• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمہوریت ۔۔۔۔مجبوری یا ارتداد؟؟؟

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جمہوریت ۔۔۔۔مجبوری یا ارتداد؟؟؟

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’من بدل دینہ فاقتلوہ‘
(جو شخص اپنا دین تبدیل کرے، اسے قتل کر دو)
کافر نظام اسلام کو رد کرتا ہے، ناپسند کرتا ہے، لیکن اگر وہ ذمی ہے تو مسلمانوں پر اس کے کچھ حقوق واجب ہیں۔
کوئی مسلمان اگر وہ اسلام کو چھوڑ دیتا ہے، وہ اسلام کو برا نہیں کہتا، اسلام کی خوبیوں کا معترف بھی ہے، لیکن کسی دوسرے مذہب کو اب اسلام سے بہتر پاتا ہے اپنی سوچ اور عقل کی بنیاد پر اور وہ اسے قبول کرلیتا ہے تو وہ اسلام کو چھوڑنے کی وجہ سے مرتد کہلاتا ہے، اور اسلام کا قانون اس کے لئے سخت سزا متعین کرتا ہے۔
بحث اس میں نہیں ہے یہ ایک مثال ہے۔
زیر بحث موضوع یہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے مسلمانوں کو ایک بہترین دین عطا فرمایا جو تمام ادیان سے کامل اور اکمل ہے،
اسی دین اسلام کے تحت نظام خلافت عطا فرمایا جو صرف کتابوں کے اوراق کا حصہ نہیں رہا بلکہ عملی طور پر اس نظام خلافت کے تحت اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام عدل قائم ہوا جو ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
سوال یہ ہے کہ۔
بحثیت مسلمان ایک مسلمان اکثریت اسلامی ریاست میں ہم اس نظام خلافت کو چھوڑ کر اسلام کے متصادم باظل نظام جمہوریت کو بحثیت من القوم اسے قبول کرتے ہیں، اسی نظام کے تسلسل کے لئے جدو جہد کا یقین رکھتے ہیں،

کیا ہمارا یہ کردار مجبوری سمجھا جائے یا ارتداد

علماء کرام اگر میرے اس سوال پر اپنی معروضات پیش فرمائیں تو یقینا ہماری رہنمائی کا باعث ہوگا۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
محترم پہلے تو آپ یہ بتا دیجئے کہ آپ نے جمہوریت پر کتنا مطالعہ کیا ہے؟
اور جمہوریت کے باطل نظام ہونے کی وجوہات کی طرف اشارہ کر دیجئے۔
محترم ابو ا؛قاسم صاحب!
السلام علیکم
میرے سوال سے یقینا ایسا وہم پیدا ہوتا ہے کہ میں جمہوریت کا سخت ترین دشمن ہوں۔
اور ہمارے ہاں جو جمہوری ووٹنگ سسٹم ہے اس کا بھی سخت مخالف ہوں۔
لیکن حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ میں نے خود ووٹ کاسٹ کیا ہے اور اس وقت جب ہمارے پولنگ اسٹیشن پر حالات خراب ہوگئے تھے میں اس وقت اپنی فیملی کو لے کر گیا اور ووٹ کاسٹ کروایا۔
اس وہم کو سوال کے حد تک ہی رہنا چاہئے۔
اللہ معاف فرمائے قطعی اس سوال سے مراد یہ نہیں کہ ووٹ کاسٹ کرنے والے میرے نزدیک مرتد ہے، اللہ تعالی ایسے خیال سے بھی محفوظ رکھے۔
بعض اوقات انسان جب مطالعہ کرتا ہے تو اس ضمن میں بہت سے خیال، سوال اور خدشات ابھر کر آتے ہیں، ایسی صورت میں ضروری ہے کہ سوال کے ذریعے مزید معلومات حاصل کی جائے اور دل کو مطمئن کیا جائے اور خیال میں جو میل آیا ہو اسے صاف کیا جائے۔
میرا سوال بھی اسی پس منظر میں ہے۔
جہاں تک جمہوریت کے مفاسد کا تعلق ہے، اور جمہوریت بحیثیت نظام کے اسلام کے متصادم نظریات پیش کرتا ہے، شاید اس سے آپ کو بھی کوئی اختلاف نہ ہو،
میں نے جو مثال پیش کی ہے یقینا ایسا سوال وجود پکڑ سکتاہے اسی ضمن میں ایک سوال خیال میں ابھرا، دل کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے میں نے یہ سوال کیا ہے اور خصوصا علماء کرام کو اس پر متوجہ کیا ہے۔
شکریہ
 
Top