• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقوق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
حقوق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا

مصنف
ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز

تبصرہ

22شعبان 1426 ھ کو ڈنمارک کے اخبار میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع ہوئے۔ اس کے بعد توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور بہت سے دیگر ممالک نے بھی اس ناپاک جسارت میں حصہ لیا۔ انھی دنوں میں شیخ محترم ابو عدنان محمد منیر قمر نے سعودی ریڈیو سے اپنے پروگرام ’اسلام اور ہماری زندگی‘ میں اس موضوع پر تقاریر نشرکیں۔ ان میں سے بیشتر تقاریر ڈیلی اردو نیوز جدہ میں شائع بھی ہوتی رہیں۔ وہ تمام تقاریر و مضامین اس وقت کتابی شکل میں قارئین کےسامنے ہیں۔ کتاب کے شروع میں نبی کریمﷺ کی رحمت کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے رسول اکرم ﷺسے محبت کی فرضیت پر قرآنی دلائل دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں انبیا کرام سے استہزا کے انجام پر متعدد واقعات بیان کرتے ہوئے توہین رسالت کی سزا کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ اس وقت مرتکب توہین رسالت ﷺ کی توبہ کے بارے میں کچھ علما مختلف الرائے ہیں۔ اس بارے میں بھی کسی حتمی رائے کا اظہار کیا جاتا تو کتاب کی جامعیت میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔ بہر آئینہ اپنے موضوع پر یہ ایک بہترین اور قابل مطالعہ کتاب ہے۔(عین۔ م)
اس کتاب حقوق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
تقدیم
تصدیر
کفر واسلام کی آویزش
کفار کے عزائم
مقام مصطفیٰ
جانوروں کے لیےرحمت
حرام جانوروں کے لیے رحمت
کفار کے لیے رحمت
محبت مصطفیٰ ﷺ کے چند نمونے
علامات محبت رسول صلی اللہ علیہ و سلم
حب مصطفیٰ ﷺکی علامتیں اور تقاضے
حب مصطفیٰ ﷺ کے تقاضے
اللہ کی طرف سے ملعونین قرآن کریم میں
انبیاء کرام علیہم السلام سےاستہزاء اور مذاق کا انجام بد
توہین رسالت صلی اللہ علیہ سلم کا مرتکب کافر اور اس کی سزا قتل ہے
اجماع امت
قیاس
فقہی مکاتب فکر
فہرست مصادر ومراجع
 
Top