• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ پر اعتراض

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
جو فیس بُکی گدھے محدّث العصر شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے نام سے یہ پروپیگنڈا کرتے پھر رہے ہیں کہ

"زبیر علی زئی نے سنن اربعہ ترمذی،ابو داؤد،نسائی،ابنِ ماجہ، کی 1000 احادیث کو ضعیف کہہ دیا"

تو ہم کہتے ہیں کہ پہلے تو آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ جن ہزار حدیثوں کو زبیر صاحب نے ضعیف قرار دیا ہے وہ صحیح تھیں؟؟
شیخ زبیر سے پہلے کسی نے بھی ان کو ضعیف نہیں کہا ؟؟؟
بنا وجہ کے ہی شیخ زبیر نے اُن پر ضعیف کا حکم لگایا ہے؟؟؟؟

دوسری بات ہم یہ کہتے ہیں کہ جن احادیث پر زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے ضعیف کا حکم لگایا ہے وہی حکم اگر دوسرے محققین لگائیں تو پھر جو پروپیگنڈا شیخ زبیر کے نام کے ساتھ کر رہے ہو وہی دوسرے محققین کے نام سے کرنا ہوگا ؟؟؟؟

چند مثالیں ہم آپ کے سامنے رکھتے ہیں کہ جو حکم شیخ زبیر نے لگایا ہے وہی شیخ البانی نے بھی لگایا ہے،،،

1 حديث:
كانت الصلاة خمسين والغسل من الجنابة سبع

حوالة: أنوار الصحيفة زبير علي زئي حديث نمبر 247

حكم: ضعيف
وجہ: ایوب بن جابر

الامام الباني رحمه الله
إرواء الغليل 1/186
حكم: ضعيف
وجہ: ایوب بن جابر

2 حدیث:
إن ابن عباس كان إذا اغتسل من الجنابة

حوالة: أنوار الصحيفة زبير علي زئي حدیث نمبر 246
حکم: ضعیف

الامام الباني تحقيق ابو داود
حديث نمبر 246
حكم: ضعيف

3حديث:
*سجدت مع رسول الله إحدى عشرة سجدة*

حوالة: *أنوار الصحيفة زبير علي زئي* حديث نمبر 1056

حكم: ضعيف
وجہ: مہدی بن عبد الرحمن، عثمان بن قائد،

الامام الباني تحقيق ابن ماجة حديث نمبر 1056
حكم: ضعيف
وجہ: عثمان بن قائد،

4 حدیث:
يا أيها الناس توبو إلى الله
حوالة: أنوار الصحيفة زبير علي زئي حديث نمبر 1081

حكم: ضعيف

الامام الباني رحمه الله موسوعة الحديث والاثار الضعيفه والموضوعة حديث نمبر 28983

حكم: ضعيف

تحریر؛ Talha Salafi
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جو فیس بُکی گدھے
کچھ لوگوں کی باتیں قابل توجہ اور قابل جواب ہی نہیں ہوتی ہیں۔ انکو بلا وجہ اہمیت دینا دانشمندی نہیں۔ آپ خود انھیں گدھا بول رہے ہیں اور انکو اہمیت بھی دے رہے ہیں؟؟؟ ویسے اس طرح کے الفاظ غیر مناسب ہیں!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
جو فیس بُکی گدھے
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے اس لقب کے حقدار ہیں۔ مگر اسے فیس بک تک ہی محدود رکھا جائے تو بہتر ہے، کہ علمی تحریر میں ایسے الفاظ مناسب نہیں۔
 

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
آپ تمام شیوخ کا میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے۔ الفاظ پر میری اصلاح فرمائی،

لیکِن در اصل میرے ان الفاظ میں وہ تمام لوگ شامل ہیں وہ چاہیں عام ہوں یا خاص ہوں، جن ہونے اہلحدیث عوام میں یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ "حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ" سے
جماعت۔اہل حدیث کو نقصان ہوا ہے،
وہ اہل حدیث نہیں جماعت اسلامی سے وابستہ تھے،
جو اُن سے محبت کرے گویا کہ وہ مرزا غلام احمد قادیانی سے محبت کرے،
انکی تعلیمات تعصّب پر ۔مبنی تھیں،
اُنہوں نے بدعتی اُصول گڑھے تھے،
وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو میں نے ایسے لوگوں کے لئے یہ الفاظ استعمال کئے تھے "فیس بکی گدھے"


@اسحاق سلفی شیخ محترم آپ بھی میری اس بات اور اوپر والی تحریر پر نظر ثانی کریں،
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
تو میں نے ایسے لوگوں کے لئے یہ الفاظ استعمال کئے تھے "فیس بکی گدھے"
میں نے اب تک صرف ندیم کو اس طرح کی باتیں کہتے ہوئے سنا ہے۔ ہاں کچھ اکا دکا لوگ بھی ہوش کھو کر جنوں میں کچھ بھی بک رہے ہیں۔ اور یہ یقین کر لیں کہ انکی حیثیت جہلاء کی ہے لہذا انکی طرف التفات کرنا اور انکی باتوں کو اہمیت دینا مناسب نہیں۔ میں نے ایک مضمون ندیم کے رد میں لکھا تھا۔ ایک بار پڑھیں:
http://umarasari.blogspot.com/2018/12/blog-post.html?m=1
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
آپ بھی میری اس بات اور اوپر والی تحریر پر نظر ثانی کریں،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سچے اور محقق اہل حدیث عالم تھے ،
انہوں نے تنہا اپنے بل پر تحقیق حدیث اور اسماء الرجال کا وہ عظیم کام کیا جو لاکھوں کروڑوں کا بجٹ رکھنے والے ادارے بھی نہ کرسکے ،
پھر اس پر مستزاد یہ کہ شیخ محترم اپنے گھر اور اپنے شہر میں پہلے اہل حدیث تھے ،
وہ کتنے پختہ اہل حدیث اور کتنے محقق عالم تھے اس کی گواہی ان کے نامور اساتذہ مثلاً شیخ محدث محب اللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ العلماء حافظ عبدالمنان نور پوری رحمہ اللہ اور شیخ حافظ عبدالحمیدازہرؒ جیسے مستند اور ثقہ علماء سے لینی چاہیئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخ حافظ زبیر علی زئی ؒ کی کسی تحقیق سے دلیل کی بنیاد پرعلمی اختلاف کیا جاسکتا ہے ،یہ اہل حدیث کے منہج کا طرہ امتیاز ہے ،لیکن اس کیلئے علم اور تحقیق اور علمی منہج شرط ہے ،ہر نتھو خیرا ان کی تحقیق کو غلط نہیں کہہ سکتا ،
خود شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے کئی نامی گرامی علماء سے علمی اختلاف کیا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیس بک پر اکثریت علم و تحقیق سے عاری لوگوں کی ہے ، اور اپنی بات شائع و نشر کرنے کی پوری آزادی ہے ؛
اور نشر وشاعت کی اس آزادی نے عامی کو جرات تنقید و جرح دی ہے ، بالکل اس طرح جیسے کسی بے وقوف نوجوان کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھمادی جائے ،اور وہ اس کی میگزین خالی کرنے کے شوق میں کسی پر بھی فائر کرنے سے دریغ نہ کرے،
اس لئے علم و تحقیق میں اپنی زندگیاں کھپانے والے علماء پر بے دریغ زبان درازی اور قلم گھسیٹنے کا گھٹیا اورخطرناک شغل جاری ہے ،

اس صورت حال پر افسوس کے سوا کیا کیا جاسکتا ہے ،
ہاں ان ثقہ علماء کے تحقیقی شہ پاروں کی نشر واشاعت کسی حد تک ان گستاخیوں کا سدباب کرسکتی ہے ،
اور اہل علم کی توہین و گستاخی کرنے والےایسے بدنصیبوں کیلئے دعاء اور اصلاح کی ہر ممکن کوشش کرنا بھی ضروری ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
@عمر اثری شیخ محترم جزاك الله خيرا واحسن الجزء فى الدنيا والآخرة،

آپ کی یہ تحریر پڑھ کر تشفی ملی، مجھے اس تحریر کا علم نہیں تھا، باقی آپ نے جو کچھ فرمایا بلکل درست فرمایا،
 
Top