• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضور صلی اللہ وسلم کی وفات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
نہیں سمجھا۔
جناب ! مدینہ منورہ میں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے اُن میں آپ علیہ السلام دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہیں، یا فوت ہونے کے بعد آپ علیہ السلام کی برزخی زندگی ہے؟ آسان سا جواب دیجئے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
جناب ! مدینہ منورہ میں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے اُن میں آپ علیہ السلام دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہیں، یا فوت ہونے کے بعد آپ علیہ السلام کی برزخی زندگی ہے؟ آسان سا جواب دیجئے۔
دنیوی زندگی "کی طرح" حیات ہیں۔ اور ہمارے عقل و شعور کی دنیا سے پردے (برزخ) میں ہیں۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
دنیوی زندگی "کی طرح" حیات ہیں۔ اور ہمارے عقل و شعور کی دنیا سے پردے (برزخ) میں ہیں۔


دنیوی زندگی اور دنیا سے پردے (برزخ) دونوں میں کیا فرق ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
دنیوی زندگی "کی طرح" حیات ہیں۔ اور ہمارے عقل و شعور کی دنیا سے پردے (برزخ) میں ہیں۔
مزید کچھ وضاحت چاہتا ہوں
یعنی دنیاوی زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے، بلکہ اسی طرح اپنی قبر میں بھی زندہ ہیں، گویا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین نے زندہ نبی کو (معاذاللہ ثم معاذاللہ) دفن کیا؟
اور
ایک زندگی ہے دنیا کی جس کا ہم انسانوں کو شعور ہے، اور دوسری زندگی ہے برزخ کی اس میں ملنے والی نعمتوں کی جس کا ہمیں شعور نہیں۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
دنیوی زندگی اور دنیا سے پردے (برزخ) دونوں میں کیا فرق ہے


دنیوی زندگی جو ہماری دنیا میں موجود ہے جیسے میں زندہ ہوں۔ اس میں ہم مختلف افعال انجام دیتے ہیں اور مختلف چیزوں کے مکلف ہیں۔ اس زندگی میں ایک چیز اور ہے اور وہ یہ ہے کہ ہماری روحوں کا مسکن ہمارا جسم ہوتا ہے اور جسم سے ان روحوں کا کامل تعلق ہوتا ہے۔
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر میں زندگی کو دنیوی اس اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ اعلی علیین میں موجود روح کا آپ ﷺ کے جسم عنصری سے رابطہ اور تعلق ہے۔ جسم عنصری وہ جسم ہے جو قبر اطہر میں مدفون ہے۔
دنیا سے پردے اور برزخ کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے تمام انعام و اکرام ہمارے فہم کی حد سے باہر ہیں۔ یعنی وہ ایک الگ دنیا ہے ہماری اس دنیا کے اعتبار سے۔
بالکل اس طرح جیسے شہداء کو رزق دیا جاتا ہے اور وہ انعام میں ہوتے ہیں لیکن اگر ہم قبر کھولیں تو فقط تروتازہ جسم کے سوا کچھ نہیں نظر آتا۔

مزید کچھ وضاحت چاہتا ہوں
یعنی دنیاوی زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے، بلکہ اسی طرح اپنی قبر میں بھی زندہ ہیں، گویا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین نے زندہ نبی کو (معاذاللہ ثم معاذاللہ) دفن کیا؟
اور
ایک زندگی ہے دنیا کی جس کا ہم انسانوں کو شعور ہے، اور دوسری زندگی ہے برزخ کی اس میں ملنے والی نعمتوں کی جس کا ہمیں شعور نہیں۔


امید ہے ارسلان بھائی آپ کے لیے اوپر بیان کردہ وضاحت کافی ہوگی۔
آپ نے جو دوسری بات کہی "اور" کے بعد یہی بات میں نے بھی عرض کی ہے۔

اس سلسلے میں مشکاۃ المصابیح کی اردو شرح بنام اشرف التوضیح میں حیات النبیﷺ کی بہت عمدہ انداز میں علمی بحث کی گئی ہے۔ اگر آپ بھائی وہاں پڑھ لیں تو بہت بہتر ہوگا۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
دنیا سے پردے اور برزخ کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے تمام انعام و اکرام ہمارے فہم کی حد سے باہر ہیں۔ یعنی وہ ایک الگ دنیا ہے ہماری اس دنیا کے اعتبار سے۔
بالکل اس طرح جیسے شہداء کو رزق دیا جاتا ہے اور وہ انعام میں ہوتے ہیں لیکن اگر ہم قبر کھولیں تو فقط تروتازہ جسم کے سوا کچھ نہیں نظر آتا۔
​اللہ تعالٰی قرآن میں شہداء کے بارے میں یہی ارشاد فرماتا ہے۔

وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَـٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ

اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو۔ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں انکی زندگی کا شعور نہیں۔ سورة البقرہ، آیت ۱۵٤

ثابت ہوا کہ ہمارے لئے اایک ایسے موضوع کا مکمل ادراک ہوناممکن ہی نہیں جب قران نے خود بتا دیا کہ ''تمہیں اس کا شعور نہیں'' سو ایک بار پھر ہمیں اتنی بات پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے جتنی ہمیں بتا دی گئی۔ اسی طرح قران میں شہداء کی زندگی کے حوالے سے ذیل کی آیت بھی ملتی ہے۔


وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَرَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ

اور جو لوگ الله کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ اور اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں ۔ سورة آل عمران ۱٦۹

