• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنگ جمل و جنگ صفین اور مسلک اہلحدیث

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,577
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
جنگ جمل و جنگ صفین اور مسلک اہلحدیث
نام مصنف

عبد المنان راسخ
نام ناشر
ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد
Title Page --- Jang-e-Jamal-o-Jang-e-Siffin-Aur-Maslak-e-Ahl-e-Hadith.jpg
تبصرہ

جنگ جمل اور جنگ صفین اسلامی تاریخ کے وہ نازک ترین واقعات ہیں جو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد پیش آئے۔ یہ جنگیں خلفائے راشدین کے دور میں امت مسلمہ کے مابین سیاسی اور انتظامی اختلافات کا نتیجہ تھیں، جن کا مقصد اقتدار کی ہوس نہیں بلکہ قاتلین عثمان سے قصاص اور خلیفہ وقت کی بیعت کے مسائل تھے۔ اسلامی تعلیمات اور جمہور علماء کا اتفاق ہے کہ ان جنگوں میں کوئی بھی فریق باغی یا نعوذ باللہ دین سے خارج نہیں تھا۔مگر بعض تاریخی کتب میں جس قدر مبالغہ آرائی بلکہ جھوٹ سے صفحات کالے کیے گئے ہیں خاص کر ابو مِخنف اور واقدی جیسے لوگوں نے جو غیر ثابت اور ہوائی چیزیں نقل کر دی ہیں وہ حد درجہ تکلیف دہ ہیں ۔ ان حساس موضوعات میں شدت پسندی کی وجہ بھی یہی ہے کہ بعض لوگ تحقیق کی بجائے تاریخ کی چلتی پھرتی اور بے سند رطب و یابس باتوں کو اللہ کی وحی سمجھ لیتے ہیں اور پھر محاذ آرائی شروع کر دیتے ہیں ۔ وطن عزیز کی معروف علمی و مصلح شخصیت مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) نے زیر نظر تحریر بعنوان ’’ جنگِ جمل و جنگِ صفین اور مسلکِ اہل حدیث ‘‘ میں حدیث قرطاس کے متعلق اپنی عادلانہ و محققانہ تحقیق کا نچوڑ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)
 
Top