• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضور سیدی داتا گنج بخش سید علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ

شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
عبد الزاق قادری صاحب :
چند باتیں عرض کرتا ہوں ان پر غور کریں!
حضرت علی بن عثمان ھجویری رحمہ اللہ پر جب موت واقع ہوئی اور اُن کی روح اس دارِ دنیا سے دارِ بقا کی طرف چلی گئی ،بعد از وفات حضرت ھجویری غسل دینے میں دوسروں کے محتاج تھے،کفن پہنانے میں دوسروں کے محتاج تھے، اُن کی میت جنازہ گاہ جانے میں دوسروں کی محتاج تھی، اور جب جنازہ ہونے لگا تو (احناف) کے طریقہ کے مطابق سب نیک وگناہگاروں نے یہ نیت کی کہ چار تکبیر نماز جنازہ ،ثنا اللہ تعالی کے لئے ،درود حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور دعا واسطے حاضر اس "میت" کے ۔)دعا میں علی ھجویری لوگوں کے محتاج تھے ،(جب سامنے تھے تو سب کہتے تھے "دعا واسطے اس میت کے" اور جب قبر میں پہنچ گئے تو اب دعا اس زندہ سے؟؟؟)
ان سب کاموں میں حضرت علی بن عثمان ھجویری محتاج تھے عام لوگوں کے اور جب قبر میں رکھ دئے گئے تو اب "داتا،گنج بخش،فیض عالم ہو گئے ،کیسے؟؟؟ کوئی دلیل؟ قصے کہانیاں نہیں دلیل چاہئیے؟
امید ہے کہ یہ سادہ سی گفتگو جناب کو اپیل کریگی؟
 
Top