رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امریکہ میں ایک نظام ہے جسے ''گرین کارڈ'' کا نظام کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کسی غیر ملکی کا ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مستقل رہائش اختیار کرنا۔ گرین کارڈ مندرجہ ذیل صورتوں میں مل سکتا ہے۔
(الف) کوئی شخص یہ ثابت کر دے کہ وہ اپنے ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے وہاں نہیں رہ سکتا۔
(ب) یا وہ کسی امریکی عورت سے شادی کرلے۔
سائل عرض کر تا ہے کہ ''میں نے جھوٹ بول کر حیلے بہانے سے یہ ثابت کر دیا کہ میں شق (الف) میں شامل ہوں۔ اس طرح مجھے امریکہ میں مستقل رہائش مل گئی۔ اس کے علاوہ امریکہ حکومت مجھے یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہونے کی بنا پر نقد امداد بھی دیتی ہے۔ میں غریب آدمی ہوں اور اپنے بارے میں فتویٰ چاہتا ہوں۔
اولاً: میں نے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو غریب اور ضرورت مند ثابت کیا۔ مقصد یہ تھا کہ میں یہاں تعلیم جاری رکھ سکوں۔
ثانیاً: میں اس بارے میں شرعی حکم معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے جو رقم ملتی ہے وہ حرام ہے یا حلال؟ اور اب میں کیا کروں جبکہ میں حکومت امریکہ کی اس امداد کے بغیر گزاربھی نہیں سکتا؟