عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,577
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی رسول ﷺ ہیں ۔ عمار بن یاسر رضی اللّٰہ عنہ قدیم الاسلام اور اولین مہاجرین میں سے ہیں اور یہ ان مصیبت زدہ صحابیوں میں سے ہیں جن کو کفار مکہ نے اس قدر ایذائیں دیں کہ جنہیں سوچ کر بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔سیدنا عمار بن یاسر37ھ میں ترانوے برس کی عمر پا کر جنگ صفین میں شہید ہوئے۔ ان کے متعلق حديث میں ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے یہ بات کہی ’’اے عمار رضی اللہ!تجھے باغی گروہ قتل کرے گا۔ (صحیح بخاری:447) اہل علم کے ہاں یہ حدیث ’’حدیث عمار‘‘ کے نام معروف ہے۔اس حدیث کو سمجھنے کے حوالے سے امت میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ وطن عزیز کی معروف علمی و مصلح شخصیت مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) نے زیر نظر تحریر بعنوان ’’ حدیث عمار اور مسلکِ اہل حدیث ‘‘ میں حدیث عمار کے متعلق اپنی عادلانہ و محققانہ تحقیق کا نچوڑ پیش کیا ہے افادۂ عام کے لیے اس مختصر کتابچہ کو کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب