ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
جھوٹے ہیں ہم
آج کا مسلمان دن میں ہزاروں بیماریوں کا مُرتکب ہوتا ہے اور اتنے گناہ کرنے کے بعد وہ کہتا ہے کہ ہم تو اللہ تعالی سے بہت ڈرتے ہیں ۔ سچ بات تو یہ ے کہ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالی سے ڈرتے ہیں ہم ۔
اگر آج کا مسلمان اللہ تعالی سے ڈرتا تو نہ وہ زانی ہوتا، نہ چور ، نہ ڈاکو ، نہ قاتل ، نہ عزتوں کا لُٹیرا ، نہ بے ایمان ، نہ غدار ، نہ ناپ تول میں کمی کرنے والا، نہ منافق ، نہ دھوکے باز اور نہ ہی جھوٹا اتنے گناہ کرنے کے بعد بھی مسلمان یہ کہے کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرتا ہے تو جھوٹے ہیں وہ۔
اگر کوئی زنا کرتا ہے تو وہ اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا بلکہ وہ ڈرتا ہے اپنے جُرم کے ثابت ہوجانے سے اور اُس پر ملنے والی سزا سے۔
چور چوری کرتے وقت اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا بلکہ وہ اپنی چوری پکڑے جانے سے اور پولیس کے ہاتھوں پڑنے والی مار سے۔
جُھوٹا انسان جھوٹ بولتے وقت اللہ تعالی نہیں ڈرتا بلکہ وہ ڈرتا ہے اپنا جھوٹ پکڑے جانے اور اور لوگوں سے ملنے والے طعنے سے ۔
قاتل کرتے وقت اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا بلکہ ڈرتا ہے وہ خود اپنا نشانہ بننے سے اور اپنے گرفتار ہونے سے ۔
ناپ تول میں کمی کرنے والا اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا، ڈرتا ہے وہ اس بات سے کہ اگر وہ پکڑا گیا تو وہ اپنے کاروبار میں زیادہ منافع نہ بنا سکے گا۔
اگر ہم اللہ تعالی سے ڈرتے ہوتے تو نہ چور ہوتے ، زانی ہوتے ، نہ ڈاکو ، نہ جھوٹے، نہ دھوکے باز اور نہ ہی قاتل ۔
اللہ تعالی سے ڈرنے کا مطلب ہے کہ انسان تمام بُرے کام چھوڑ دے اور دل ودماغ میں یہ بات بٹھا لے کہ میں جو بھی کر رہا ہوں یا کروں گا اُس کا حساب مجھے اپنے پروردگا کو دینا پڑے گا اور میرا پروردگار جو اوپر عرش پر ہے جو سب کچھ دیکھ رہا اُس سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے۔
انسان جب اپنی ضرورتوں اور خواہشات سے کو دبا نہیں پاتا تو وہ پھر غلط رستے کو اختیار کر لیتا ہے اور پھر وہی رستہ اُسے خسارے کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر انسان اپنی ضرورتوں اور خواہشات پر قابو پا لے اور اپنے اللہ تعالی پر مکمل یقین کر لےکہ یہ سب کچھ اُسی کے اختیار میں ہے اور ہمیں ہروقت دیکھ رہا ہے تو شاید ہمیں کبھی بھی خسارہ نہ اُٹھانا پڑے۔ اللہ اپنے بندوں کے ساتھ کبھی بُرا نہیں کرتا بلکہ ہم خود اپنے پر ظلم کرتے ہیں۔
اللہ تعالی پاک ہے ، بے عیب ہے اور کوئی معبود نہیںاُس کے سوا ، بے شک ہم ہی ظالموں میں سے تھے اور بے شک میرا پروردگا ر ہی ہر چیز پر قادر ہے۔
تحریر : ساجد تاج