جھوٹ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے
عمر بھر کرتے رہے شوق سے شرک و بدعت
ہم نے توحید کا بتایا تو برا مان گئے
کون مردود ہے گستاخ عربیۖ
آئينہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے
وہ کریں قتل تو کوئی چرچا نہیں ہوتا
ہم نے بس آہ کیا تو برا مان گئے
کونڈے فاتحہ شبرات اور میلاد نبیۖ
ان کو بدعت بتایا تو برا مان گئے
مانگتے رہتے ہیں امداد سدا غیروں سے
ہم نے اللہ کو پکارا تو برا مان گئے
دیتے رہتے ہیں یہ گالی ہمیں ہر شام و سحر
حق کا پیغام سنایا تو برا مان گئے
اونچی قبروں کو گرا دو ہے فرمان نبیۖ
ہم نے جو ان کو سنایا تو برا مان گئے
در بدر سر کو جھکانا نہیں شان مومن
ہم نے کی ان کو نصیحت تو برا مان گئے
شرک اللہ ہیں یہ تعویذ یہ گنڈے یہ طلسم
یہ فرمان نبیۖ ان کو بتایا تو برا مان گئے
رضوان سلفی