• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب چاہتا ہوں.

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ایک عام مسلمان تقلید کے بغیر اسلام کے کیسے عمل کرسکتا ہے؟
وہ اس طرح کہ ہر دینی مسئلہ پر قرآن و حدیث سے براہ راست خود ۔۔یا۔۔کسی جاننے والے کے ذریعے راہنمائی لے ؛
جو جو عقائد اور اعمال قرآن و حدیث سے ثابت ہو جائیں ان بحیثیت دین قبول کرے ،اور جن چیزوں کی ممانعت ثابت ہوجائے ،انہیں ترک کردے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
یعنی ہر چیز جو بحیثیت دین قبول کرے ،صرف دلیل شرعی کے ساتھ قبول کرے ،
اور تقلید اس کے الٹ ،متضاد طریقہ کو کہا جاتا ہے ۔جس میں بلا دلیل کسی کی اطاعت کی جاتی ہے،
مثلاً : اہل تقلید ۔۔صرف تقلید بنیاد پر نماز ،روزہ کی زبانی نیت پڑھتے ہیں ۔۔جبکہ زبانی نیت پڑھنے پر شرعی دلیل موجود نہیں،
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
السلام عليكم. محدث فورم کے بارے میں دوست نے جانکاری دی. عرض ھے کہ ایک عام مسلمان تقلید کے بغیر اسلام کے کیسے عمل کرسکتا ہے؟
یعنی کہ امام ابو حنیفہ کے بعد حنفی مقلدوں میں کوئی عالم پیدا نہیں ہو!!
ویسے یہ تو بتلائیے کہ امام صاحب کیا شکم مادر سے عالم پیدا ہوئے تھے؟
کہ جب تک وہ وہ عالم نہ اور ایک عام مسلمان تھے، کس کی تقلید کرتے تھے؟
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
محترم ایک عام مسلمان جو خود دین کے بارے میں بے خبر ہے کو کسی عالم دین کی پیروی کرنی ہوگی؟
السلام علیکم بھائ

آ پ علماء کی پیروی کو تقلید سمجھ رہے ہیں یہ آ پ کی غلط فہمی ہے جب کہ اہل علم نے علماء کی طرف رجوع کرنے کو تقلید نہیں کہا

۱- امام ابن حمام حنفی رحہ فرماتے ہیں

مَسْأَلَةُ التَّقْلِيدِ الْعَمَلُ بِقَوْلِ مَنْ لَيْسَ قَوْلُهُ إحْدَى الْحُجَ بِلَا حُجَّةٍ مِنْهَا فَلَيْسَ الرُّجُوعُ إلَى النَّبِيِّ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – وَالْإِجْمَاعُ مِنْهُ

ککہ تقلید اس شخص کے قول پر بغیر دلیل کے عمل کو کہتے ہیں جسکا قول دلائل میں سے نہیں ہے پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع کی طرف رجوع تقلید میں سے نہیں ہے

تحریر ابن ھمام فی علم الاصول جلد 3 ص 453

اسکی تشریح کرتے ہوئے ابن امیر الحجاج حنفی نے لکھا ہے

مَسْأَلَةُ التَّقْلِيدِ الْعَمَلُ بِقَوْلِ مَنْ لَيْسَ قَوْلُهُ إحْدَى الْحُجَجِ) الْأَرْبَعِ الشَّرْعِيَّةِ (بِلَا حُجَّةٍ مِنْهَا فَلَيْسَ الرُّجُوعُ إلَى النَّبِيِّ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – وَالْإِجْمَاعُ مِنْهُ) أَيْ مِنْ التَّقْلِيدِ عَلَى هَذَا؛ لِأَنَّ كُلًّا مِنْهُمَا حُجَّةٌ شَرْعِيَّةٌ مِنْ الْحُجَجِ الْأَرْبَعِ، وَكَذَا لَيْسَ مِنْهُ عَلَى هَذَا عَمَلُ الْعَامِّيِّ بِقَوْلِ الْمُفْتِي وَعَمَلُ الْقَاضِي بِقَوْلِ الْعُدُولِ؛

کہ تقلید کسی شخص کے قول پر بغیر دلیل کے عمل کرنے کو کہتے ہیں جو ادلہ عربہ میں سے نہ ہو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرنا تقلید نہیں ہے اسی طرح عامی کا مفتی سے اور قاضی کا گواہوں کی گواہی کے مطابق فیصلہ کرنا تقلید نہیں ہے

التقریر والتحبیر جلد 3 ص 433

picsart_1432983412978.jpg

اور تفصیل سے اگر جاننا ہے تو یہ میرا بلاگ پر تقلید کے موضوع پر جتنے بھی پوسٹ ہیں سب پڑھ لیجئے

https://ahlehadithhaq.wordpress.com/category/taqleed/

جزاک اللہ خیرا
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
امام ابن حاجب رحہ فرماتے ہیں

” فالتقليد العمل بقول غيرك من غير حجة وليس الرجوع الى قوله صلى الله عليه وسلم والى الاجماع والعامى الى المفتى والقاضى الى العدول بتقليد لقيام الحجة ”

کہ اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،وقت کے فقہاء کا اجماع،جاہل کا مفتی سے پوچھنا،قاضی کا گواہوں کی گواہی کے مطابق فیصلہ کرنا تقلید نہیں ہے

منتہی الوصول والعمل من علم الاصول ص 163

picsart_1432746979546.jpg

جزاک اللہ خیر
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
ایک عام آدمی دینی مسئلہ کسی ایسے عالم سے پوچھے جو قرآن و حدیث کا عالم ہو اس کی بات پر عمل کرے اسوقت وہ قرآن و حدیث ہی پر عمل کرے گا البتہ جو عالم قرآن و حدیث کے علاوہ کا جواب دیتا ہے اور سائل اس پر عمل کرتا تو یہ تقلید ہے
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
سب کے جوابات پڑھے۔ ایک عام مسلمان جو عربی سے بھی ناواقف ہو وہ قرآن و حدیث پر غور کیسے کرے گا عمل کرنے کے لیے؟
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سب کے جوابات پڑھے۔ ایک عام مسلمان جو عربی سے بھی ناواقف ہو وہ قرآن و حدیث پر غور کیسے کرے گا عمل کرنے کے لیے؟
جس طرح عقائد کے کے باب میں، بغیر تقلید کے!!
یاد رہے کہ عقائد کے باب احناف بھی تقلید کے قائل نہیں!!
 
Top