• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کے لیے لمحہ فکریہ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
Is par yahi kaha ja sakta hai k HAQ AGAYA AUR BATIL FANA HO GAYA. BATIL KI KIA MAJAL K WO HAQ K SAMNE KHARA HO SAKY.x

Taqleed k baab main aap khud jin bahkawon aur tazabzab ka shikaar hain wo bajaye khud aap k liye bahut bara lamha e fikria hai.x
کوئی حق نہیں ہے آپ کے پاس، صرف باتیں ہیں اور کچھ نہیں، جب کوئی بات نہیں بنتی تو ہم جیت گئے ہم جیت گئے بس یہی کچھ کرنا ہے۔اردو میں لکھنا ہے تو لکھو ورنہ مجھے رومن اردو میں لمبی لمبی پوسٹیں پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
آپ سے چوک ہورہی ہے
یہ میں گڈ مسلم کو لکھا ہے جنہوں نے روٹی کا طعنہ دیا ہے اور میرے والدمحترم پر بھی بہتان لگا یا تھا جس کا یہ آج تک جوب نہ دے سکے
ارسلان بھائی میں جتنا سیدھا ہوں اتنا ہی الٹا ہوں (میں آپ کو نہیں کہہ رہا ہوں آپ کی میری مرالست کتنی پرانی ہے کبھی ذاتیات پر یا کبھی آپ حضرات کے کسی اکابر پر کوئی تہمت بے ادبی یا بے عزتی نہیں کی)
آپ دیکھ لیجئے آپ میرے مخاطب نہیں
چلو ٹھیک ہے انکل۔ میں معذرت چاہتا ہوں اگر مجھے غلط فہمی ہوئی ہے تو۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
مفتی صاحب آپ نے ایز اے چیلنج اور متکبرانہ ’’ میں بتاتا ہوں ‘‘ کے قبیل سے باتیں کی ہیں۔ اس لیے آپ سے گفتگو کا شرف حاصل کررہا ہوں۔ امید ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ان شاءاللہ

گفتگو کا آغاز کرنے سے قبل مناسب سمجھتا ہوں کہ اس تھریڈ پر بھی ایک نظر کرلی جائے۔ کہ تھریڈ کس عنوان پر ہے اور باتیں کیا کیا ہورہی ہیں۔
پہلی بات تھریڈ کو لایعنی اور فضول قسم کی باتوں سے طول دے دیا گیا ہے ۔ تاکہ قاری اوپن کرتے ہی بھاگنے کی کوشش کرے کہ اتنا لمبا تھریڈ کون پڑھے؟ دوسری بات آپ کے ہی امام کے قول کےحوالے سے باسند صحیح بتایا گیا کہ امام صاحب نے خود کہا ہے کہ ’’ اکثر میں جو باتیں کہتا ہوں وہ غلط ہوتی ہیں۔‘‘ بہتر تو یہ ہوتا کہ آپ اس قول پر ہی بحث کرتے یا اس قول کو مردود ثابت کرتے یا پھر مان جاتے کہ ہمارے امام صاحب نے ایسا فرمایا ہے۔ لیکن بجائے اس کے آپ نے نصائح مصائح شروع کردیں۔

جناب پہلی بات ان نصائح کا ہمیں بھی علم ہے۔ اور الحمدللہ ہم ان کو اچھی طرح جانتے سمجھتے بھی ہیں۔لیکن آپ کا جوابی طور نصائح کو پیش کرنا سوال گندم جواب چنا کے قبیل سے ہے۔ کیونکہ آپ نے جو نصائح پیش کیں ان میں سے کسی کاتعلق بھی پوسٹ میں مذکور بات سے ہے ہی نہیں۔ پوسٹ میں تو آپ جیسے اندھے مقلدوں کو تلقین کی گئی ہے کہ جس کی بات آپ اندھا دھند مانتے چلے جا رہے ہو اس نے تو یہ بھی فرمایا ہے۔ بلکہ میں کہتا ہوں کہ اس قول میں امام صاحب کی برتری اور آپ لوگوں کی ذلت ہے۔ لیکن سمجھنے کی آپ کوشش کریں۔
