• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب عرض ہے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
٭...غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔(نواز شریف، آصف زرداری)
O...چاہے اِس مقصد کے لئے ہمیں ملک سے فرار ہی کیوں نہ ہونا پڑے!

٭...نواز شریف نے بلاول ہائوس جانے کی دعوت قبول کر لی۔(ایک خبر)
O...شہباز شریف کو بھی ساتھ لے جائیں، تاکہ وہ زرداری کو بلاول ہائوس سے نکال کر سڑکوں پر گھسیٹ سکیں!

٭...نواز شریف میری والدہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریں۔(صاحبزادی ڈاکٹر عافیہ صدیقی)
O...زرداری کی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا کیا ہے جو آپ کی والدہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریں؟

٭...انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
O...جو ظاہر ہے اُسے کبھی نہیں مِلے گا!

٭...پیپلزپارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔(ایک خبر)
O...یہ اقدام یقینا اُن کی ''توقیر'' میں اضافہ کرنے کے لئے کیا گیا ہو گا!

٭...بُرے وقت میں عمر اکمل کا ساتھ دوں گی۔(بیگم کرکٹر عمر اکمل)
O...لگتا ہے یہ پیغام''ٹریفک وارڈنز'' کے لئے ہے!

٭...لوڈشیڈنگ پر کسِی حد تک قابو پا لیں گے۔(وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی)
O...جبکہ زبان پر قابو پانا خاصا مشکل ہے!

٭...جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔(گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور)
O...ہوا تو میں فوراً برطانیہ واپس چلا جائوں گا!

٭...پارلیمنٹ کے اختیارات کم نہیں ہونے دیں گے۔(ارکان ِسینٹ آف پاکستان)
O...جبکہ عوام کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں تو ہونے دیں گے!

٭...عمران خان جھوٹ بولنا بند کر دیں۔(رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر قانون)
O...کیونکہ ہم نے بھی سچ بولنا بند کردیا ہے!

٭...بجلی چوری کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔(خواجہ آصف وفاقی وزیر بجلی و پانی)
O...اور ووٹ چوری کرنے والے خیر سے قوم کے ''وزیر'' ہیں!

٭...حکومت اور فوج میں تنائو باعث تشویش ہے۔(خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر)
O...جو کچھ دنوں بعد ہمارے لئے ''باعثِ مسرت'' بھی ہو سکتا ہے!

٭...اسلام آباد کے کرپٹ اور سست پولیس افسران کو فارغ کر دیں گے۔(وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار)
O...تو پھر اسلام آباد کی حفاظت کون کرے گا؟

٭...مستحق نوجوانوں کو ہر سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے۔(وفاقی وزیر احسن اقبال)
O...تاکہ وہ اُنہیں بیچ کر دو چار روز کے لئے اپنا پیٹ پال سکیں!

٭...فوج نے کسی وزیر سے استعفیٰ نہیں مانگا۔(وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید)
O...ورنہ کسی وزیر نے استعفیٰ دے نہ دیا ہوتا!

٭...حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے۔(مولانا فضل الرحمان)
O...اور ہمارے وزیروں کو اِس کے باوجود محکمے نہیں دیئے جا رہے!

٭...پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔(وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف)
O...جو ہماری''کامیابی'' کا منہ بولتا ثبوت ہے!

٭...گیارہ مئی کو پاکستان میں انقلاب کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔(مولانا طاہر القادری)
O...اور بارہ مئی کو کینیڈا واپس چلا جائوں گا!

٭...آئی جی پنجاب خان بیگ نے بھتہ خوری کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔(ایک خبر)
O...اور حکم دے کر پھر گہری نیند سو گئے!

٭...دہشت گرد قوم کے دشمن ہیں۔(حمزہ شہباز شریف)
O...اِسی لئے تو ہم اُن سے ''دوستی'' کرنا چاہتے ہیں!

٭...ملک12اکتوبر کی طرف لوٹ سکتا ہے۔(شیخ رشید احمد ایم این اے)
O...جس کا مطلب میری ''وزارت'' بھی لوٹ سکتی ہے!

٭...شہباز شریف روزانہ چوبیس گھنٹوں کے بجائے ''چھبیس گھنٹے'' کام کرتے ہیں۔(صدر ممنون حسین)
O...پس ثابت ہوا آپ کو صدر شہباز شریف نے بنوایا ہے!

٭...حکمرانوں کے کتے مربے کھا رہے ہیں اور غریب کو آٹا بھی نہیں مل رہا۔(سپریم کورٹ)
O...غریب کو عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے؟

٭...حکومت اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔(وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید)
O...اور وہ ''پیج'' اللہ جانے کہاں کھو گیا ہے!

٭...پیپلزپارٹی پورے ملک کی جماعت ہے۔(منظور وٹو)
O...جسے میں نے ایک''لوٹے'' میں بند کردیا ہے!

٭...فلم انڈسٹری چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔(اداکارہ)
O...شکر ہے اِس بار آپ نے شوہر چھوڑنے کا نہیں سوچا!

٭...سسٹم کو خطرہ ہوا تو نواز شریف کا ساتھ دیں گے۔(خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر)
O...اور اگر سسٹم کو نواز شریف سے ہی خطرہ ہوا تو؟!

٭...وکلاء نے اپنا چیف بچایا تھا اب فوج اپنا چیف بچائے۔(وکیل پرویز مشرف بیرسٹر فروغ نسیم)
O...فوج کا چیف ہمیشہ بچا بچایا ہوتا ہے!

٭...مولانا فضل الرحمن پسند کی وزارتیں نہ ملنے پر حکومت سے ناراض ہو گئے۔(ایک خبر)
O...حکومت کو چاہیے انہیں راضی کر لے!

٭...کسی بھی وقت پاکستان آ جائوں گا۔(الطاف حسین سربراہ ایم کیو ایم)
O...یہ اطلاع ہے یا دھمکی؟؟؟

٭...جب چاہوں عمران خان سے مل سکتا ہوں۔(شیخ رشید احمد)
O...آپ شیخ رشید ہیں یا عائلہ ملک؟؟؟

(توفیق بٹ، روزنامہ نئی بات)
 
Top