• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت وجہنم !

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل (علیہ السلام) سے پوچھا، کیا وجہ ہے کہ میکائیل (علیہ السلام) کو میں نے کبھی ہنستے ہوئے نہیں دیکھا ، انہوں نے جواب دیا کہ جب سے (جہنم کی) آگ کو پیدا کیا گیا اُس وقت سے میکائیل (علیہ السلام) نہیں ہنسے

(السلسلة الصحيحة ( الألباني) : 2511)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم بھائی، اس حدیث کو شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے سلسلة الأحاديث الضعيفة و الموضوعة میں حدیث نمبر: 4454 پر ضعیف کہا ہے۔

شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے صحیحہ میں اس حدیث کو صحیح نہیں کہا ہے بلکہ اس میں طباعت کی واضح غلطی ہے، غلطی سے اس حدیث کا متن نقل کیا گیا ہے اور حدیث کو مسند رویانی، مستدرک حاکم اور سنن کبریٰ بیہقی کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ حدیث مسند رویانی وغیرہ میں ہرگز نہیں ہے، شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے جس حدیث کو صحیحہ میں صحیح کہا ہے وہ یہ حدیث ہے: «أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِلَيْلَةٍ أَفْضَلَ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، حَارِسُ الْحَرَسِ فِي أَرْضِ خَوْفٍ، لَعَلَّهُ أَنْ لَا يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ»
سلسلة الأحاديث الصحيحة کا اردو ترجمہ کرنے والوں نے بھی اُسی طرح اس حدیث کا ترجمہ کر دیا، یہ نہیں دیکھا کہ یہ حدیث مسند رویانی میں ہے یا نہیں۔
طباعت کی غلطی کی وجہ سے یہ ضعیف حدیث عوام میں عام ہو گئی۔ و اللہ اعلم

مسند رویانی کی مکمل روایت درج ذیل ہے:

مسند الروياني (١٤٢٠)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُبَّمَا لَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ: «أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِلَيْلَةٍ أَفْضَلَ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، حَارِسُ الْحَرَسِ فِي أَرْضِ خَوْفٍ، لَعَلَّهُ أَنْ لَا يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ»

یہ غلطی اردو ترجمہ میں یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا قیامت، جنت اور جہنم علامتی اشیا ہیں یا حقیقت ہیں؟

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آخرت کے دن ، جنت اور جہنم پر ایمان لفظ بہ لفظ ہونا چاہیے یا محض علامتی اشیا سمجھ کر بھی ان پر ایمان لایا جا سکتا ہے؟

Published Date: 2018-04-10

الحمد للہ:

ایمان کے ارکان میں یہ چیز شامل ہے کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان رکھے، جنت اور جہنم دونوں حق ہیں ان پر ایمان رکھنا لازمی ہے، لہذا اگر کوئی شخص اللہ تعالی پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اس کا ٹھکانا حقیقی جنت ہو گی اور اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرنے والا حقیقی جہنم کا مستحق ہو گا، اور ان دونوں میں سے ہر ایک دائمی اور سرمدی طور پر جنت اور جہنم میں رہے گا۔

شیخ عبد الکریم الخضیر

مشرکین اور فلسفیوں میں سے رسولوں کے دشمنوں نے مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے ، حساب کتاب، جنت اور جہنم کا انکار کیا ہے، انہوں نے ان چیزوں کو علامتی اشیا کہہ دیا ، وہ ان پر ایسے ایمان نہیں رکھتے جیسے اہل ایمان کا نظریہ اور عقیدہ ہے، چنانچہ انہیں علامتی اشیا کہنا اللہ ، رسول اللہ اور تمام انبیائے کرام کی تکذیب ہے۔

اس لیے جنت، جہنم، پل صراط، میزان، حوض، عرش اور کرسی وغیرہ تمام کے تمام امور حقیقی ہیں ہم ان پر حقیقتاً ایمان رکھتے ہیں اور جن الفاظ میں ان کا ذکر آیا ہے ان کی دلالت کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرتے، بلکہ ان الفاظ کے صریح معانی پر مکمل ایمان رکھتے ہیں

واللہ اعلم.

الشیخ محمد صالح المنجد

https://islamqa.info/ur/12347
 
شمولیت
ستمبر 08، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
24
السلام علیکم ۔ محترم گناہو کی زندگی نے میری زندگی کو بے رنگ کردیا ہے ۔ الحمد للہ حافظ و قاری ہوں سب کچھ ٹھیک لیکن پچھلے سال ایک لڑکے کے فتنے میں مبتلا ہوا پتہ نہیں کہ یہ لڑکا میری زندگی میں شیطان بن کر آیا بار بار گناہ ہویے بار بار توبہ کی رویا اللہ کے سامنے لیکن پھر سے گناہ ہوجاتا اللہ سے دعاییں مانگتا اے اللہ اس فتنے سے نجات دے دے اللہ کا رحم ہو وہ مدرسہ چھوڑ کر چلا گیا ۔ اب دل میں فکر ہے کہ میرے گناہوں کیا ہوگا دل میں وسوسے آتے ہیں کہ اب توبہ کا کویی فائدہ نہیں کیونکہ فتنہ موجود ہی نہیں جب تھا تو اپنے آپ کو بچا نہ سکے دل میں یہ ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں میرے گناہ ظاہر نہ ہوجایے اب بھی قسم قسم کے شھوانی وسوسے آتے ہیں ۔ صوم و صلاة کا پابند ہوں ان کا گناہوں کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا پتہ نہیں یہ کیا ہو توبہ کے باوجود شھوانی خیالات کا غلبہ رہتا رہتاہے آپ کی رہنمائی درکار ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ۔ محترم گناہو کی زندگی نے میری زندگی کو بے رنگ کردیا ہے ۔ الحمد للہ حافظ و قاری ہوں سب کچھ ٹھیک لیکن پچھلے سال ایک لڑکے کے فتنے میں مبتلا ہوا پتہ نہیں کہ یہ لڑکا میری زندگی میں شیطان بن کر آیا بار بار گناہ ہویے بار بار توبہ کی رویا اللہ کے سامنے لیکن پھر سے گناہ ہوجاتا اللہ سے دعاییں مانگتا اے اللہ اس فتنے سے نجات دے دے اللہ کا رحم ہو وہ مدرسہ چھوڑ کر چلا گیا ۔ اب دل میں فکر ہے کہ میرے گناہوں کیا ہوگا دل میں وسوسے آتے ہیں کہ اب توبہ کا کویی فائدہ نہیں کیونکہ فتنہ موجود ہی نہیں جب تھا تو اپنے آپ کو بچا نہ سکے دل میں یہ ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں میرے گناہ ظاہر نہ ہوجایے اب بھی قسم قسم کے شھوانی وسوسے آتے ہیں ۔ صوم و صلاة کا پابند ہوں ان کا گناہوں کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا پتہ نہیں یہ کیا ہو توبہ کے باوجود شھوانی خیالات کا غلبہ رہتا رہتاہے آپ کی رہنمائی درکار ہے
اس لنک پر کلک کریں

جب بھى بندہ گناہ كرے اور توبہ كرلے تو كيا اللہ تعالى توبہ قبول كرتا ہے، چاہے كئى بار ہو؟


https://islamqa.info/ur/search?q=توبہ
 
Top