دوسری بات آپ نے قول کی تحقیق پر تو کوئی بات نہیں کی لیکن دوڑ کی کڑی لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ ہوہی نہیں سکتا بلکہ کبھی کبھی جان چھڑانے کی خاطر آدمی ایسی بات کہہ دیتا ہے۔ تو جناب عرض شریف یہ ہے کہ آپ کے صرف کہنے پر ہی ہم تسلیم کرلیں یا پھر آپ کو اس بات کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔؟ یہ آپ خود اچھی طرح جانتے ہیں۔


آپ کی باتوں پر ہمارے بھائی نے آپ سے سوال کیا کہ
عابد الرحمن صاحب اس بات کو تسلیم کر لیں کہ ابوحنیفہ صاحب سے غلطیاں ہوئی ہیں وہ غلطیوں سے مبرا نہیں تھے، اسی لیے ان کی صرف وہی بات مانی جا سکتی ہے جو قرآن و سنت کے مطابق ہو اور اس بات کو ٹھکرایا جا سکتا ہے جو قرآن و سنت سے متصادم ہو تو ابھی بات ختم کر لیتے ہیں۔
جس کا واضح اور درست جواب دینے کی تو آپ نے ہمت نہیں کی۔ لیکن بات کو طول دیتے گئے ۔اور ادھر ادھر کی مزید باتوں کو بیچ میں گھسیڑتے چلے گئے اور یہی کاوش ابھی تک بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ بھائی کے بار بار پوچھنے پر آپ نے جواب دینے کی ہمت تو کی لیکن آپ شاید ماقبل پوسٹ پر نظر کرنا بھول گئے۔
1۔ سب سے پہلے تو آپ نے نصائح سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ حالانکہ نصائح کا یہ محل ہی نہیں تھا۔ آپ کو پوسٹ کاجواب لکھنا چاہیے تھا۔
2۔ پھر آپ نے اپنے پہ لدے وزن کوہلکا کرنے کےلیے کہا کہ بسااوقات پیچھا چھڑانے کےلیے بھی آدمی اس طرح کی بات کرلیتا ہے۔(یعنی اپنے تائیں خفیہ اور ڈھکےانداز میں مان لیا کہ امام صاحب نے یہ بات کہی ہے) جناب پیچھا چھڑانے والی دور کی کڑی بے ثبوت ہونے کی وجہ سے مردود ٹھہرتی ہے۔۔اس لیے آپ اس پر دلیل لائیں کہ امام صاحب نے جان چھڑانے کی خاطر ایسا کہا تھا۔
3۔پھر آپ نے مان لیا کہ ایسا آدمی کتنا دیندار اور اللہ ترس ہوگا جو یہ کہتا ہے کہ میری باتوں میں سے اکثر باتیں غلط ہوا کرتی ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ چلاکی بھی کھیل گئے۔ جس طرف اشارہ نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
یعنی بھائی کے سوال کا جواب دینے کےلیے آپ کو تین طرح کی پلٹیوں سے گزرنا پڑا۔ اللہ رحم کرے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جب آپ نے دبے اور چھپے الفاظ میں یہ مان لیا کہ امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ تو پھر بھائی نے یوں سوال کیا
اسی لیے ان کی صرف وہی بات مانی جا سکتی ہے جو قرآن و سنت کے مطابق ہو اور اس بات کو ٹھکرایا جا سکتا ہے جو قرآن و سنت سے متصادم ہو تو ابھی بات ختم کر لیتے ہیں۔
آپ کو سمجھنے اور پڑھنے میں شاید مشکل ہورہی تھی ۔ اس مشکل کی دوری کےلیے بھائی نے وضاحت بھی کردی کہ
  1. قرآن و حدیث کی بات مانیں گے اور امام کی بات چھوڑ دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔(ایمان)
  2. امام کی بات مانیں گے اور قرآن و حدیث کو چھوڑ دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔(کفر)
  3. کچھ کہا نہیں جا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔(منافقت)
جس کاجواب آپ نے دیا کہ
ہم تو قرآن و حدیث کی بات بھی مانتے ہیں اور امام کی بھی
