- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
مکہ مکرمہ (این این آئی )مسجد الحرام کے شعبہ آگاہی میں اصول فقہ کے استاد ڈاکٹر محمد مسعودی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں حج‘عمرہ‘ طواف اور عبادت کرتے ہوئے تصویر‘ویڈیو یا سیلفی بنانا ‘ عبادت کا ثبوت ریکارڈ کرنے کے مترادف ہے اور یہ چیزیں ریا کاری اور دکھلاوا ہیں جو شرک ِ اصغر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین اپنی پوری توجہ عبادت پر دیں اور مسجد میں داخل ہونے کے بعد اپنے سمارٹ فونز وغیرہ بند کردیں تاکہ وہ اپنے رب کا قرب اور عبادت کا اجر حاصل کر سکیں۔
اخبار مکہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیلفی بنانا مسجد الحرام کے تقدس کے خلا ف ہے ‘ اس سے دوسرے لوگوں کی عبادت میں بھی خلل پڑتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ لوگ مسجد الحرام میں خشوع و خضوع اختیار کرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے بجائے موبائل فون کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں حالانکہ انہیں دوسرے انسانوں سے رابطہ کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ سے لو لگانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عبادت میں اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے اور عبادت کی جگہ پر ان چیزوں کا استعمال کرنا اور ان غیر ضروری چیزوں پر توجہ دینا خشوع اور اخلاص کو متاثر کرتا ہے ۔
حوالہ