• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کے لیے لمحہ فکریہ

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
لکھنا تو مجھے بھی اسی انداز میں تھا لیکن چند چیزیں مانع ہوگئیں
مفتی صاحب یہ موانع اچانک بیچ میں کیسے داخل ہوگئے یا ایسی وجوہات سامنے آگئیں جس وجہ سے مجبوراً موانعوں کا سہارا لینا پڑا۔؟ ۔۔۔ اور پھر یہ موانع شروع سے اب تک کہاں تھے جو اچانک یہاں ہی پلٹ پڑے ؟
(۱) اس فورم کا قیام امت کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے کیا گیا ہوگا نہ کہ ذاتی انتقامات یا ایک دوسرے کی ذاتیات اور پگڑی کو اچھالنے کے لیے۔
پہلی بات اس حوالے سے اگر آپ فورم کی ٹیگ لائن ہی دیکھ لیں تو آپ خود بخود سمجھ جائیں گے جس وجہ سے آپ کو شکی جملے لکھنے کی زحمت ہی نہیں ہوگی۔ دوسری بات آپ کے ان جملوں سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ آپ فورم پر درست بات ماننے کی وجہ سے نہیں آتے بلکہ اپنے ہوائی مذہب کا لایعنی دفاع اور ذاتی انتقامات کی آگ بجھانے کی خاطر آتے ہیں۔۔ چلیں یہ تو اچھا ہوا کہ آپ نے خود ہی بیان دے دیا۔۔۔ویسے آپ کےلیے عرض کردوں کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا۔۔چلیں بتانے کا بہت بہت شکریہ
(۲) یہ واقعہ بھی میرے سامنے آگیا جس کی بنا پر میں نے اپنے قلم یا انگلیوں کا رخ موڑلیا یا اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرمائی ایک شیطانی چال سے بچانے کے لیے ۔
وللہ الحمد علیٰ ذالک
واقعہ کیا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ بہادر وہ نہیں ہے جو دشمن کو بچھاڑ دے بلکہ وہ ہے جو اپنے نفس کو زیر کرے‘‘۔
اور علی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا یہ واقعہ جو کہ بہت مشہور ہے کہ ایک لڑائی میں ایک یہودی کو پچھاڑ کر اس کے سینے پر سوار ہوگئے اور اس کو ہلاک کرنا چاہتے تھے کہ اس نے ان کے منہ پر تھوک دیا تو یکایک اس کے سینے پر سے اتر کر علیحدہ ہوگئے‘ یہودی نے متعجب ہوکر اس طرح علیحدہ ہونے کی وجہ پوچھی تو آپ نے فرمایا کہ پہلے تمہیں اللہ کی خاطر ہلاک کرنا چاہتا تھا تم نے میرے منہ پر تھوکا تو اب میں تم کو ہلاک کرتا تو اپنے نفس کی خاطر کرتا جو صحیح نہیں ہوتا‘ یہ سن کر یہودی مسلمان ہوگیا۔
ان دونوں باتوں کامطلب ہے کہ آپ ہوش وحواس کھو کر ذاتی انتقام لینے کے چکر میں پڑ گئے تھے۔ حالانکہ ایک دو بار آپ کو بتایا بھی گیا کہ آپ ان باتوں میں پڑنے کے بجائے جو باتیں آپ سے پوچھی گئیں ہیں آپ صرف ان کا جواب دینا۔۔۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ اس انتقام کی آگ کا بہانہ بنا کر جن الزامات وبہتانات کے آپ سے ثبوت مانگے گئے ہیں ان سے بچنا چاہتے ہیں۔۔ تو بہانوں اور حیلوں کے بجائے صاف صاف اقرار کیوں نہیں کرلیتے کہ جو الزامات میں نے لگائے ہیں ان کو الزام ہی سمجھا جائے۔۔ اگر الزام نہیں تو پھر جواب دیا جائے کہ
آپ نے جو ہمارے اوپر آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ آپ لوگ سیکڑوں باتوں کے منکر ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ سیکڑوں باتوں میں سے صرف ایک بات آپ ایسی لائیں کہ جو صحابی رضی اللہ عنہ کی ہو۔ اور ہم نے ٹھکرا دی ہو۔۔۔( شرط یہ ہے کہ نمبر ایک اس بات کا حکم قرآن وحدیث میں نہ ہو۔ نمبردو اس سے مخالف کسی اور صحابی کا قول بھی نہ ہو)