اگر غور کیا جائے تو آپ کے ان جملوں سے بھیانک نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔ کہ آپ نے قرآن وحدیث کے ساتھ امام صاحب کو بھی کھڑا کردیا ہے۔ جس سے ثابت ہورہا ہے کہ جس طرح قرآن وحدیث کی بات ماننا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی طرح آپ کے امام کی بات ماننا بھی ہر کسی پر واجب ہے۔ جو کہ سراسر گمراہی اور کفر ہے مولانا۔ خدارا کچھ تو رحم کیا کریں لکھتے وقت۔
کیونکہ آپ نے کہا کہ میں قرآن وحدیث کی بات بھی مانتا ہوں اور امام صاحب کی بھی۔۔۔۔ جب امام صاحب کی بات قرآن وحدیث کے مطابق ہوتی ہے تو پھر امام صاحب کی ماننا اصل میں قرآن وحدیث کی ہی بات ماننا ہے لیکن جب امام صاحب کی بات قرآن وحدیث کے مخالف ہو پھر بھی آپ کہتے چلے جائیں کہ ہم امام کی بھی بات مانتے ہیں تو یہ سوچ اور عمل کفر تک انسان کو لے جاتا ہے۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آپ نے اپنی باتوں میں مان لیا کہ امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ایک صوفی صاحب آئے اور انہوں نے آپ کی اور آپ کے صاحبین کی باتوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ
aapke 3 sawalon ka 1 jawab

Imaam Abu Hanifa Rahmatullha alaihi Ne Quran o sunnat se mutassadim koi baat nahi kahi hai
لو جی سن لو ان کی بھی ۔۔۔ یہ تو آپ لوگوں کی آپس کی بات ہے۔ آپ خود حل کرتے رہنا ۔ ہم اس پر کوئی عرض عروض پیش نہیں کرتے۔ ہمیں آپ کی بات اچھی لگی۔ ہمیں وہ قبول ہے۔ جب صوفی صاحب دھڑلے سے پوسٹ کرنے لگے تو ہمارے بھائی نے صوفی صاحب کی بند کرنے کےلیے آپ سے کیا گیا سوال انہیں سے کردیا۔ آپ پھر بیچ میں آگئے اور کہہ دیا کہ
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں (نعوذ باللہ )امام ابوحنفیہ ؒ کافر یا مشرک یا بدعتی تھے
جناب یہ پینتیرے بدلنا اور چالاکیاں کھیلنا بند کریں۔جب آپ نے تسلیم کرلیا کہ امام صاحب سے غلطیاں ہوئی ہیں تو پھر آپ کا یوں کہنا کیاثابت کرتا ہے۔؟۔۔یعنی مان کر بھی کہ کوا کالا ہے پھر بھی سفید کے دعوے۔

بھائی نے ایک مثال یوں پیش کی کہ
بات یہ ہے کہ آپ مجھے بتائیں اگر دین کا کوئی ایسا مسئلہ آپ کے سامنے آ جاتا ہے جس میں آپ کے امام کی رہنمائی قرآن کی کسی آیت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث سے متصادم ہو،مثلا قرآن میں بچے کو دو سال تک دودھ پلانے کی تعلیم ہو اور آپ کا امام ڈھائی سال تک پلانے کی بات کرے تو آپ اس صورتحال میں کیا کریں گے؟
میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں جسے آپ سمجھ تو رہے ہیں بس جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں۔
آپ کوجواب تو ہائی لائٹ الفاظ کا دینا چاہیے تھا لیکن آپ نے ان پر غور کرنے کی تکلیف کو بھی تکلیف نہیں دی۔ اور دوڑ پڑے دوسری بات کی طرف۔ یہ بات خارج از موضوع ہے۔ اس پر بات کرنے کا اگر شوق ہے تو پھر اسی فورم پر کافی طویل بحث ہوچکی ہے۔ مثال کے طور پر آپ یہ تھریڈ ملاحظہ کریں

