الف جمع وقفی
اِس کی کیفیت یہ ہے کہ سب سے پہلے قالون کی رِوایت پڑھنا شروع کریں اور کسی آیت یا علامت وقف پر وقف کرکے دیکھیں کہ ان کے ساتھ شروع سے آخر تک کوئی شریک ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شریک ہوتو اُسے بھی ساتھ ہی فراغت ہوگئی اَب باقی جتنے رہ گئے ہیں اُن میں سے جو ترتیب میں مقدم ہے اس کے لیے پھر وہیں سے شروع کریں جہاں سے پہلے شروع کیا تھا اور وہیں وقف کریں جہاں پہلے وقف کیا تھا یہاں بھی دیکھیں کہ اَوّل سے آخر تک کوئی شریک ہے یا نہیں؟ جو شریک ہو اسے بھی فارغ سمجھیں۔ پھرباقی میں سے جو ترتیب میں مقدم ہو اُس کے لیے بھی وہیں سے پڑھیں۔ غرض اِس طرح سب کے لیے پھر پڑھیں جو شریک ہوتا جائے۔ اُسے چھوڑتے جائیں یہاں تک کہ تمام قراء کا اِختلاف پورا ہوجائے۔ یہ اَہل شام کا مذہب ہے۔
محقق فرماتے ہیں:
’’یہ مذہب اِختلافات کے اِستحضار میں اَضبط و اَوثق اور بلحاظ زمانہ اَطول ہے۔‘‘