• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب درکار ہے

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,019
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
سوال نمبر8:اہلحدیث علماءجمعہ کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر9:اہلحدیث علماءنمازعیدین کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
یہ سوال جہالت اور لاعلمی پر مبنی ہے کوئی اہل حدیث عالم جمعہ و عیدین کا خطبہ عربی اور مقامی زبان میں نہیں پڑھتا۔ بلکہ صرف مقامی زبان میں پڑھتا ہے اور اگر دوران خطبہ کوئی قرآنی آیت تلاوت کرنی ہوتو اسے عربی خطبہ کا نام تو نہیں دیا جاسکتا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,019
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
سوال نمبر10:اہلحدیث بھائی شروع نماز میں رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت کے شروع میں رفع یدین کرتے ہیںاور اس کے علاوہ دوسری اور چوتھی رکعت کے شروع میں اور سجدوں میں رفع یدین نہیں کرتے۔ اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت کے شروع میں رفع الیدین کی حدیثیں صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہیں وہاں مراجعت کرلیں۔ دوسری اور چوتھی رکعت کے شروع میں رفع الیدین اس لئے نہیں کرتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان رکعت کے شروع میں رفع الیدین کرنا نہیں ملتا۔ اور سجدے میں رفع الیدین اس لئے نہیں کرتے کہ بخاری کی حدیث میں صراحت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
میں تو نہیں پڑھتا حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ بھی نماز جنازہ میں ثنا پڑھنے کے قائل نہیں تھے اور جو اہل حدیث پڑھتے ہیں تو وہ عام نمازوں پر قیاس کرتے ہوئے پڑھتے ہیں۔ نماز شروع کرکے تکبیر اول کے بعد ثنا پڑھنا احادیث سے ثابت ہے اور چونکہ نماز جنازہ بھی نماز ہی ہے اس لئے اس میں بھی پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم
تمام اہل حدیث اس طرح نہیں کرتے بہتر یہی ہے کہ جب امام میت کے لئے دعا کرے تو ہر مقتدی بھی دعا کرے نہ کہ صرف آمین پر اکتفاء کرے۔ بہت سے علماء کے نزدیک نماز جنازہ میں مقتدی کا آمین کہنا درست نہیں جیسے محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ۔ لیکن چونکہ دعا کے بعد آمین کہنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے جیسے نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد مقتدیوں کا آمین کہنا وغیرہ تو اس پر قیاس کرکے نماز جنازہ میں اس مقتدی کے لئے صرف آمین کہنے کی گنجائش ہے جسے نمازہ جنازہ کی دعائیں یاد نہ ہوں۔ واللہ اعلم​
صرف قیاس

ویسے میری دلچسپی اس سوال میں ہے اگر کوئی صاحب علم جواب عنایت فرمائے تو نوازش ہوگی لیکن خیال رہے قیاس سے پرہیز کرتے ہوئے جواب عنایت فرمانا ہے شکریہ
سوال نمبر16:اہلحدیث رمضان میں پورا ماہ اپنی مسجدوں میں دو دو رکعت کی جماعت کروا کر 8 رکعت تراويح پڑھتے ہیں اور تین وتر پڑھتے ہیں۔اس عمل کی ایک حدیث پیش کريں۔
 
Top