جب بھائی نے اس طرف توجہ دلائی کہ جناب یہ خارج از موضوع باتیں آپ کرنے لگ گئے ہیں تو پھر آپ ناراض ہونے کی کوشش کرنے لگے۔اور پھر ادھر ادھر کی باتیں۔۔۔ یہ بھی شاید آپ لوگوں کو سکھایا گیا ہتھیار ہی ہے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جب آپ سے پوچھا گیا کہ
یعنی اب یہ آپ کا پختہ نظریہ ہے کہ ابوحنیفہ کی کوئی بھی بات قرآن و سنت کے خلاف نہیں اور ان کی تمام باتیں آنکھ بند کر کے مانی جا سکتی ہیں؟
تو آپ نے جواب دیا
رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام ؓ کے بعد آنکھ بند کرکے تو کسی بھی بات قبول نہیں کرنی چاہئے
اور نہ ہی کوئی قبول کرتا ہے
آپ کی اس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین والی بات پر میں نے یہ پوسٹ کی
محترم
رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام ؓ کے بعد آنکھ بند کرکے تو کسی بھی بات قبول نہیں کرنی چاہئے
اور نہ ہی کوئی قبول کرتا ہے
ہو سکتا ہے آپ کے یہاں اس پر عمل ہوتا ہو ہمارے یہاں تو نہیں ہوتا
آپ کی باتوں کا مطلب یعنی اللہ تعالیٰ، محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی باتوں کو آنکھ بند کرکے مانا جائے گا۔ رائٹ۔۔مزید آپ نے فرمایا کہ
ما انا علیہ واصحابی یا ما أنا عليہ اليوم وأصحابي تو صحابی کے تو منکرین ہیں جیسا کہ فرمان رسالت ماٰب ﷺ ہے جب کہ اسلام نام ہے قرآن و حدیث اور آثار صحابہ (جب کہ تابعین اور تبع تا بعین حدیث کے مصداق اس جماعت میں داخل ہیں) تو صرف دو کو ماننا اور باقی کا انکار کرنا یا ان کو نظر انداز کرنا یہ کون سا حدیث پر عمل ہے ۔جب کہ ائمہ اربعہ و دیگر اہل حق علماء ومجتھیدین قرآن وحدیث و آثار الصحابہ سے استفادہ کرتے ہیں اور یہ تینوں ہی دین کے اصل ماٰخذ ہیں تو معلوم یہ ہوا اہل حق کی جماعت وہ ہے جن کا ماٰخذ یہ تینوں ذرائع علم ہیں اس کے علاوہ جو جماعت بھی آثار الصحابہ کی منکر ہو وہ باطل ہے کیوں کہ ماانا علیہ واصحابی( جس پر میں اور میرے صحابی ہیں،) وہ جماعت برحق ہے جو ان تینوں ذرئع سے استفادہ کرے وہ برحق ہیں۔
لمبی چوڑی گفتگو سے بہتر سمجھتا ہوں کہ آپ کے اس پول کا کھول ایک ہی لنک میں پیش کردوں۔ کہ آپ کتنی صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مانتے ہیں۔ یا پھر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر روٹیاں کھاتے ہیں۔اور پھر اس حوالےسے مزید آپ نے یہ فرمان جاری کیا بلکہ ہم پر الزام لگایا کہ
اور اتباع صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کیوں چھوڑدیا
ویسے اس کا معقول جواب بھائی نے دے ہی دیا تھا کیونکہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف ذہن میں یہ بات مومن لا ہی نہیں سکتا کہ وہ عظیم ہستیاں جان بوجھ کر خلاف سنت کام کرتے ہونگے؟ جب جان بوجھ کر خلاف سنت کام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کیے ہی نہیں تو پھر مطلب یہ ہوا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی اسی سنت پر عمل کرتے تھے جس کانوٹ ہمارے بھائی آپ کو لکھوانا چاہتے ہیں۔ اس لیے آپ ان سے لکھوا لیں بہتر رہے گا۔