اس طرح سے ہمیں بتا دیا گیا کہ شہداء ''عندربھم'' یعنی اپنے رب کے پاس ہیں اور وہاں رزق پا رہے ہیں۔ اس بات کو سمجھنے کے لئے مناسب ہے کہ ہم صحیح مسلم کی مندرجہ ذیل حدیث دیکھیں کہ جب صحابۂ کرام نے شہداء کے حوالے سے یہی سوال نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو انہوں نے کیا ارشاد فرمایا۔
مسروق نے کہا کہ ہم نے عبداللہ بن مسعود سے قران کی اس آیت ''اور جو لوگ الله کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق پا رہےہیں'' (سورۃ آل عمران ۱٦۹ ) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آیت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ شہدا کی روحیں سبز اُڑنے والے قالبوں میں ہیں اور ان کے لئے قندیلیں عرش الٰہی سے لٹکی ھوئی ہیں۔ وہ جنت میں جہاں چاہیں گھومتے پھرتے ہیں اور پھر ان قندیلوں میں آکر بسیرا کرتے ہیں۔ ان کی طرف ان کے رب نے جھانکا اور ارشاد فرمایا کہ کسی اور چیز کی تمہیں خواہش ہے؟ شہدا نے جواب دیا کہ اب ہم کس چیز کی خواہش کر سکتے ہیں، جب ہمارا یہ حال ہے کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں مزے کریں، اللہ تعالٰی نے اس طرح تین بار ان سے یہی دریافت کیا اور شہدا نے دیکھا کہ جب تک وہ کسی خواہش کا اظہار نہ کریں گے ان کا رب ان سے برابر پوچھتا رہے گا تو انہوں نے کہا مالک ہماری تمّنا یہ ہے کہ ہماری روحوں کو پھر ہمارے جسموں میں لوٹا دیا جائے اور ہم دوسری بار تیری راہ میں شہید کئے جائیں۔ اب مالک نے دیکھ لیا کہ انہیں کسی اور چیز کی خواہش نہیں تو پھر ان سے پوچھنا چھوڑ دیا۔
صحیح مسلم جلد ۲

اس صحیح حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شہداء کی ارواح کو خاص قسم کے اڑنے والے جسم دیئے گئے ہیں اور وہ اپنی زمینی قبروں میں نہیں بلکہ جنتوں میں خوش و خرم ہیں ۔ اللہ تعالٰی ان سے کلام فرماتا ہے اور پوچھتا ہے کہ اگر تمہیں کسی اور چیز کی تمنا ہو تو بتاؤ لیکن جب وہ اس خواہش کو ظاہر کرتے ہیں کے انکی روح کو واپس ان کے دنیاوی جسم میں لوٹا دیا جائے تاکہ وہ ایک بار پھر اللہ کی راہ میں جہاد کر کے شہادت کی سعادت حاصل کریں تو مالکِ کائنات اس خواہش کے جواب میں اپنی سنت نہیں بدلتا بلکہ انہیں جنت میں عیش و عشرت کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔

اوپر پیش کی گئی دونوں آیات یعنی البقرہ ۱۵٤ اور آل عمران ۱٦۹ اکثر اوقات دنیاوی قبروں میں زندگی کے ثبوت کے طور پر پیش کی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ دیکھو اللہ تو فرما رہا ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں انہیں مردہ مت کہو اور پھر اسی بنیاد پر تمام انبیاء اور اولیاء کو زبردستی انکی قبروں میں زندہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حالانکہ ان آیات کے اپنے الفاظ اور پھر صحیح مسلم کی حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریح سے پتہ چلتا ہے کہ شہداء کو مردہ کہنا درست نہیں لیکن وہ قبروں میں نہیں بلکہ اللہ کے پاس زندہ ہیں اور رزق پا رہے ہیں اور انہیں واپس اپنے مدفون جسموں میں آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

امام بخاری بھی اپنی صحیح میں شہداء کے حوالے سے ذیل کی حدیث لائے ہیں۔
انس ؓ سے روایت کہ حارثہ بن سراقہ انصاری ؓ جو ابھی نوعمر لڑکے تھے ' بدر کے دن شہید ہو گئے تھے ( پانی پینے کے لیے حوض پر آئے تھے کہ ایک تیر نے شہید کر دیا ) پھر ان کی والدہ ( ربیع بنت النصر ' انس ؓ کی پھو پھی ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ، آپ کو معلوم ہے کہ مجھے حارثہ سے کتنا پیار تھا ، اگر وہ اب جنت میں ہے تو میں اس پر صبر کروں گی اور اللہ تعالیٰ کی امید رکھوں گی اور اگر کہیں دوسری جگہ ہے تو آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں کس حال میں ہوں ۔ نبی صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تم پر رحم کرے ، کیا دیوانی ہو رہی ہو ، کیا وہاں کوئی ایک جنت ہے ؟ بہت سی جنتیں ہیں اور تمہارا بیٹا جنت الفردوس میں ہے ۔

صحیح بخاری ، کتاب المغازی

اسی طرح بخاری ہی میں شہداء کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراھیم جن کی نومولدگی میں ہی وفات ہو گئی کے حوالے سے بھی یہ حدیث ملتی ہے۔
براء بن عازب ؓ سے سنا ' انہوں نے فرمایا کہ جب حضرت ابراہیم ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ) کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں ان کے لیے ایک دودھ پلانے والی ہے ۔

صحیح بخاری، کتاب الجنائز
 
Top