محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,988
- ری ایکشن اسکور
- 1,550
- پوائنٹ
- 304
متفقشوبز، موسیقی کی دنیا۔۔۔ اتنی رنگین اور نوٹ چھاپنے کی تیز ترین مشین ،اور شہرت و پذیرائی کی دلفریب دنیا ہے کہ کسی کو بھی ’’ پٹڑی سے اتار سکتی ہے ‘‘
متفقشوبز، موسیقی کی دنیا۔۔۔ اتنی رنگین اور نوٹ چھاپنے کی تیز ترین مشین ،اور شہرت و پذیرائی کی دلفریب دنیا ہے کہ کسی کو بھی ’’ پٹڑی سے اتار سکتی ہے ‘‘
وعلیکم سلام -السلام علیکم،
جس جماعت کے ساتھ جنید بھائی صاحب وابستہ ہیں اس کے منھج اور عقائد کی غلطیوں کو ایک طرف رکھیے، یہ ان کا اور تبلیغی جماعت کا مسئلہ ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ایسے میں اصلاح کا نبوی طریقہ کیا ہے، اس کی ایک مثال صحیح البخاری کی اس حدیث میں ملتی ہے:
عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنْ امْرَأَةٍ قُبْلَةً فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهُ فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ طَرَفَيْ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنْ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِکَ ذِکْرَی لِلذَّاکِرِينَ قَالَ الرَّجُلُ أَلِيَ هَذِهِ قَالَ لِمَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي (صحیح البخاری کتاب التفسیر ان ا لحسنات یذھبن السیئات)
"ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک آدمی نے غیر عورت کا بوسہ لیا اور پھر (شرمندگی کے عالم میں) یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے سامنے آکر بیان کی اس وقت یہ آیت نازل فرمائی گئی کہ:
وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّيْلِ ۭ اِنَّ الْحَسَنٰتِ يُذْهِبْنَ السَيِّاٰتِ ۭ ذٰلِكَ ذِكْرٰي لِلذّٰكِرِيْنَ سورۃ ھودآیت 114
"اور نماز قائم کرو، اس وقت جب دن شروع ہونے کو ہو اور اس وقت جب ختم ہونے کو ہو، نیز اس وقت جب رات کا ابتدائی حصہ گزر رہا ہو۔ْ یاد رکھو نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں، یہ نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت پذیر ہیں۔'
تو اس آدمی نے عرض کیا " یہ حکم صرف میرے لئے ہے یا سب کے لئے؟ " نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں جو بھی غلطی کرے اس کے لئے یہ حکم ہے"
والسلام علیکم