باقی رہی یہ بات کہ آپ کے ہاں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اقوال وافعال کی کیا اہمیت ہے۔ اس کےلیے لنک پیش ہے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آگئے نہیں اپنی اوقات پر
جناب مجھے اپنی اوقات اچھی طرح یاد ہے اور ہم لوگ اپنی اوقات سے باہر بھی نہیں جاتے۔ آپ کی کیا اوقات ہے اور آپ اوقات سے کتناباہر جانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہمارے سامنے ہے۔
روٹی کھانے کا تو ذکر کہیں آیا نہیں لگتا ہے شاید آج آپ کو شدید بھوک لگی ہے
روٹی کھانے کا ذکر نہیں آیا تو اس کامطلب یہ نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر آپ روٹیاں نہیں کھاتے؟۔ اور پھر ان الفاظ کا ہر گز مطلب یہ بھی نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام لے کر روٹیاں مانگی جائیں تو یہ الفاظ صادق آئیں گے۔ جناب آپ خود غور کریں۔ جب ہم سمجھائیں گے تو بہت تکلیف ہوگی۔
اب تک ہمیں یہ معلوم تھااللہ کے نام پر روٹی کھائی جاتی ہیں۔ شاید آپ کے یہاں صحابہؓ کا نام لیکر کھاتے ہوں
ہمارے ہاں نہیں بلکہ آپ کے ہاں۔۔ اور آپ اچھی طرح واقف بھی ہیں۔
گھٹیا بات اور گھٹیا سوچ
ہمیں اچھی طرح معلوم ہے جناب۔۔ کہ گھٹیا سوچ اور گھٹیا بات کس جانب ہے۔۔۔ پھر بھی آگاہ کرنے پر جزاک اللہ
آپ حضرات کی ایک دو نہیں سیکٹروں باتیں ایسی ہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی باتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں اور خود آپ حضرات کا یہ نعرہ( ہم قرآن و سنت کے ماننے والے ہیں ) اس بات کی دلیل ہے کہ آپ حضرات آثار الصحابہ کے منکر بھی ہیں اور نظر انداز بھی کرتے ہیں
یہ لنک وغیرہ دینا سب اسی قبیل میں داخل ہیں
1۔ سیکڑوں باتوں میں سے صرف ایک بات آپ ایسی لائیں کہ جو صحابی رضی اللہ عنہ کی ہو۔ اور ہم نے ٹھکرا دی ہو۔۔۔( شرط یہ ہے کہ نمبر ایک اس بات کا حکم قرآن وحدیث میں نہ ہو۔ نمبردو اس سے مخالف کسی اور صحابی کا قول بھی نہ ہو)۔۔۔ اب دیکھتا ہوں کہ آپ کے کشکول سے کیا برآمد ہوتا ہے۔ اس پر میرا بہترین مشورہ بھی قبول فرمائیں کہ آپ الگ تھریڈ ہی بنا لیں۔ یا پھر میں ہی بنا لونگا۔
2۔ آپ نے ہمارے نعرے پہ تبصرہ کیا اور تبصرہ سے یہ نتیجہ نکالنے کی غلط کوشش کی کہ ہمارا نعرہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم لوگ آثار الصحابہ کے منکر ہیں۔(یہ الزام وبہتان ہے۔۔لاحول ولا قوۃ الا باللہ)۔ ہم لوگ آثار الصحابہ کےمنکر ہیں یا نہیں؟ اس سے پہلے آپ مجھے اس سوال کا جواب دیں کہ کوئی بھی صحابی جان بوجھ کر خلاف قرآن وسنت کام کرسکتا ہے یا نہیں ؟ جب آپ اس سوال کا جواب دے دیں گے تو پھر ہم آپ کو بتائیں گے کہ آثار الصحابہ کے منکر کون ہیں ؟ ۔۔میرا خیال ہے آپ نئے تھریڈ کا نام ہی یہی رکھیں آثار الصحابہ کو جھٹلانےوالے کون ؟
اور جہاں تک لکھوانے کی بات ہے الحمد للہ مجھے آپ کی نصیحت کی ضرورت نہیں اور آپ کا اعتبار بھی نہیں اس لیے کہ آپ نے میرے والد ؒ کی طرف اتہام لگایا اور اس کو آج تک ثابت نہیں کرپائے
