• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہمیہ کے عقائد

شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! درج ذیل اقتباس""اہل السنّۃ کون اورمُرجئہ کون ہیں؟ (آئمۂ سلف کی نظر میں)"" از ""الشیخ ابو عبد اللہ طارق"" سے لیا گیا ہے۔ مفصل مضمون اس سائٹ پر موجود ہے ۔http://www.sadiqeen.com
جہمیہ​
یہ لوگ جہم بن صفوان کے پیروکار ہیں یہ 128ھ میں قتل ہوا اسے مسلم بن احوذ مازنی نے مرو کے مقام پر قتل کرا دیا تھا۔
من غالی منهم وقال إنه المعرفة وهو قول الجحهم بن صفوان و من وافقه ویلزم من قولهم هذا أن ابلیس و فرعون لعنهما الله تعالیٰ کانا مؤمنین کاملی الإیمان وأن معنی الکفر عندهم هو الجهل بالرب تعالیٰ فقط وهذا النوع أشد أنواع الأرجاء و أخطرها )(الموسوعۃ المیسرۃ:2؍1154)
’’ ان میں سے کچھ نے غلو اختیا رکیا او رکہا کہ ایمان معرفت ہے اور یہ جہم بن صفوان او راس کے موافق لوگوں کا قول ہے او ران کے اس قول سے لازم آتا ہے کہ ابلیس اور فرعون، ان پر اللہ کی لعنت ہو، مومن، کامل ایمان والے تھے، اور ان کے نزدیک کفر صرف رب تعالیٰ سے جہالت ہے او ریہ قسم إرجاء کی قسموں میں سے سب سے زیادہ سخت اور خطرناک ترین ہے۔‘‘
امام ابن تیمیہ  لکھتے ہیں:
وعند الجهمیة إذا کان العلم فی قلبه فهو مؤمن کامل الإیمان إیمانه کإیمان النبیین ولوقال و عمل ماذا (مجموع الفتاویٰ:7؍143)
’’ جہمیہ کے نزدیک جب دل میں (رب کے متعلق) علم ہے تو وہ کامل ایمان والا مومن ہے اس کا ایمان نبیوں کے ایمان کی طرح ہے اگرچہ وہ کچھ بھی کہے اور کرے۔ ان کے نزدیک عمل قلب بھی ایمان میں شامل نہیں ہے ۔‘‘
جیسا کہ امام ابن تیمیہ  لکھتے ہیں:
ومنهم من لا یدخلها فی الإیمان کجهم ومن اتبعه کالصالحی (الایمان :ص 155)
’’او ران کے نزدیک ایمان شئ واحد ہے دل میں ۔‘‘ (الایمان :ص 308)
مزید فرماتے ہیں:
الإیمان مجرد معرفة القلب وإن لم یقر بلسانه واشتد نکیرهم لذلك حتی أطلق وکیع بن الجراح وأحمد بن حنبل وغیرهما کفر من قال ذلك فإنه من أقوال الجهمیة (مجموع الفتاویٰ:7؍508)
(ایک قول یہ ہےکہ ) ’’ایمان صرف معرفت قلب ہے اگرچہ زبان سے اقرار نہ بھی کرے (ائمہ سلف نے) بڑی شدت سے ان کی تردید کی ہے حتیٰ کہ وکیع بن جراح اور احمد بن حنبل نے ایسے لوگوں پر کفر کا اطلاق کیا ہے او ربلا شبہ یہ جہمیہ کے اَقوال میں سے ہے۔‘‘
او رامام بخاریفرماتے ہیں:
نظرت فی کلام الیهود والنصاریٰ والمجوس فما رأیت قوما أضل فی کفرهم من الجهمیة وإنی لأستجهل من لا یکفرهم إلا من لا یعرف کفرهم و قال ما أبالی صلیت خلف الجهمي والرافضی أم صلیت خلف الیهود و النصاریٰ (شرح السنۃ للبغوی:1؍194،195؛ خلق افعال العباد: رقم 31، 51)
’’میں نے یہود و نصاریٰ او رمجوس کے کلام میں غورو فکر کیا ہے پس میں نے کسی ایسی قوم کو نہیں دیکھا جو اپنے کفر میں جھمیہ سے بڑھ کر گمراہ ہوں اور جو ان کی تکفیر نہیں کرتا میں اس کو جاہل سمجھتا ہوں سوائے اس کے جسے ان کے کفر کا علم ہی نہ ہو، اور (مزید) فرماتے ہیں : مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں جھمی اور رافضی کے پیچھے نماز پڑھ لو ں یا یہودی اور عیسائی کے پیچھے۔‘‘
 
شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! جہمیہ کے عقائد کے بارے میں اگر کوئی صاحب معلومات رکھتے ہوں تو شیئر کریں ۔
"" جہمیہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی تمام صفات کی نفی کرتے ہیں‘ ان کا کہنا ہے کہ اللہ ”وجود مطلق“ کا نام ہے‘ پھر اس کے لئے جسم بھی مانتے ہیں‘ جنت اور جہنم کے فناہونے کے قائل ہیں‘ ان کے نزدیک ایمان صرف ”معرفت“ کا نام ہے‘ اور کفر فقط ”جہل“ کا نام ہے‘ یہ اللہ تعالیٰ کے لئے جسم کے قائل ہیں‘ ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کاکوئی فعل نہیں ہے‘ اگر کسی کی طرف کوئی فعل منسوب ہوتا ہے تو وہ مجازاً ہے۔ جہم بن صفوان‘ جعد بن درہم کا شاگرد تھا‘ جعد وغیرہ کا مذہب یہ بھی تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ نہیں ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ نہیں ہیں۔""(عقیدہ سفارینیہ: ۱/۹۱‘٩٢)
 
شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
اہل سنت والجماعت کا مذہب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کو اس کی مخلوق پر بلندی اور معیت کو ثابت کرتے ہیں اور مخلوق میں حلول سے اللہ تعالی کو پاک قرار دیتے ہیں ۔ لیکن معطلۃ یعنی جہمیہ اور ان کے پیروکار اللہ تعالی کی مخلوق پر اس کے علو اور اس کے عرش پر مستوی ہونے کا انکار کرتے اور وہ یہ کہتے کہ اللہ تعالی ہر جگہ پر ہے ۔
 

قاسم

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2012
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
97
پوائنٹ
0
موسی صاحب: ابن داود صاحب سے اس بارے میں بحث جاری ہے وہاں ملاحظہ ہوں جو دلیل مضبوط نظر آئے منتخب کرلینا ورنہ فضول میں دیوبندیوں اور بریلویوں میں خفت اٹھانی پڑیگی اس لئے کہ اس فورم میں بحث ومباحثہ ہی اس لئے ہورہی ہے کہ دلائل کا مکمل جانچ اور موازنہ ہو اور میں حیران ہوں کہ غیر مقلد ہو کے بھی فورم والوں کی تقلید کر رہے ہو خود تحقیق کرو دلائل ڈھونڈ نکالو اور چچچچچھا جاؤ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میں حیران ہوں کہ غیر مقلد ہو کے بھی فورم والوں کی تقلید کر رہے ہو خود تحقیق کرو دلائل ڈھونڈ نکالو اور چچچچچھا جاؤ
لگتا ہے قاسم بھائی تقلید کا سبق آپ کو ایک بار پھر پڑھانا ہی پڑے گا۔ہر دو چار دن بعد آپ بھول جاتے ہیں اور تقلید پر عجیب وغریب باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔ایسی باتیں جس کی زد سیدھی آپ کے علماء کی باتوں پر پڑتی ہے۔شاہد نذیر بھائی اس سبق کے استاد بن جائیں آپ کے تو ایسا یاد ہوگا کہ کبھی بھول بھی نہیں پاؤ گے۔
 
شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! محترم انس نضر صاحب ، اوپر تھریڈ میں جہمیہ سے متعلق امام ابن قیم کی کتاب کا لنک دیا ہے ۔آپ یا اگر کوئی اور بھائی "" جہمیہ "" سے متعلق کتب کے نام یہاں دے دیں ۔ مجھے امام بخاری اور امام دارمی کی جہمیہ کے رد پر کتاب چاہیے اگر انکا بھی لنک مل جائے تو ممنون ہوں گا ۔جزاک اللہ
 

قاسم

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2012
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
97
پوائنٹ
0
موسی صاحب : آپ نے جو بھی باتیں پیش کی ہیں وہ تاریخی ہیں اور تاریخ واقعات آپ لوگوں کے بغیر سند صحیح قبول نہیں لھذا یا سند پیش کرو یا یہ باتیں کتاب سمیت جیب میں رکھو۔شکریہ ۔گڈ مسلم صاحب : شاہد نذیر صاحب خوب جانتے ہیں کہ کس نے کس کو سبق سکھایا ہے بھائی ہمارا عقیدہ استواء کے بارے میں اور تمام متشابھات کے بارے میں تفویض کا ہے تفویض کا مطلب یہ ہے کہ یہ صفات اپنے معانی حقیقیہ پر محمول ہیں لیکن وہ معانی حقیقیہ ہمیں معلوم نہیں ، شاید اسی کو آپ تجہم کہتے ہیں
آپ کا عقیدہ ہے کہ صفات کو اس کے معانی حقیقیہ پر محمول کیا جائیگا وہ معانی حقیقیہ معلوم ہیں تو اس کا آپ تعیین کریں کہ کونسے معانی حقیقیہ مراد ہیں ۔
موسی صاحب بات صرف اس حد تک محدود رکھیں اور اپنا دعوی منقح کریں پھر دعوی پر دلائل و نتائج کی بات ہوگی ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
السلام علیکم ! محترم انس نضر صاحب ، اوپر تھریڈ میں جہمیہ سے متعلق امام ابن قیم کی کتاب کا لنک دیا ہے ۔آپ یا اگر کوئی اور بھائی "" جہمیہ "" سے متعلق کتب کے نام یہاں دے دیں ۔ مجھے امام بخاری اور امام دارمی کی جہمیہ کے رد پر کتاب چاہیے اگر انکا بھی لنک مل جائے تو ممنون ہوں گا ۔جزاک اللہ
خلق أفعال العباد والرد على الجهمية وأصحاب التعطيل ۔ محمد بن إسماعيل البخاري أبو عبد الله ۔ تحقيق۔ فهد بن سليمان الفهيد ۔ دار أطلس الخضراء
خلق أفعال العباد والرد على الجهمية وأصحاب التعطيل ۔ محمد بن إسماعيل البخاري أبو عبد الله ۔ مؤسسة الرسالة
خلق أفعال العباد والرد على الجهمية وأصحاب التعطيل ۔ محمد بن إسماعيل البخاري أبو عبد الله ۔ مؤسسة الرسالة ۔ آن لائن مطالعہ کے لئے

الرد على الجهمية ۔ الإمام عثمان بن سعيد الدارمي تحقيق ۔ بدر البدر ۔ الدار السلفية - الكويت
الرد على الجهمية ۔ الإمام عثمان بن سعيد الدارمي ۔ آن لائن مطالعہ کے لئے
 
Top