• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جناب الیاس ستار صاحب حفظہ اللہ تعالی

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
نیتوں کا علم اللہ تعالی ک پاس ہے ہم نے تو الیاس ستار صاحب کی زندگی میں یہ دیکھا ہے کہ صبح وشام اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف رھتا ہے قرآن شریف کی تلاوت اور قرآن مجید کآیات میں غور فکر ان کا خاص مشغلہ ہے دعوت دین اور لوگوں کو اسلام کی طرف بلانا ان کا مشن ہے ان کی خاص ٹارگٹ عیساییت قادیانیت اور بھاییت ہے مذہب کی بحث میں ان کا مقصدہار جیت نہیں بلکہ حق تک پہنچنا ہوتا ہے جھوٹ سے ان کو سخت نفرت ہے اندھی تقلید کی سخت خلاف ہے اکثر فرمایا کرتے ہیں کہ ہر بات میں تحقیق کیا کریں قرآن اور صحیح
حدیث میں دیکھیں جو کہ قرآن کی خلاف نہ ہو صبح سے لیکر رات دیر تک ان کی مصروفیت دعوت دین ہی رھتاہے بھت لمبی لمبی نمازیں پڑھتے ہیں اور اللہ تعالی سے محبت ان کا خاص
پہچان ہے
کسی پر فتوی دینے سے پہلی ان کی متعلق تحقیق اور پوری معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے ایسا نہ ہو کہ ہم جذبات میں آکر کسی پر غلط فتوی دیدے
یاایہا الذین آمنوا اجتنبوا کثیر امن الظن ان بعض الظن اثم
بہت زیادہ عبادت میں مشغول ہونا یا لمبی لمبی نمازیں پڑھنا حق پر ہونے یا حق پر خاتمے کی دلیل نہیں۔ ابلیس بھی بہت عبادت گزار تھا، خارجی بھی بہت عبادت کرتے تھے۔

حق پر وہ ہوتا ہے، جو ہر موقف کتاب وسنت سے اخذ کرتا ہے، ما انا علیہ واصحابی کے طریق پر چلتا ہے۔

افسوس کہ الیاس ستار صاحب اور ان کے پیرو کار احادیث مبارکہ کے متعلق شکوک وشبہات رکھتے ہیں، اپنے موقف کے خلاف صحیح احادیث مبارکہ کو (اپنے زعم میں) خلافِ قرآن کہہ کر ایسے ردّ کر دیتے ہیں جیسے مکھی اڑائی ہو۔ اور ایسا کرتے ہوئے انہیں اللہ کا کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔

کیا نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ کا احادیث مبارکہ کے متعلق یہی موقف تھا؟؟؟

اللہ سے ہی ہدایت کا سوال ہے!
 
الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86

اللہ اکبر انس بھائی کو انسانوں میں صرف خرابیاں ہی نظرآتے ہیں اہل حدیث کا بنیادی مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ صرف عمل کو نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اپنی عمل پر غرور کرتے ہیں برادر من مغفرت اللہ تعالی کی فضل سے ہوگی اور بس
 
الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
اچھی بات ہے اگر کسی نے کفر چھوڑ کر اسلام قبول کیا ہے تو
میری گزارش ہے کہ اس آدمی کو کہیں اپنا نام بھی تبدیل کر لے۔ یہ نام شرکیہ ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں بخش سکتا۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لِّلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَ‌ٰتِ وَٱلْأَرْ‌ضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ‌ ﴿٤٩﴾ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَ‌انًا وَإِنَـٰثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌ قَدِيرٌ‌ۭ ﴿٥٠﴾۔۔۔سورۃ الشوری
زبردست ارسلان بھائی بہت ہی اچھی بات کی ہے آپ نے یہ نام واقعی شرکیہ نام ہے
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اللہ اکبر انس بھائی کو انسانوں میں صرف خرابیاں ہی نظرآتے ہیں اہل حدیث کا بنیادی مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ صرف عمل کو نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں
بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ اصل مسئلہ عمل کا ہے کہ وہ ایمان میں شامل ہے یا نہیں؟؟؟

فرمانِ باری:
﴿ وَنودوا أَن تِلكُمُ الجَنَّةُ أورِثتُموها بِما كُنتُم تَعمَلونَ ٤٣
اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے (43)
﴿ وَتِلكَ الجَنَّةُ الَّتى أورِثتُموها بِما كُنتُم تَعمَلونَ ٧٢
یہی وه بہشت ہے کہ تم اپنے اعمال کے بدلے اس کے وارث بنائے گئے ہو (72)

اور اپنی عمل پر غرور کرتے ہیں
کیا دوسرے کو کتاب وسنت پر عمل کی تلقین کرنا اپنے عمل پر غرور کرنا ہے؟؟؟ کیا عجیب منطق ہے؟؟؟

برادر من مغفرت اللہ تعالی کی فضل سے ہوگی اور بس
یہ بات ٹھیک ہے کہ کسی انسان کا عمل اسے جنت میں نہیں لے جا سکتا، بلکہ وہ اللہ کے فضل اور رحمت سے جنت میں جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل کی بنیاد ہمارے نیک اعمال ہی بنیں گے۔

اگر کسی کے نیک عمل کے بغیر بھی اس پر اللہ کا فضل ہو سکتا ہے تو پھر آپ کے نزدیک شائد شیطان اور مشرکین کا بھی ’اللہ کے فضل سے‘ جنت میں داخلہ ممکن ہوگا؟؟؟
 