آپ کے اعتبار کرنے یا نہ کرنے کا مجھے کوئی فرق نہیں۔میں نے اس کتاب کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے نہیں مل سکی، تلاش جاری ہے۔ ان شاءاللہ جب کتاب مل گئی تو آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا جائے گا۔آپ کو واویلا کے ساتھ فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھے بہت فکر ہے۔ آپ نے جو اسکین لگائے آپ کے پاس کیا دلیل ہے ہمیں منوانے کےلیے کہ آپ کی پیش کردہ کتاب کے صفحات ردو بدل سے پاک ہیں۔ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ لوگوں نے تحریف کردی ہو۔۔ قرآن وحدیث میں تحریف کرنا آپ لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے تو پھر اپنے علماء کی کتب ۔۔۔۔؟؟؟۔۔ اس لیے صبر کریں۔ جو بات میں نے لکھی اس کی مکمل تفصیل پیش کردی جائے گی۔ ان شاءاللہ
اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ حضرات کتنی غلط باتیں عوام پھیلا تے ہیں اور اللہ کی مخلوق کوگمراہ کرتے ہیں یا د آیا کون سی بات جھوٹی بیان کی ۔کہیں تو اس کا لنک بھی پیش کردوں
جناب ثبوت پیش کرنے میں تاخیر کا ہوجانا یہ قطعاً ثابت نہیں کرتا کہ کہی گئی بات جھوٹی ہے۔ اور آپ کا اس کے خلاف کتاب کے اسکین پیش کرنا بھی قطعاً ثابت نہیں کرتا کہ آپ نے جو اسکین پیش کیا وہ ردو بدل سے پاک ہے۔ اس لیے آپ ابھی گزارہ کریں۔ تشفی بخش تسکین کروا دی جائے گی۔ ان شاءاللہ
بس زیادہ نہ چھیڑئے
ہم چھیڑتے نہیں آپ خود ہی چھڑتے چلے جاتے ہیں۔


نوٹ:
بیان تفصیل ایک خاص نقطہ پر کی گئی ہے۔ اس تفصیل کے پیچھے پڑنے کے بجائے آپ نوٹ میں لکھی باتوں کاجواب دیں گے اور ہماری بحث بھی اسی پر ہوگی۔ ان شاءاللہ
1۔ آپ لوگ امام صاحب کی ایسی باتوں کو بھی مانتے ہیں جو قرآن وحدیث کے خلاف ہوتی ہیں۔ اگر ہم ثابت کردیں کہ امام لوگ ایسا فعل کرتے ہیں تو ؟؟
2۔ آثار الصحابہ کے منکر کون ہم یا آپ مقلدین ؟
پہلے نقطہ پر کافی بحث ہوچکی اب ہم دوسرے نقطہ پر الگ تھریڈ کی صورت میں بات کریں گے۔ کیا خیال ہے؟
تو جب یہ بات ہوگی تو پھر آپ کی اس بات کا جواب
ارسلان بھائی
اب آپ دور ہوجائیں
میں ان کو بتا تا ہوں روٹیاں کہاں سے کھائی جاتی ہیں
بھی سامنے آجائے گا کہ آپ کیا بتاتے ہیں۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
مفتی صاحب آپ نے ایز اے چیلنج اور متکبرانہ ’’ میں بتاتا ہوں ‘‘ کے قبیل سے باتیں کی ہیں۔ اس لیے آپ سے گفتگو کا شرف حاصل کررہا ہوں۔ امید ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ان شاءاللہ
آپ کا پہلا جھوٹ تو یہی ہے کہ میں نے متکبرانہ انداز میں بات کی جہاں سے میں مرالست کی ہے اور خضر حیات صاحب کی مراسلت تک میں نے کوئی بھی بات متنفرانہ متکبرانہ یا دھونس دھمکی والے انداز میں نہیں کی ۔ارسلان بھائی اور حرب بن شدادبھائی سے میری یاری دوستی ہے اور اسی انداز میں بات کرتا ہوں میری آج تک ان سے کوئی نوک جھونک نہیں ہوئی میری تمام مراسلت دیکھ لیں بات زیادہ آگے بڑھتی ہے تو خاموشی اختیار میں کرلیتا ہوں یا یہ حضرات کر لیتے ہیں یہاں بھی ایک حد تک میری مراسلت ہوئی اور جزاک اللہ کہہ کر ختم ہوگئی نہ کوئی جیتا نہ کوئی ہارا
