• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حامد صاحب کا منہج: شجر سلف سے پیوستگی یا شجر سلف میں پیوند؟؟؟

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
بھائی معاف کیجیے گا۔ پر میرے سمجھ میں نہیں آیا کہ حامد صاحب کے اس اقتباس میں پرابلم کیا ؟
براہ کرم وضاحت فرمائیں گے ۔
یہ پروبلم ہے:
کہ حامد کمال الدین صاحب کا منہج......... شجر سلف سے پیوستگی ہے یا شجر سلف میں پیوند؟؟؟؟؟
کیا موجودہ القاعدہ جہاد اب بھی سلفی جہاد ہے....... یا قطبیت کی پتیلی پر سلفیت کی ملمعہ کاری کا حسین امتزاج؟؟؟
لگتا ہے آپ سلفیت اور قطبیت میں موجود فرق سے نا آشنا ہیں؟؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
السلام علیکم.
کیا اس امت کی اصلاح علماء امت کریں گے یا یہ فریضہ اب فلسفیوں کے حصے آنا ہے؟؟ کیا اصلاح اس نہج پر ہوگی کہ جو سلف صالحین کا منہج تھا یا جدت کی وجہ سے عصر حاضر میں مرتب کردہ نئے فکری معجونوں ، طریقوں اور فارمولوں پر؟؟
میں یہاں جناب حامد کمال صاحب کے مضمون سے ایک اقتباس پیش کرنے جا رہا ہوں کہ جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ:

کہ حامد کمال الدین صاحب کا منہج......... شجر سلف سے پیوستگی ہے یا شجر سلف میں پیوند؟؟؟؟؟
کیا موجودہ القاعدہ جہاد اب بھی سلفی جہاد ہے....... یا قطبیت کی پتیلی پر سلفیت کی ملمعہ کاری کا حسین امتزاج؟؟؟


لیجئے. حامد صاحب کے قلم سے::

""ہماری تاریخ جو کوئی صدی بھر سے رک سی گئی تھی اور ایک کھڑے پانی کا نقشہ پیش کرنے لگی تھی.... اور پھر کھڑے پانی کے اِس جوہڑ میں طرح طرح کی مخلوقات جنم لے چکی تھیں.. کہیں نیشنلزم تو کہیں ڈیموکریسی، کہیں اشتراکیت تو کہیں لادینیت، کہیں لسانیت تو کہیں فرقہ واریت، کہیں پرویز مشرف تو کہیں حسنی مبارک، کہیں یحییٰ تو کہیں بھٹو تو کہیں مجیب، کہیں کرزئی تو کہیں مالکی تو کہیں قذافی تو کہیں زرداری تو کہیں گیلانی، اور علیٰ ھٰذا القیاس ایسی ہی 'ملتی جلتی' اور 'بَعضُہا مِن بَعض' مخلوقات جن کا کوئی اول اور نہ آخر، کوئی حد اور نہ حساب.... اور اِس بدبودار متعفن جوہڑ کو لوگ 'عالم اسلام' کے نام سے پکارنے لگ گئے تھے!
إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
رضا البنا مودودی قطب اِس کو صاف کرنے اور اس کی صورت بدلنے کیلئے بہت سی نیک ہستیاں میدان میں اتریں.... رشید رضا، البنا، مودودی، قطب،ابن نبی، اربکان، یاسین، بیگوویچ، سب نے "تبدیلی" اور "صفائی" کے اِس عمل میں جانیں کھپائیں اور ایک طویل جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر عالم اسلام کے ہر خطے کے اندر ایک ایسی جمعیت کھڑی کر لینے میں کامیابی پائی جو عالم اسلام میں مغرب کی پھینکی ہوئی اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرنے کے مشن پر جت جائے۔ ( إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ )۔ یہ ہماری تاریخ کی بحالی کا عمل تھا اور اپنی ایک دھیمی رفتار سے جاری تھا، البتہ اِن آخری عشروں تک آتے آتے، خصوصاً حالات کی تیزی کی نسبت سے، یہ ایک حد تک مایوسیوں کی سطح کو بھی چھونے لگا تھا۔
ابن تیمیہ و ابن عبد الوہاب کا دھارا مگر جیسے ہی اِس تحریکی عمل کا ٹانکہ محمد بن عبد الوہاب کے تحریکی ورثہ کے ساتھ جڑا، یہ ایک نئی کروٹ لے کر اٹھ کھڑا ہوا اور.... ایک طرف عوامی رو کی صورت دھارنے لگا، تو دوسری طرف جہادی رنگ اختیار کرنے لگا، اور تیسری طرف اِس کی لغت کچھ مستند شرعی اصطلاحات کے ساتھ سجنے لگی؛ اور یوں اپنی تاریخ کےمجمع البحرین ساتھ جڑنے کا رنگ اِس کے اندر گہرا سے گہرا ہوتا چلا گیا۔ گویا مودودی و قطب کا دھارا، ابن تیمیہ و ابن عبدالوہاب کے دھارے کے ساتھ آ ملا تھا۔ یہ مجمع البحرین تھا اور عالم اسلام میں اپنی طرز کی ایک منفرد ترین پیشرفت!
عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا اِس عمل کا ابتدائی حصہ اُس دوران پایۂ تکمیل کو پہنچا جب مغرب سرخ سویرے کے آگے بند باندھنے میں مصروف تھا، بلکہ اس کیلئے مسلم بلاک کو کھڑا کرنے کا خطرہ مول لینے تک چلا گیا تھا! بنی اسرائیل ایسی جفاکش لیبر آلِ فرعون کی اشد ضرورت نہ ہوتی تو پیدائش ِ موسیٰ ایسا واقعہ پیش آنے ہی نہ دیا جاتا! مگر کائنات کا توازن کسی اور ہستی کے ہاتھ میں ہے! عالم اسلام میں "تبدیلی" اور "صفائی" کا یہ عمل اب مغرب کیلئے سوہانِ روح تھا اور اس کے اندر اپنی موت کا پیغام پڑھنے میں اُس کو ہرگز کوئی دیر نہ لگی۔""


