عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,577
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
تمام صحابہ کرام خواہ وہ اہل بیت سے ہوں یا غیر اہل بیت سے ان سے والہانہ وابستگی دین و ایمان کا تقاضا ہے۔کیونکہ وہ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستارے اور دین و ایمان کی منزل تک پہنچنے کے لئے راہنما ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے کردار اور مقام کو قرآن مجید کی آیات میں درج کر دیا ہے اور ان آیات کی تلاوت قیامت تک جاری رہے گی۔اس لیے قیامت تک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مقام کو گرانا یا ختم کرنا کسی طرح بھی ممکن نہیں۔صحابہ کرام کے باہمی طور پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شاندار اور مضبوط تعلقات قائم تھے۔لیکن بعض لوگ باغ فدک کے مسئلے پر سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدہ فاطمہ کے درمیان لڑائی اور ناراضگیاں ظاہر کرتے ہیں اور سیدنا ابو بکر صدیق کو ظالم قرار دیتے اور ان پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کرتے ہیں۔حالانکہ اگر حقائق کی نگاہ سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے درمیان ایسا کوئی نزاع سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ وطن عزیز کی معروف علمی و مصلح شخصیت مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) نے زیر نظر تحریر بعنوان ’’ حدیث فدک اور مسلکِ اہل حدیث ‘‘ میں حدیث فدک کے متعلق اپنی عادلانہ و محققانہ تحقیق کا نچوڑ پیش کیا ہے افادۂ عام کے لیے اس مختصر کتابچہ کو کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب