- شمولیت
- مارچ 08، 2011
- پیغامات
- 2,521
- ری ایکشن اسکور
- 11,555
- پوائنٹ
- 641
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض اوقات اللہ سبحانہ و تعالی دل میں کوئی ایسا خیال پیدا کر دیتے ہیں کہ انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں سے اس کو شیئر کرے۔ کافی عرصہ سے یہ سوچ رہا تھا کہ وقتا فوقتا جب کچھ ایسے خیالات پیدا ہوں تو انہیں فورم پر شیئر کر دنیا چاہیے، پھر کسی انجانے اندیشے کے سبب سے اس سے رکا رہا لیکن کل پھر یہ خیال ذہن میں پیدا ہوا کہ اپنے ان خیالات یا ارادوں کو یہاں فورم میں شیئر کر دنیا چاہیے۔ اگر ان میں کچھ خیر ہو گا تو لوگوں کے لیے مفید ہوں گے اور اگر خیر نہیں ہو گا تو لوگ اس کی اصلاح فرما دیں گے۔
کل جب مغرب کی فرض نماز سے فارغ ہوا تو ذکر و اذکار کرتے ہوئے اچانک یہ خیال دل میں پیدا ہوا کہ راقم اور اس فورم پر اکثر اراکین الحمد للہ منہج اہل الحدیث پر ہیں۔ اور ہمارے ہاں ایک فاض رکن جمشید صاحب سے اس بارے کافی گرما گرم بحثیں بھی ہوتی رہتی ہیں لیکن کیا میں نے یا ہمارے اس فورم پر سرگرم کسی اہل حدیث بھائی نے اخلاص، ہمدردی اور خیرخواہی کے جذبے کے تحت صدق دل سے کبھی اپنے ان بھائی یعنی جمشید صاحب کے اکیلے میں اللہ سے دعا بھی کی کہ اللہ تعالی ان کے دل کو بھی اس حق کی طرف پھیر دے کہ جسے میں نے پورے شعور سے حق سمجھ کر اختیار کیا ہے ، اور یہ دعا اس طرح کی ہو جیسا کہ ہم اپنے کسی ذاتی یا دنیاوی مشکل اور مسئلہ میں اللہ سے دعا کرتے ہیں۔
جب یہ خیال میرے دل میں پیدا ہوا تو کم از کم میں نے اپنے آپ کو اس سے خالی پایا اور میرے دل میں پھر یہ خیال پیدا ہوا کہ جتنا ذہن اور وقت ہم ان بھائی کی تردید کرنے میں لگا دیتے ہیں، اگر ہم رد عمل کی نفسیات سے نکل کر اس کا نصف وقت صرف انہی کے لیے دعا پر لگاتے تو شاید آج یہ منہج اہل الحدیث سے متفقین کی صفوں میں کھڑے نظر آتے۔ واللہ اعلم بالصواب