• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث کی بے ادبی

احمدشریف

مبتدی
شمولیت
اپریل 21، 2022
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
12
بڑےدکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑہ رہاہے، کہ حدیث کی بے ادبی جتنی آج ہورہی ہے، اتنی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوی۔
ہر جماعت ; حدیث کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ جب بات اپنی طرف جا رہی ہوتی ہے تو جرح میں سے ڈھونڈ کر راوی کو ثقہ بنا کر آسمان پر بٹھا دیا جاتا ہے۔ اور بات اپنی خلاف جا رہی ہوتی ہے تو اسی راوی کو جرح سے لیکر گڑھے میں گرا دیا جاتا ہے۔ جب حدیث اپنی طرف جا رہی ہوتی ہے تو اعلان کردیتے ہیں کہ فلاں نے صحیح کہا، ورنہ فلاں نے ضعیف، یہاں تک موضوع اور مردود کہا۔ یہ بحث بند کمروں میں ہوا کرتی تھی اب بازار کی زینت بن گئ ہے۔ عام آدمی کیا جانے حدیث کی بحث۔
.
لیکن سنجیدہ مسلمان خاموشی سے یہ سب ڈرامہ بازی دیکھ رہے ہیں۔ نہیں معلوم اسکے کیا بھیانک نتائج نکلینگے۔
.
کئ کمپیوٹر کے ماہر نوجوان حدیث کو اور راویوں کے احوال اور سند کو کمپیوٹر میں فیڈ کر کے فزی لاجک (fuzzy logic) سے اب فیصلہ کرینگے کہ حدیث کی صحت کیا ہے۔ اللہ امان میں رکھے۔
.
الامان الحفیظ
 
Last edited:
Top