الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم - موضوع رمضان مبا رک !!!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبر کے مہینے (یعنی رمضان ) کے روزے اور ہر ماہ تین دن (ایامِ بیض) کے روزے رکھنا ، یہ سینے کے کینے کو ختم کر دیتے ہیں
------------------------------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 2/134 ، ، صحيح الترغيب : 1032 ، ، صحيح الجامع : 3804)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہت سے روزے دار ایسے ہیں جنہیں ان کے روزوں سے صرف بھوک پیاس ہی حاصل ہوتی ہے (یعنی اجر و ثواب سے محروم رہتے ہیں کیونکہ وہ روزہ رکھ کر غیبت ، گالم گلوچ ، بے ہودہ گوئی ، جھوٹ بولنے اورحرام کاموں سےباز نہیں رہتے ) اور کتنے ہی قیام کرنے والے (تہجد گزار) ایسے ہیں جنہیں صرف شب بیداری (یعنی تھکاوٹ) ہی حاصل ہوتی ہے (یعنی اجر و ثواب نہیں ملتا کیونکہ یہ لوگ تہجد و نماز و نیک کام میں ریاکاری کرتے ہیں ، اور باجماعت نماز ادا نہیں کرتے)
-------------------------------------------------
( صحيح الترغيب : 1084 ، ،
صحيح الجامع:3490 (الألباني)، ،
الجامع الصغير : 4405 ، ،
صحيح ابن حبان : 3481)