(ایقاظ شمارہ : جولائی 2٠١١ مضمون " وہ اپنی مثال آپ تھا")​

اس کے بعد میں اپنے پاس مزید وقت نہیں پاتے اس مناہج کے معجون کے لئے!​

جزاک اللہ خیرا

السلام و علیکم
سُنی قوتوں کے ساتھ محبت ویکجہتی ایقاظ کا ا&#16
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
سُنی قوتوں کے ساتھ محبت ویکجہتی ایقاظ کا ا&#16
اگر تو اس محبت و یکجہتی کی بنیاد عقیدہ ہے تو سو بسم اللہ۔۔۔۔ضرور اظہار کیجئے ، کوئی نہیں روکے ٹوکے گا۔

لیکن اگر اس محبت کی بنیاد محض انقلابی و عسکری فکر ہے تو انتہائی افسوس ناک معلومات ہیں جو شیئر کیں۔

اور جو مجھے بات سمجھ آئی کہ بنیاد عقیدہ نہیں۔ ۔​

شرکیہ و کفریہ عقائد والی بھی سنی کہلائیں ، گستاخ انبیاء و صحابہ ، انکار حدیث کے داعی، فکر خوارج کی طرف رغبت رکھنے والے بھی سنی کہلائیں ، بدعتی قوتیں بھی سنی کہلائیں ۔ ۔ ۔ واہ واہ ۔۔۔سب فرق مٹا کر جیو۔
یہ ایقاظ اور اہل ایقاظ کا منہج۔


معذرت ، میں یہ معجون نہ اپنے لئے پسند کرتا ہوں اور نہ باقی مسلمانوں کے لئے۔​

اور آخری بات ، جس میری پوسٹ پر اتنا لمبا مضمون لکھنے کی نوبت آئی وہ کسی جماعت کے دفاع میں نہیں تھی بلکہ عقیدہ صحابہ و سلف صالحین کی ان بدعتیوں کے ساتھ خلط ملط ہونے کو واضح کرنے کی سعی تھی۔

اللہ قبول فرمائے اور اس امت کی اصلاح انہی لوگوں کے ہاتھوں کروائے جو معجون پر نہیں خالص عقیدہ توحید اور اتباع سنت کے حاملین ہیں ۔

جزاک اللہ خیرا
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
اگر تو اس محبت و یکجہتی کی بنیاد عقیدہ ہے تو سو بسم اللہ۔۔۔۔

یہی بات،اکابرین جماعۃ الدعوۃ کے کان میں بھی ڈال دیں۔۔۔۔جن کا اتحاد روافض،مشرکین اور قومیت کے ڈسے ہوئے افراد کے ساتھ بڑا گہرا ہے۔۔۔۔جن کے سینے توہین صحابہ کے مرتکب کے لیے اس طرح کھلے ہیں۔۔۔کہ توحید وسنت کے سٹیجوں پر ان کے ایمان فروز خطاب سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔۔۔۔جو قادسیہ مرکز کے درودیوار میں شرک سے آٹی ہوئی آواز کو برداشت کر لیتے ہیں۔۔۔۔جی اسی کا نام مصلحت پسندی ہے۔۔یا شیطانی دھوکہ۔۔۔۔
ایڈونس معذرت
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
عبداللہ عبدل ! آُپ کو یہ خوش فہمی نہ ہونی چاہیے کہ وہ مضمون آپ کے ارشادات پر لکھا گیا تھا ! :(

آپ کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے ..... ایک پوری ذہنیت کی مثال .

