کیا واقعی ایم کیو ایم جنرل ضیاء الحق نے ہی بنائی تھی ؟
یا چونکہ ان کی حکومت تھی تو ہر گناہ ثواب ان کے سر پر
کیوں کہ میں بھی اس عرصے میں سکولنگ لائف میں تھی اور چونکہ میرے سارے گھر والے ایم کیو ایم تھے اور ابھی بھی ہیں لیکن ضیاء الحق کو اچھا نہ سمجھنے والے اور انہیں برا کہنے والے
میرے سسر رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ بیان کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا زور توڑنے کے لیے کسی متبادل سیٹ اپ کی ضرورت تھی اور اس کے لیے جی ایم سید اور غوث علی شاہ کا اہم کردار ہے اور ضیاء الحق کو اس سلسلے میں براہ راست مورود الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور یہ ایک تفصیلی موضوع ہے اگر اس دور کے اخبارات دیکھ لیے جائیں تو بہت کچھ سمجھ آ سکتا ہے
بہرحال یہ ایک نقطہ نظر ہے جس سے اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے
اور اصل بات یہ ہے کہ کسی نے بھی بنائی ہو دعا کریں ختم ہو جائے