غیر محرم سے مصافحہ کرنا جائز نہیں اور نبی کریم ﷺ کی روشنی میں اسے حرام قرار دیا جاسکتا ہے۔ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ بنی کریم ﷺ عورتوں سے زبانی بیعت لیا کرتے تھے اور حضورﷺ کے ہاتھ نےکبھی کسی اجنبی عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا تھا۔
اور ایک روایت میں ہے۔ مفہوم ۔
کہ کوئی غیر محرم سے ہاتھ ملایا جائے ، اس کے سر میں کیل ٹونکنے سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے ۔
اور کوئی بھول یا خطاء سے کوئی ایسی حرکت کریں تو پھر یہ قاعدہ ہے کہ
رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا.
(الْبَقَرَة ، 2 : 286)
’’اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما‘‘
واللہ اعلم ۔