عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنفین
مترجم
نظرثانی
جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں اس لیے ان موقعوں پربھی وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی وشیطانی چالوں اور جادوکے توڑ اور شرعی علاج کے حوالے سے بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی انہی مشکلات کے حل ،جادو اور کہانت کے توڑ کےلیے تحریرکی گئی ہے یہ کتاب میں بازار میں موجود دیگر کتب کی نسبت درج ذیل امتیازی خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ ابن باز کی خواہش اور ایما پر لکھی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے استناد کا بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے ان سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع کی جامع ترین کتاب ہے اللہ تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ
مصنفین
مترجم
محمد عباس گوندلوی
نظرثانی
صلاح الدین یوسف، مبشر احمد ربانی
تبصرہ
Last edited: