• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب درکار ہے

شمولیت
اکتوبر 31، 2013
پیغامات
85
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
28
اہلحدیث بھائیوں کےلئے لمحہ فکریہ
سوال نمبر 1:اہلحدیث بھائی نماز جناز میں پہلی تکبیر کے بعد ثنا (سبحانک اللہم وبحمدک.... الخ)فاتحہ اور سورة پڑھتے ہیں اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر2:اہلحدیث نمازجنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد ایک سے زائد دعائیں پڑھتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر3:اہلحدیث نماز جنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد امام جب ایک سے زائد دعائیں پڑھتا ہے توپیچھے مقتدی بلند آواز سے آمین آمین کہتی ہیں۔ ا سکی ایک حديث پیش کريں۔
سوال نمبر4:اہلحدیث نمازجنازہ کی تمام تکبیروں کے ساتھ رفع یدیث کرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر5:اہلحدیث نمازوتر میںدعائی قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر6:نمازوتر میں دعائے قنوت کے اختتام پر منہ پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر7:اہلحدیث شہید کا غائبانہ جنازہ پڑھتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر8:اہلحدیث علماءجمعہ کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر9:اہلحدیث علماءنمازعیدین کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر10:اہلحدیث بھائی شروع نماز میں رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت کے شروع میں رفع یدین کرتے ہیںاور اس کے علاوہ دوسری اور چوتھی رکعت کے شروع میں اور سجدوں میں رفع یدین نہیں کرتے۔ اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر 11:اہلحدیث علماءکی اکثر نماز کی کتابوں میں حضورﷺ کا آخری عمر تک رفع یدین ثابت کر نے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
کہ اہلحدیث جس جس جگہ پر رفع یدین کرتے ہیں اس ساتھ آخری عمر کی صراحت پر ايک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر12:اہلحدیث کے بقول عشر مبشرہ صحابہ رفع یدین کرتے تھے سوال يہ ہے کہ جس جس جگہ اہلحدیث رفع یدین کرتے ہیں۔
عشرہ مبشرہ سے ہر ايک ايک سے ايک ايک روایت پیش کریں۔
سوال نمبر13:اہلحدیث وتروں میں دعائے قنوت کے آخر پر ( ونستغفرک ونتوب اليک )پڑھتے ہیں اس عملی کی حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر14:ايک مجلس کی تین طلاق جو تین کی نیت سے دی گئی ہوں اور حضور ﷺ اس کو ايک قرار دیا ہو۔ اس کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر15:چوتھے دن کی قربانی اگر حضور ﷺ نے کی ہو یا اس کا حکم دیا ہو آپﷺ کے سامنے کسی صحابی نے کی ہو۔ اس عمل کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر16:اہلحدیث رمضان میں پورا ماہ اپنی مسجدوں میں دو دو رکعت کی جماعت کروا کر 8 رکعت تراويح پڑھتے ہیں اور تین وتر پڑھتے ہیں۔اس عمل کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر 17:اہلحدیث بھائیوں کا دعوی ہے نماز شروع سے لے کر سلام پھیرنے تک مرد عورت کی نماز کا ایک ہی طریقہ ہے اس وعوی کی ايک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر 18:اہلحدیث بھائی جب جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو اگر کوئی رکعت رہ جاتی ہے اور وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی نماز پوری کرنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں
اور رفع یدین کے ساتھ نماز شروع کرتے ہیں تو ان کے اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
 
شمولیت
اکتوبر 31، 2013
پیغامات
85
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
28
اس کا جذباتی نہیں عقل پر مشتمل جواب کی ضرورت ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث کس کے پیرو کا ر ہیں؟
حضرت شیخ رحمہ اﷲ غنیة الطالبین میں نقل فرماتے ہیں کہ لوگوں نے ديکھا آنحضرت ﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینہ موتیوں کی طرح تھا اور آپ ﷺ نے تین بار لعنت فرمائی۔حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا: حضرت! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس کو پھٹکار ہے ہیں۔آپﷺ نے ارشادفر مایا اﷲ کے دشمن ابلیس خبیث نے اپنی دم اپنی دبر میں داخل کی اور سات انڈے دئيے۔ ان سے سات بچے پیدا ہوئے جو اولاد آدم کو گمراہ کرنے پر متعین کئے گئے۔ ان میں سے شیطان کا جو بچہ دوسرے انڈے سے پیدا ہوا اس کا نام "حدیث" ہے اور وہ نمازیوں پر مسلط کیا گیا (غنیة الطالبین ص235ج 1)
حضرات! کھوج آپ کو دکھایا گیا آپ اس بچے کو تلاش کریں ۔جس کی زندگی کا ايک ہی مقصد ہے کہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ نمازیوں کو پریشان کرتا ہے کہ تیری نماز غلط ہے،تیری نماز نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ، وہ یقینا اسی "حدیث" سے تعلق رکھتا ہے بلکہ "حدیث" کا ہی اہل ہے۔ اﷲ تعالیٰ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث(غیر مقلدوں) کے وسوسوں سے بچائیں۔ آمین
الغرض غیر مقلدین (فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث)کے نزدیک جب حضرت پیر ان پیر رحمہ اﷲ معاذ اﷲمشرک اور بدعتی ہیں۔مشرک اور بدعتی کی کوئی عبادت قبول نہیں تو غیر مقلدین لوگوں کو دھوکہ کیوں ديتے ہیں۔
"غیر مقلدین کی غیر مستند نماز" میں ثابت کر دیا ہے کہ غیرمقلدین کی نماز نہ قرآن سے ثابت ہے ،نہ حدیث سے، لیکن آج تک اس کا جواب نہیں لکھ سکے۔
کیا آپ حضرات کے نزديک رفع یدین ہی ايک ایسا مسئلہ ہے جو شخص صاف طور رفع یدین کے سنت ہونے کا انکار کرے صرف اپنے امام کی تقلید میں رفع یدین کرے اس کے ساتھ شرک وبدعت کا نہ صرف عامل بلکہ زبردست داعی بھی ہو تو وہ صرف رفع یدین تقلیداً کرنے سے اہلحدیث بن جاتاہے، تو شیعوں نے کیا قصور کیا؟ وہ تورفع یدین آپ سے بھی زیادہ کرتے ہیں۔
کیا آپ نے ان کو اپنے سے بڑے اہل حدیث مانتے ہیں؟ اور کیا واقعتا امام شافعی رحمہ اﷲ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اﷲ کی تقلید شخصی کرنے والے آپ کے نزديک آپ کی طرح اہل حدیث ہیں؟
پھر اہل سنت والجماعت احناف کو تقلید کی وجہ سے مشرک اور بدعتی کیوں کہا جاتا ہے۔؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
اہلحدیث بھائیوں کےلئے لمحہ فکریہ
سوال نمبر 1:اہلحدیث بھائی نماز جناز میں پہلی تکبیر کے بعد ثنا (سبحانک اللہم وبحمدک.... الخ)فاتحہ اور سورة پڑھتے ہیں اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
میں تو نہیں پڑھتا حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ بھی نماز جنازہ میں ثنا پڑھنے کے قائل نہیں تھے اور جو اہل حدیث پڑھتے ہیں تو وہ عام نمازوں پر قیاس کرتے ہوئے پڑھتے ہیں۔ نماز شروع کرکے تکبیر اول کے بعد ثنا پڑھنا احادیث سے ثابت ہے اور چونکہ نماز جنازہ بھی نماز ہی ہے اس لئے اس میں بھی پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
اس کا جذباتی نہیں عقل پر مشتمل جواب کی ضرورت ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث کس کے پیرو کا ر ہیں؟
حضرت شیخ رحمہ اﷲ غنیة الطالبین میں نقل فرماتے ہیں کہ لوگوں نے ديکھا آنحضرت ﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینہ موتیوں کی طرح تھا اور آپ ﷺ نے تین بار لعنت فرمائی۔حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا: حضرت! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس کو پھٹکار ہے ہیں۔آپﷺ نے ارشادفر مایا اﷲ کے دشمن ابلیس خبیث نے اپنی دم اپنی دبر میں داخل کی اور سات انڈے دئيے۔ ان سے سات بچے پیدا ہوئے جو اولاد آدم کو گمراہ کرنے پر متعین کئے گئے۔ ان میں سے شیطان کا جو بچہ دوسرے انڈے سے پیدا ہوا اس کا نام "حدیث" ہے اور وہ نمازیوں پر مسلط کیا گیا (غنیة الطالبین ص235ج 1)
حنفی بہت بڑے بے حیا لوگ ہیں یہ مسلکی تعصب میں پستی کی ہر سطح تک گر سکتے ہیں۔ اول تو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے جو حدیث بیان کی ہے اس کی صحت محل نظر ہے۔ اور دوسرا اس حدیث سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ اہل حدیث کا مبارک گروہ مراد نہیں لیتے کیونکہ وہ خود ہی اپنی اسی تصنیف میں اہل حدیث گروہ کو جنت میں جانے والا فرقہ قرار دیتے ہیں اور باقی گروہ کو جہنمی بشمول ابوحنیفہ کے فرقے حنفیہ کے۔جب حدیث بیان کرنے والے یعنی خود شیخ عبدالقادر جیلانی اس حدیث کا مصداق جماعت اہل حدیث کو نہیں سمجھ رہے تو حنفی کس دلیل سے اسے اہل حدیث کے حق میں بیان کررہے ہیں؟؟؟

اس حدیث کا تعلق حنفیوں جیسے کسی گمراہ فرقے سے تو ہو سکتا ہے لیکن اہل حدیث سے ہرگز نہیں۔راشد حنفی کذاب نے جس طرح ایک حدیث اٹھا کر بغیر کسی ثبوت کے آسانی سے اہل حدیث گروہ پر چسپاں کردی اس طرح تو کوئی بھی کسی پر بھی بغیر ثبوت کے الزام لگا سکتا ہے۔ بہرحال یہ الزام اتنا بودا اور فضول ہے کہ اسکا جواب بھی دینا نہیں بنتا راشد حنفی جیسے مقلدین کو انکی جہالت ہی میں مرنے کے لئے چھوڑ دینا چاہیے اور انکے جاہلانہ الزامات کی طرف نظر التفات نہیں کرنی چاہیے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
سوال نمبر3:اہلحدیث نماز جنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد امام جب ایک سے زائد دعائیں پڑھتا ہے توپیچھے مقتدی بلند آواز سے آمین آمین کہتی ہیں۔ ا سکی ایک حديث پیش کريں۔
تمام اہل حدیث اس طرح نہیں کرتے بہتر یہی ہے کہ جب امام میت کے لئے دعا کرے تو ہر مقتدی بھی دعا کرے نہ کہ صرف آمین پر اکتفاء کرے۔ بہت سے علماء کے نزدیک نماز جنازہ میں مقتدی کا آمین کہنا درست نہیں جیسے محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ۔ لیکن چونکہ دعا کے بعد آمین کہنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے جیسے نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد مقتدیوں کا آمین کہنا وغیرہ تو اس پر قیاس کرکے نماز جنازہ میں اس مقتدی کے لئے صرف آمین کہنے کی گنجائش ہے جسے نمازہ جنازہ کی دعائیں یاد نہ ہوں۔ واللہ اعلم
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
سوال نمبر4:اہلحدیث نمازجنازہ کی تمام تکبیروں کے ساتھ رفع یدیث کرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
ہر اہل حدیث نماز جنازہ میں تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین نہیں کرتا ، کیونکہ اس بارے میں صحیح مرفوع حدیث موجود نہیں ہے ۔اور بعض جو کرتے ہیں وہ احیاناً کرتے ہیں ، حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کی تابعداری کی وجہ سے ۔
مثلاً نمازمغرب کی جماعت سے پہلے رکعتین پڑھنا ۔ بذات خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں پڑھی لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو پڑھنے کی اجازت دی ہے ۔ بعیہنہِ
بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس کا ثابت ہونا بھی جواز کا دلیل بن سکتا ہے ۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس نے کبھی کبھار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہو ، یا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایسا کرتے دیکھا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر خاموشی اختیار کی ہو ۔ ۔ واللہ اعلم بالصواب۔
وقال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ من صلى على الجنازة‏"‏‏. ‏ وقال ‏"‏ صلوا على صاحبكم‏"‏‏. ‏ وقال ‏"‏ صلوا على النجاشي‏"‏‏. ‏ سماها صلاة، ليس فيها ركوع ولا سجود، ولا يتكلم فيها، وفيها تكبير وتسليم‏.‏ وكان ابن عمر لا يصلي إلا طاهرا‏.‏ ولا يصلي عند طلوع الشمس ولا غروبها، ويرفع يديه، وقال الحسن أدركت الناس وأحقهم على جنائزهم من رضوهم لفرائضهم‏.‏ وإذا أحدث يوم العيد أو عند الجنازة يطلب الماء ولا يتيمم، وإذا انتهى إلى الجنازة وهم يصلون يدخل معهم بتكبيرة‏.‏ وقال ابن المسيب يكبر بالليل والنهار والسفر والحضر أربعا‏.‏ وقال أنس ـ رضى الله عنه ـ التكبيرة الواحدة استفتاح الصلاة‏.‏ وقال ‏{‏ولا تصل على أحد منهم مات أبدا‏}‏ وفيه صفوف وإمام‏.‏
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جنازے پر نماز پڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا تم اپنے ساتھی پر نماز جنازہ پڑھ لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نجاشی پر نماز پڑھو۔ اس کو نماز کہا اس میں نہ رکوع ہے نہ سجدہ اور نہ اس میں بات کی جاسکتی ہے اور اس میں تکبیر ہے اور سلام ہے۔ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازے کی نماز نہ پڑھتے جب تک باوضو نہ ہوتے اور سورج نکلنے اور ڈوبنے کے وقت نہ پڑھتے اور جنازے کی نماز میں رفع یدین کرتے اور امام حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے بہت سے صحابہ اور تابعین کو پایا وہ جنازے کی نماز میں امامت کا زیادہ حقدار اسی کو جانتے جس کو فرض نماز میں امامت کا زیادہ حقدار سمجھتے اور جب عید کے دن یا جنازے پر وضونہ ہوتو پانی ڈھونڈھے' تیمم نہ کرے اور جب جنازے پر اس وقت پہنچے کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں تو اللہ اکبر کہہ کر شریک ہوجائے۔ اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے کہا رات ہو یا دن' سفر ہو یا حضر جنازے میں چار تکبیریں کہے۔ اور انس رضی اللہ عنہ نے کہا پہلی تکبیر جنازے کی نماز شروع کرنے کی ہے اور اللہ جل جلالہ نے ( سورئہ توبہ میں ) فرمایا ان منافقوں میں جب کوئی مرجائے تو ان پر کبھی نماز نہ پڑھیو۔ اور اس میں صفیں ہیں اور امام ہوتا ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ہر اہل حدیث نماز جنازہ میں تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین نہیں کرتا ، کیونکہ اس بارے میں صحیح مرفوع حدیث موجود نہیں ہے ۔اور بعض جو کرتے ہیں وہ احیاناً کرتے ہیں ، حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کی تابعداری کی وجہ سے ۔
نہیں میرے بھائی نماز جنازہ کی ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنے کی صحیح مرفوع روایت موجود ہے اسے حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ نے ’’الحدیث‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ اس لئے ہر اہل حدیث کو نماز جنازہ کی ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرنا چاہیے۔ میں ڈھونڈ کر حوالہ بتاتا ہوں۔ان شاء اللہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
سوال نمبر5:اہلحدیث نمازوتر میں دعائی قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سب اہل حدیث ایسا نہیں کرتے بلکہ زیادہ تر اہل حدیث بغیر ہاتھ اٹھائے دعائے قنوت پڑھتے ہیں۔ اور جو بعض اہل حدیث دعائے قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا لیتے ہیں انکی دلیل قنوت نازلہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے ہاتھ اٹھانے سے ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
سوال نمبر6:نمازوتر میں دعائے قنوت کے اختتام پر منہ پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
میں نے کسی بھی اہل حدیث کو سارا سال ایسا عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے رمضان میں ان بعض اہل حدیث بھائیوں کے جو قنوت پڑھتے وقت ہاتھ اٹھا لیتے ہیں۔ بہرحال اس عمل کو تمام اہل حدیث کی طرف منسوب کرنا غلط ہے۔
 
Top