• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضورﷺکے توہین آمیز خاکوں کی نوعیت

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
خاکہ نمبر7
٭پہلے خاکے کی طرح یہ خاکہ بھی انتہائی توہین آمیز ہے اس میں دونو ں طرف کھڑے لوگ دیکھ رہے ہیں اور آپﷺپر نزول وحی کی کیفیت ہے جس کی شدت سے آپﷺزمین پر گر رہے ہیں،گرتے ہوئے ایک بازو زمین کے قریب ہے جبکہ دوسرا بالائی طرف اٹھا ہوا ہے ،منہ کھلا ہوا ہے اور چہرہ پر تکلیف کے آثار ہیں،آپ کے جوتے پاؤں کاساتھ چھوڑ کر زمین پر گررہے ہیں،اس طرح آپ کا عمامہ بھی سرسے کافی اوپر کی جانب اٹھا ہوا ہے ،یہاں بھی خنجر آپ کی کمر کے ساتھ دکھایا گیا ہے اور ساتھ یہ عبارت درج ہے:
"His heart would race, his face turn red, and he would fall on the ground"
’’آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی،آپ کا چہرہ سرخ ہوجاتا اور آپ زمین پر گر جاتے۔‘‘
’نقل کفر کفر نباشد‘ کے تحت ہم نے نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کے توہین آمیز خاکوں کی نوعیت قارئین کے سامنے رکھ دی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ مغرب کی اسلام دشمنی دلائل وبراہین اور عقل ومنطق کے بجائے تعصب اور انتہاپسندی پر مبنی ہے اور تہذیب وشائستگی کا سبق دینے والا مغرب کس قدر بدتہذیبی،ناشائستگی اور غیر اخلاقی حرکات پر اتر آیا ہے۔
ہمارا یقین محکم ہے کہ اسلام اپنے فطری نظام ہائے کی بدولت پوری دنیا کو بہت جلد اپنے دامن عافیت میں لے لے گاجسے کسی دشمن کی عداوت ،کسی متعصب کا تعصب اور کسی شرانگیز کا خبث باطن روک نہیں سکے گا۔ (اِن شاء اللہ)
٭…٭…٭
 
شمولیت
اگست 20، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
84
پوائنٹ
38
اللہ تعالیٰ ان گسیتاخوں کو، اگر ان کے نصیب میں ہدایت نہیں، تو جہنم ر سید کرئیں۔ آمین اور مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد سے ان کا مقابلہ کرنے کی توفیق دیں۔ آمین۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میرے خیال سے بہتر یہ ہے کہ ان گستاخوں کی گستاخیاں نقل کرتے ہوئے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام یا آپ کی طرف اشارہ کی بجائے غائب کی ضمیر استعمال کرنی چاہیے ۔ مثلا :
نزول وحی والے خاکوں میں یوں کہنا کہ
آپﷺزمین پر گر رہے ہیں،گرتے ہوئے ایک بازو زمین کے قریب ہے جبکہ دوسرا بالائی طرف اٹھا ہوا ہے ،منہ کھلا ہوا ہے اور چہرہ پر تکلیف کے آثار ہیں،آپ کے جوتے پاؤں کاساتھ چھوڑ کر زمین پر گررہے ہیں،اس طرح آپ کا عمامہ بھی سرسے کافی اوپر کی جانب اٹھا ہوا ہے ،یہاں بھی خنجر آپ کی کمر کے ساتھ دکھایا گیا ہے
کی بجائے اس طرح کی تعبیر زیادہ بہتر اور رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کا اس میں زیادہ تحفظ ہے مثلا کہا جائے کہ :
حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر شدت وحی کی صورت حال کی یوں خاکہ کشی کی گئی ہے کہ ایک آدمی زمین پر گر رہا ہے اور گرتے ہوئے اس کا بازو اوپر اٹھا ہوا ہے ۔۔۔
 
Top