ابھی تک اس فورم پر حامد صاحب کے فکر منہج کا دھاگہ موجود ہے ، حامد کمال کوئی ہمارے چاچے کا پتر تو نہیں ہے میرے بھائی ! تکفیری ثابت کر دیں تو ہم بھی اس کے شر سے بچ جائیں گے.وہاں پر تو ابھی تک کسی سلفی نے تکفیری کی تعریف کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ہے .!!

اور یہاں جن جن پر آپ کو اعتراض ہے ، ایمان داری سے بتانا کہ کیا ان کو خود پڑھا ہے آپ نے؟؟

العدالۃ الاجتماعیۃ کا نام ہی سنا ہے نا، اور اسلام کی چار بنیادی اصطلاحیں ........ تفسیر سورۃ فاتحہ از البنا .......... اور اور اور
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
عکرمہ نے لکھا:
یہی بات،اکابرین جماعۃ الدعوۃ کے کان میں بھی ڈال دیں
بحمد اللہ کان میں ڈالنے کی ضرورت نہیں کیوں بنیاد ہی یہی ہے۔۔۔۔عقیدہ توحید و اتباع سنت۔

جن کا اتحاد روافض،مشرکین اور قومیت کے ڈسے ہوئے افراد کے ساتھ بڑا گہرا ہے۔۔

دینی اتحاد یا محض سیاسی اتحاد؟
کیوں ، یہ بات رو زروشن کی طرح عیاں ہے کہ ہی اتحاد محض سیاسی ہے۔ اور اس پر "اتحاد" پر طعن کرنے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کی حکمت عملی کو بھی نظر میں رکھیئے گا۔ شکریہ۔


کہ توحید وسنت کے سٹیجوں پر ان کے ایمان فروز خطاب سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔۔۔۔جو قادسیہ مرکز کے درودیوار میں شرک سے آٹی ہوئی آواز کو برداشت کر لیتے ہیں۔۔۔۔جی اسی کا نام مصلحت پسندی ہے۔۔یا شیطانی دھوکہ۔۔۔۔
جناب عالی ، ان کو جب بھی بلایا گیا تو موضوع صاف تھا، اگر کسی نے سٹیج پر آکر گند تولا تو اس کا عتاب اس پر ہے۔ اور یاد رہے بہت سے ایسے کڑپینچ جنکو آکر ملفوظات بکنے کا شوق تھا ، ان سے انکی پہلی کاروائی کے بعد ہی برات کر دی گئی ۔
باقی اگر یہی معاملہ ہے تو میں درخواست کروں گا کہ مرکزی جمیت اہل حدیث، اور وہ "سلفی" جو ٹی ٹی پی دیوبندی واحدۃ الوجودیوں، حلولیوں ، متعصب مقلدین کی جھولی میں بیٹھے ہیں وہ بھی اپنے اتحاد پر نظر ثانی فرمائیں۔ شکریہ۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
بلا آخر بروسا کی انگلیوں نے جنبش کی:
عبداللہ عبدل ! آُپ کو یہ خوش فہمی نہ ہونی چاہیے کہ وہ مضمون آپ کے ارشادات پر لکھا گیا تھا !
چلو الحمداللہ ، اللہ نے مجھے ان لوگوں کے متھے لگنے سے بچایا لیا۔۔۔۔مشکور ہوں آپکا معلومات کے لئے۔ :)

لکھا:
ابھی تک اس فورم پر حامد صاحب کے فکر منہج کا دھاگہ موجود ہے ، حامد کمال کوئی ہمارے چاچے کا پتر تو نہیں ہے میرے بھائی ! تکفیری ثابت کر دیں تو ہم بھی اس کے شر سے بچ جائیں گے.وہاں پر تو ابھی تک کسی سلفی نے تکفیری کی تعریف کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ہے .!!
ھممم۔۔۔۔جناب یہاں بھی تو حضرت کے منہج پر ہی بات ہو رہی ہے جناب۔

چاچے کا پتر ہے یا نہیں مگر آپ کو انکا ماما بننے کا بہت شوق ہے۔ معذرت کے ساتھ

لیں آج ہم ایک دیوبندی کے کہنے پر اسکی دیرینہ خواہش پوری کیئے دیتے ہیں۔ ویسے بھائی یہ تکفیر کی تعریف آپ کو کوئی سلفی ہی دے سکتا ہےکیونکہ حنفیوں کو تو ارجاء سے فرصت نہیں ، پیدائشی مرجئی جو ہوئے نا۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ابوالحسن علوی اور انس نضر بھائی کیا بتائیں گے کہ حامد صاحب کے منہج کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے ۔
سرفراز بھائی، یہ دونوں احباب کسی معاملے میں شدید مصروف ہیں اور کافی دنوں سے فورم پر وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئندہ ایک آدھ ہفتے میں واپسی متوقع ہے۔ ان شاء اللہ۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
Top