• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمار عصر

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
919
پوائنٹ
125
کمپیوٹر کو میں حمار عصر یعنی ہمارے زمانے کا گدھا اس لیے کہتا ہوں کہ گدھے پر لدا ہوا بوجھ گدھا لے کر تو چلتا ہے لیکن خود اسے خبر نہیں کہ اس بوجھ میں کیا ہے؟ اس لیے قرآن کریم نے ‹كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَاراً› فرمایا ہے۔
گویا گدھے کا کام صرف بوجھ ڈھونا ہے، اس سے عقل اور سمجھ کا کوئی تعلق نہیں۔ ہمارے بعض دوست اور احباب جو کمپیوٹرکے بڑے ہی دلدادہ ہیں، وہ اس کی تعریف میں رطب اللسان رہتے ہیں اور مجھ سے کہا کرتے ہیں کہ آپ کمپیوٹر ضرور سیکھ لیجیے یہ بہت کام کی چیز ہے۔ کام کی چیز ہونے میں تو کوئی کلام نہیں۔ کیونکہ گدھا بہت ہی مفید جانور ہے۔ اس پر بوجھ لادا جاتا ہے اور بھاری سے بھاری سامان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر اس کےلیے چارہ وغیرہ کا اہتمام کرنے کی خاص ضرورت پیش نہیں آتی بلکہ پاؤں باندھ کر چھوڑ دیجئے، وہ خود ہی اپنا پیٹ بھر لیتا ہے۔​

مقالات شاغف
از ابوالاشبال احمد شاغف
ص: 261-260
کمپوزنگ: آزادؔ
 
Top