بات خراب کی خضر بھائی نے اور آپ نے (آج تک میں خضر بھائی کو معتدل مزاج سمجھتا تھا کم از کم اپنے بارے میں) اور آپ کا مزاج تو شروع سے ہی جارحانہ رہتا ہے اس لیے جہاں بھی آپ نے مجھ سے مراسلت کی میں نے خاموشی اختیار کرلی
میں زیادہ بات کرنا پسند ہی نہیں کرتا:
اب رہی یہ بات:
گفتگو کا آغاز کرنے سے قبل مناسب سمجھتا ہوں کہ اس تھریڈ پر بھی ایک نظر کرلی جائے۔ کہ تھریڈ کس عنوان پر ہے اور باتیں کیا کیا ہورہی ہیں۔
یہ ملاحظہ فرمائیں:
السلام علیکم
محترم میں آپ گرافکس کے مطابق بات کر رہاتھا
اب رہی دوسری بات آپ صرف امام ابوحنیفہؒ کی ہی تخصیص کیوں کررہے ہیں ایک مطلق بات کہئے تو پھر جواب بنتا ہے
ارسلان بھائی نے جو گرافک لگائی میں اسی کے مطابق بات کررہا تھا بات کا رخ ارسلان بھائی نے بدلا میں نے نہیں اور وہ بار بار مجھے یاد دہانی بھی کراتے رہے اب بتائیں غلطی پر کون میں یا آپ؟
طویل پوسٹ میری نہیں دیکھئے ارسلان بھائی سے کتنی لمبی پوسٹ کی ۔اپنی دیکھیں اور خضر صاحب کی دیکھیں کیا ان کو مختصر کہیں گے
پوسٹ میں تو آپ جیسے اندھے مقلدوں کو تلقین کی گئی ہے کہ جس کی بات آپ اندھا دھند مانتے چلے جا رہے ہو اس نے تو یہ بھی فرمایا ہے۔ بلکہ میں کہتا ہوں کہ اس قول میں امام صاحب کی برتری اور آپ لوگوں کی ذلت ہے۔ لیکن سمجھنے کی آپ کوشش کریں۔
اندھا ہونا کوئی عیب نہیں البتہ کانا ہونا عیب ہے ان دونوں میں سے آپ کون سا خطاب پسند کرتے ہیں
امام صاحب کی برتری اور آپ لوگوں کی ذلت ہے
سوچ سمجھ کر بولیں اپنے دادا استاذ کے بارے میں کیا رائے قائم فرمارہے ہیں کیا کہیں بڑوں کی برتری سے چھوٹوں کی ذلت ہوتی ہے
آپ کا سفید جھوٹ :
جب آپ نے دبے اور چھپے الفاظ میں یہ مان لیا کہ امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ تو پھر بھائی نے یوں سوال کیا
میرے کون سے الفاظ سے آپ یہ کشید کرلیا کہ میں نے یہ تسلیم کرلیا کہ امام صاحب غلطی پر تھے
اگر غور کیا جائے تو آپ کے ان جملوں سے بھیانک نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔ کہ آپ نے قرآن وحدیث کے ساتھ امام صاحب کو بھی کھڑا کردیا ہے۔ جس سے ثابت ہورہا ہے کہ جس طرح قرآن وحدیث کی بات ماننا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی طرح آپ کے امام کی بات ماننا بھی ہر کسی پر واجب ہے۔ جو کہ سراسر گمراہی اور کفر ہے مولانا۔ خدارا کچھ تو رحم کیا کریں لکھتے وقت
میں نے کس جگہ لکھا کہ امام صاحب کی بات ماننا فرض ہے
کیونکہ آپ نے کہا کہ میں قرآن وحدیث کی بات بھی مانتا ہوں اور امام صاحب کی بھی۔۔۔۔ جب امام صاحب کی بات قرآن وحدیث کے مطابق ہوتی ہے تو پھر امام صاحب کی ماننا اصل میں قرآن وحدیث کی ہی بات ماننا ہے لیکن جب امام صاحب کی بات قرآن وحدیث کے مخالف ہو پھر بھی آپ کہتے چلے جائیں کہ ہم امام کی بھی بات مانتے ہیں تو یہ سوچ اور عمل کفر تک انسان کو لے جاتا ہے
ہاں میں نے یہ کہا قرآن و حدیث کی بھی مانتے ہیں اور امام صاحب کی بھی کیوں کہ ان کی بات قرآن وحدیث اور آثار الصحابہ ؓ سے ہٹ کر نہیں ہوتی جس طرح سے آپ حضرات کہتے ہیں احادیث میں آثار الصحابہؓ بھی ضمناً شامل ہیں
آپ نے اپنی باتوں میں مان لیا کہ امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ایک صوفی صاحب آئے اور انہوں نے آپ کی اور آپ کے صاحبین کی باتوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ
میں نے کہیں بھی تسلیم نہیں کیا یہ غلط بیانی وضاحت کرچکا ہوں صوفی جی نے پانی پھیر دیا تو آپ نے پانی بھرنا شروع کردیا
جب بھائی نے اس طرف توجہ دلائی کہ جناب یہ خارج از موضوع باتیں آپ کرنے لگ گئے ہیں تو پھر آپ ناراض ہونے کی کوشش کرنے لگے۔اور پھر ادھر ادھر کی باتیں۔۔۔ یہ بھی شاید آپ لوگوں کو سکھایا گیا ہتھیار ہی ہے
ایک اور جھوٹ میں ارسلان بھائی سے کون سی پوسٹ میں ناراضگی کا اظہار کیا البتہ جب خضر صاحب نے تیرو نشتر سے ابتداء کردی تو کیا مجھے خوش ہونا چاہیئے تھا اور مزید آپ نے نمک پاشی کی جو آپ کا مرغوب مشغلہ ہے نمک مرچ لگانے کا
جناب مجھے اپنی اوقات اچھی طرح یاد ہے اور ہم لوگ اپنی اوقات سے باہر بھی نہیں جاتے۔ آپ کی کیا اوقات ہے اور آپ اوقات سے کتناباہر جانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہمارے سامنے ہے
یہ الفاظ اس لیے کہے جب آپ نے میرے اوپر طعن تشنیع بھونڈے طریقہ سے کی پہل آپ کی طرف سے ہے اور اس کے بدلے میں مجھے دفاع کا پورا حق ہے’’ جیسی کہنی ویسی سننی‘‘
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف جس پر ساری باتیں ہوئیں اور اس کو اب بھی دہرا رہے ہیں
روٹی کھانے کا ذکر نہیں آیا تو اس کامطلب یہ نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر آپ روٹیاں نہیں کھاتے؟۔ اور پھر ان الفاظ کا ہر گز مطلب یہ بھی نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام لے کر روٹیاں مانگی جائیں تو یہ الفاظ صادق آئیں گے۔ جناب آپ خود غور کریں۔ جب ہم سمجھائیں گے تو بہت تکلیف ہوگی
اس بارے میں فورم والے کیوں خاموش ہیں پھر مجھے نصیحت کی جائے گی اس بارے میں بہت ہی ناگوار اور تلخ حقائق میرے پاس کہ کون روٹی کہاں سے کھاتا ہے
جناب ثبوت پیش کرنے میں تاخیر کا ہوجانا یہ قطعاً ثابت نہیں کرتا کہ کہی گئی بات جھوٹی ہے۔ اور آپ کا اس کے خلاف کتاب کے اسکین پیش کرنا بھی قطعاً ثابت نہیں کرتا کہ آپ نے جو اسکین پیش کیا وہ ردو بدل سے پاک ہے۔ اس لیے آپ ابھی گزارہ کریں۔ تشفی بخش تسکین کروا دی جائے گی۔ ان شاءاللہ
جس کتاب کی میں نے اسکین لگائی وہ اصل کتاب ہے اور غالباً پینتیس سے چالیس سال پرانی ہے اور کہیں تو پوری کتاب اسکین کرکے بھیج دیتا ہوں ۔جھوٹوں کو سب جھوٹے ہی نظر آتے ہیں:
پہلے نقطہ پر کافی بحث ہوچکی اب ہم دوسرے نقطہ پر الگ تھریڈ کی صورت میں بات کریں گے۔ کیا خیال ہے؟
تو جب یہ بات ہوگی تو پھر آپ کی اس بات کا جواب
مجھے کسی نئے تھریڈ میں یا سی تھریڈ بات کرنیکا وہ بھی آپ سے ،کوئی شوق نہیں!
 
Top