Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّـهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّـهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ﴿٣٦﴾ سورة التوبة2:197 حج کے مہینے (شوال۔ ذیقعد اور ذوالحج) معلوم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
2:194 محترم مہینہ محترم مہینہ کے ساتھ ہے (یعنی ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں)
9:36 بے شک اللہ کے نذدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے۔ اللہ کی کتاب میں جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو خلق کیا۔ان میں سے چار
(رمضان۔شوال۔ زیقعد۔ زوالحج) محترم ہیں وہ ایک قائم فیصلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
آیات سے چار محترم مہینوں کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
خدا کے نزدیک مہینے گنتی میں (بارہ ہیں یعنی) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ کتاب خدا میں (برس کے) بارہ مہینے (لکھے ہوئے) ہیں۔ ان میں سے چار مہینے ادب کے ہیں۔ یہی دین (کا) سیدھا راستہ ہے۔ تو ان (مہینوں) میں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ کرنا۔ اور تم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے
بھائی مسلم، آپ نے یہ جواب جو آپ نے بریکٹس میں لکھا ہے وہ اس آیت سے کہاں ثابت ہو رہے ہے؟
الله آپکو دین کی سمجھ دیں آمین.