الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
عن عوف بن مالك، يقول: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم على جنازة، فحفظت من دعائه وهو يقول: «اللهم، اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس، وأبدله دارا خيرا من داره، وأهلا خيرا من أهله وزوجا خيرا من زوجه، وأدخله الجنة وأعذه من عذاب القبر - أو من عذاب النار -» قال: «حتى تمنيت أن أكون أنا ذلك الميت»( صحیح مسلم ج 2 ص 662 ح 963 ) عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نمازہ جنازہ پڑھائی جس میں میں نے آپ سے یہ دعا حفظ کی : (اللہم اغفرلہ و ارحمہ ۔۔۔ )
آخر میں کہتے ہیں کہ : (حضور کی دعائیں سن کر (کما فی روایۃ أخری) میں نے تمنا کی کہ وہ میرا ہی جنازہ ہوتا ۔ اس حدیث سے بالکل واضح پتہ چلتا ہے کہ حضور نماز جنازہ میں دعائیں بلند آواز سے بھی پڑھتے تھے ۔ کیونکہ آپ نے اونچی آواز سے دعائیں پڑھیں تو صحابی نے سن کر یاد کیں اور اور پھر تمنا کی ۔ واللہ اعلم ۔