• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنابت کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,058
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
111
افضل اور بہتر یہی ہے کہ انسان مکمل طہارت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے، یا اللہ تعالی کا ذکر کرے، لیکن اگر وہ جنابت کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے یا اللہ تعالی کا ذکر کرتا ہے، یا دعا کرتا ہےتو کوئی حرج نہیں ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِهِم( آل عمران: 191)
’’ وہ لوگ جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر اللہ کویاد کرتے ہیں۔‘‘

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں:
كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِه
(صحيح مسلم، الحيض: 373)
’’ رسول اللہﷺ اپنے تمام اوقات میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔‘‘
 
Top