• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت معاویہ ؓ اور تکمیل قصاص

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شیوخ محترم ان روایات کی تحقیق اور تفصیل درکار ہے!
حضرت علیؓ کو ایک خط حضرت معاویہؓ نے تحریر کیا تھا کہ یا تو قاتلین عثمانؓ سے خود قصاص لو یا انہیں ہمارے حوالے کردو کہ ہم قصاص لیں، ایسا ہوا تو ہم سے زیادہ کوئی تمہاری بیعت میں سبقت نہ کرےگا، اور نہ تمہارے ساتھیوں کے لیے ہمارے پاس تلوار ہے، اسی کے ساتھ لکھا تھا:
ووالذی لا اله غیره لنطلبین قتلة عثمان فی الجبال والرمال والبر والبحر ‌حتی تقتلهم
پس قسم بخدا جس کے سوا کوئی اللہ نہیں ہم قاتلین عثمانؓ کو پہاڑوں میں، مٹی میں، خشکی و تری، ہر جگہ تلاش کریں گے حتی کہ انہیں قتل کریں۔
جمل من انساب الأشراف ج ۳ ص ۶۷

یاقوت حموی نے ایک قید خانے کا تذکرہ کیا ہے اور جبل الجلیل کے تحت لکھا ہے:
کان معاویة یحبس فی موضع منه من یظفر ممن ینبر بقتل عثمان بن عفان
معاویہؓ نے اس پہاڑ کے مقام پر ان اشخاص کو قید رکھتے تھے جن پر وہ قابو پالیتے اور قتل عثمان بن عفانؓ میں مہتم ہوتے۔
معجم البلدان ج ۲ ص ۱۱۰

اسی پہاڑی مقام پر جہاں قید خانہ بنوایا تھا، عبدالرحمن بن عدیس البلوی نے جب اپنے جرم قتل عثمانؓ کا اعتراف کیا قتل کرایا گیا تھا۔
اَیضاً

علامہ ابن حزمؒ نے ابوشہر ابرھہ و عبدالرحمن بن عبداللہ و محمد بن حذیفہ و کنانہ بن بشر کا ذکر کیا ہے جن کو حضرت معاویہؓ نے حضرت عثمانؓ کے معاملے میں گرفتار کرایا تھا۔
معاویہؓ نے ان کو قید خانہ میں ڈلوادیا، وہ قید خانے سے فرار ہوگئے ان کو پھر پکڑوایا اور ان سب کو قتل عثمانؓ کے قصاص میں معاویہؓ نے قتل کرادیا۔
جمهرة ۵۰۸
 
Top