اللہ اکبر بہت پیارے بھائی جان انس بھائی
آپ نے اس کو بھی عقیدے بحث اور مناظرے کا مسئلہ بنادیا میں بھی عمل کو ایمان کا جزء مانتا ہو مسلمان ہو یار میں نے تو آپ سے یہ گذارش کی تھی کہ آپ کو الیاس صاحب کی ایک خوبی کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ نیک اعمال بہت کرتے ما شاء اللہ پیارے بھائی انسانوں کی کمالات کو ماننا چاہیے یعنی خوبیوں کو ھمیشہ اچھا سوچنا چاھیے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

الیاسی بھائی دراصل بات یہ ہے کہ احادیث کا انکار عقیدے کی خرابی میں سے ہے۔ کوئی ضد اور عناد کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو جھٹلاتا ہے تو وہ مسلم نہیں رہتا۔
 
الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
حدیث کا انکار بیشک غلط ہے لیکن کسی اور کی بات کو رسول اللہ کا حدیث بنانا بھی ناقابل معافی جرم ہے امام مسلم نے مسلم شریف کی مقدمہ میں لکھا ہے کہ ایک ایک مولوی صاحب نے پچاس پچاس ہزار احادیث اپنی طرف ے بنائی ہے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
حدیث کا انکار بیشک غلط ہے لیکن کسی اور کی بات کو رسول اللہ کا حدیث بنانا بھی ناقابل معافی جرم ہے امام مسلم نے مسلم شریف کی مقدمہ میں لکھا ہے کہ ایک ایک مولوی صاحب نے پچاس پچاس ہزار احادیث اپنی طرف ے بنائی ہے
اس بات کو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا بہت ہی بھیانک جرم ہے۔
اللہ پر جھوٹ بولنے کی سزا
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کے چہرے قیامت والے دن کالے ہوں گے
وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تَرَ‌ى ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِ‌ينَ ﴿٦٠﴾۔۔۔سورہ الزمر
ترجمہ: اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاه ہوگئے ہوں گے کیا تکبر کرنے والوں کاٹھکانا جہنم میں نہیں؟
اللہ پر جھوٹ بولنے والے بہت بڑے ظالم ہیں
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَ‌ىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۗ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٢١﴾۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ: اور اس سے زیاده بےانصاف کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھے یا اللہ کی آیات کو جھوٹا بتلائے ایسے بےانصافوں کو کامیابی نہ ہوگی
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کی روحیں بہت تکلیف سے نکالی جائیں گیں
وَلَوْ تَرَ‌ىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى غَمَرَ‌ٰ‌تِ ٱلْمَوْتِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ بَاسِطُوٓا۟ أَيْدِيهِمْ أَخْرِ‌جُوٓا۟ أَنفُسَكُمُ ۖ ٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ ٱلْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ غَيْرَ‌ ٱلْحَقِّ وَكُنتُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهِۦ تَسْتَكْبِرُ‌ونَ ﴿٩٣﴾۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ: اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ﻇالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو۔ آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس سبب سے کہ تم اللہ تعالیٰ کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے، اور تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے کی سزا بھی جہنم میں ٹھکانہ ہے:
قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لا تكذبوا على،‏‏‏‏ فإنه من كذب على فليلج النار ‏"‏‏.‏
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر جھوٹ مت بولو۔ کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ دوزخ میں داخل ہو۔(صحیح بخاری)
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من تعمد على كذبا فليتبوأ مقعده من النار
جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔(صحیح بخاری)
لیکن یہ رویہ بھی درست نہیں کہ جس حدیث مبارکہ کا مطلب سمجھ نہ آئے بجائے کسی عالم دین سے قرآن و سنت کے مطابق رہنمائی لی جائے، الٹا اپنی عقل کے گھوڑے دوڑا کر حدیث کا ہی انکار کر دیا جائے۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حدیث کا انکار بیشک غلط ہے لیکن کسی اور کی بات کو رسول اللہ کا حدیث بنانا بھی ناقابل معافی جرم ہے امام مسلم نے مسلم شریف کی مقدمہ میں لکھا ہے کہ ایک ایک مولوی صاحب نے پچاس پچاس ہزار احادیث اپنی طرف ے بنائی ہے
اس بات پر میں آپ سے متفق ہوں۔۔۔
ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ کیسی کی بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بنانا گناہ ہے
یہ بات سمجھ نہیں آئی کے آپ نے کس پس منظر کو سامنے رکھ کر بیان کی۔۔۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
حدیث کا انکار بیشک غلط ہے لیکن کسی اور کی بات کو رسول اللہ کا حدیث بنانا بھی ناقابل معافی جرم ہے امام مسلم نے مسلم شریف کی مقدمہ میں لکھا ہے کہ ایک ایک مولوی صاحب نے پچاس پچاس ہزار احادیث اپنی طرف ے بنائی ہے
محدثین کرام﷭ نے اپنی پوری زندگیاں اسی پر لگادیں کہ بناوٹی باتوں اور نبی کریمﷺ کی احادیث مبارکہ کو چھانٹ کر رکھ دیں، اللہ تعالیٰ پوری امت کی طرف سے انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں!

آپ لوگوں پر افسوس ہے کہ حدیثوں پر اعتراض کیلئے تو ان کے قول نقل کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن ان کی خدمات ماننے کو آپ تیار نہیں۔

یہاں آپ نے اپنی بات کی تائید کیلئے امام مسلم﷫ کا قول نقل کیا ہے۔ کیا اسی فورم پر بہت عرصہ سے آپ اور آپ کا ٹولہ صحیح مسلم کی سود سے متعلق روایت کو ردّ نہیں کر رہا؟؟!

عجیب دوغلی پالیسی ہے!
 
Top