- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
بڑے حزن و ملال کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ شیخ محمد ایوب برماوی مدنی کئی سال قرآن اور اہل قرآں کی خدمت میں بھرپور زندگی گزار کر آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
شیخ رحمہ اللہ جامعہ اسلامیہ ، میں قراءت اور تفسیر کے استاد بھی تھے ، کلیۃ الحدیث کے مستوی اول میں ہم نے ان سے مادۃ القرآن پڑھا تھا ۔
شیخ رحمہ اللہ ایک عرصہ تک مسجد نبوی میں امامت کرواتے رہے ، پھر وہاں سے علیحدہ کردیے گئے ، چند سال پہلے شیخ کے ایک انٹرویو میں اینکر نے پوچھا ، آپ کی خواہش کیا ہے ؟ کہنے لگے میری دو خواہشیں تھیں :
1۔ میں ساری اولاد حافظ قرآن ہو ، اللہ نے پوری کی ۔
2۔ اب دوسری خواہش ہے کہ دوبارہ اللہ تعالی مجھے امامت مسجد نبوی کی سعادت عطا کرے ۔
اس سال رمضان میں ان کی یہ خواہش پایہ تکمیل کو پہنچی ، اور انہیں تراویح کی امامت کا موقعہ دیا گیا ، ایک دن دوران امامت شیخ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ، اور ہسپتال منتقل کردیے گئے ، اس کے بعد رمضان کے باقی دن کسی اور نے ان کی جگہ تراویح پڑھائیں ۔
البتہ مسجد نبوی میں تلاوت قرآن اور تجوید کا حلقہ آخری ایام تک پڑھاتے رہے ۔