عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال
یادِ رفتگاں
حافظ حسین اَزہر
۴! اپریل ۲۰۱۰ء بروزاتوار بوقت۹ بجے صبح شیخ التفسیر حافظ محمد حسین امرتسری روپڑیؒ کے بڑے بیٹے حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ ۷۷ برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے جن کی نمازِ جنازہ ان کے بہنوئی پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں نے روپڑی خاندان کے زیر اہتمام ڈیفنس کالونی، کراچی کی جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز میں اسی روز بعد نمازِ مغرب پڑھائی اور اُنہیں نئی تعمیر کردہ کالونی ’گلشن معمار‘ میں ۱۰بجے رات سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اِنا ﷲ وانا الیہ راجعون! حافظ حسین اَزہر
بر صغیر پاک وہند میں جن خاندانوں کو ان کی دینی، علمی اور تبلیغی خدمات کے باعث شہرت دوام ملی، ان میں غزنوی، لکھوی اور روپڑی خاندان سر فہرست ہیں ۔ حافظ عبد اللہ محدث روپڑیؒ اور شیخ التفسیر حافظ محمد حسین روپڑیؒ کا شمار اس خاندان کے اکابر علماء اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ اس خا ندان کے دیگر مشاہیر انہی دو شخصیتوں کے شاگرد ہیں، جن میں سے ان دونوں کے بھتیجے حافظ محمد اسماعیل روپڑیؒ اور حافظ عبدالقادر روپڑیؒ پورے برصغیر میں ایک عرصہ شمس و قمر تاباں بن کر چمکتے رہے ۔ اب یہ تمام حضرات گارڈن ٹاؤن لا ہور کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ۔
ع خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را