اب دیکھتے ہیں جناب کی طرف سے کیاجواب آتا ہے۔۔ دو باتیں ہی ہیں۔ اگر الزام ہوا تو کنار کشی اختیار کرلی جائے گی۔ لیکن اگر حقیقت ہوئی تو پھر شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے جواب دیا جائے گا۔
اس لیے میرے مخالف نے مجھے ذلیل کرنے کی بھر پور کوشش کی
جب انسان خود ہی اپنی ذلالت کا سامان مہیا کرے اور خود ہی کسی اور کو ذلیل کرنے کی کوشش کرے تو جیسی کرنی ویسی بھرنی کے تحت پھر یہ حق نہیں کہ وہ اس ذلالت کا ذمہ دار صرف اور صرف فریق کو ہی ٹھہرائے۔میری پوسٹ نمبر102 جس میں کوئی ایسی ذلالت والی بات ہی نہیں کے جوابی پوسٹ میں آپ کے یہ جملے
٭ آگئے نہیں اپنی اوقات پر
٭آپ کو شدید بھوک لگی ہے
٭گھٹیا بات اور گھٹیا سوچ
٭آپ حضرات آثار الصحابہ کے منکر بھی ہیں
٭آپ کا اعتبار بھی نہیں
٭ یا د آیا کون سی بات جھوٹی بیان کی ۔کہیں تو اس کا لنک بھی پیش کردوں
اب آپ خود دیکھ لیں کہ ذلیل کرنے کی کوشش کس نے کی اور میاں مٹھو کون بننے جارہا ہے۔۔(میاں مٹھو بننے کی حقیقت سے بھی ہم آگاہ ہیں کہ کس وجہ سے بنا جا رہا ہے)
جی تو یہی چاہ رہا تھا کہ اسی انداز میں انتقام لوں اور نفس کی آگ کو سرد کروں
جی پھر اس لیے بھی گھبرا گیا ہوگا کہ مزید پاپ کھلیں گے۔ اس لیے ابھی سے کوئی بہانہ ہی بنا لیا جائے۔ تو بہتر ہے۔
لیکن اللہ کرم ہے کہ اس نے مجھے اس حرکت سے باز رکھا اور میں اپنے اس انتقامی جذبہ سے باز آتا ہوں
انتقامی جذبہ کےحوالے سے نہ میں بات کررہا تھا اور نہ میری سوچ تھی۔ ہاں الفاظ میں اگر حدت اور کڑواہٹ تھی تو اس کا سبب بھی آپ لوگ ہی ہیں۔ باقی اگر آپ اس کو ذاتیات اور انتقام کی نظر سے دیکھ رہے تھے تو پھر یہ آپ کی بہت بڑی بھول تھی۔
اللہ تعالیٰ مجھے شیطانی چالوں اور نفسانی خواہشات سے محفوظ رکھے۔
آپ کو صرف نہیں بلکہ دل بڑا کیجیے اور سب مسلمانوں کےلیے دعا کیجیے۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو شیطانی چالوں اور نفسانی خواہشات سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین
اب جس کے جی میں جو آئے کہے ؟
ہمارے جی میں یہ آ رہا ہے کہ آپ نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہیں۔ اس لیے یا تو الزام ثابت کریں یا پھر الزام واپس لیں اور دوبارہ اس طرح کا الزام دینے کی بھی توبہ کریں۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
جو بھی مزاج عالیہ میں آئے سمجھئے مجھے اپنا بھی خیال رکھنا ہے اور فورم کا بھی
لنا اعمالنا ولکم اعمالکم۔ وحسابنا عند اللہ ۔ واللہ مع الصابرین ’’الصبر جمیل ‘‘۔ ان اللہ لا یحب المفسدین۔ فانتظر الساعۃ
والسلام علیکم و علیٰ من اتبع الھدیٰ
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جو بھی مزاج عالیہ میں آئے سمجھئے مجھے اپنا بھی خیال رکھنا ہے اور فورم کا بھی
جناب جو ہم نے سمجھا وہ بیان کردیا ہے۔۔ اور یہ ایسی حقیقت ہے جس کا آپ سیدھی طرح انکار کرہی نہیں سکیں گے۔ ہاں بہانوں کے ساتھ الزامات کی راہ پر چلتے ہوئے بھی اگر انکار کریں گے تو جواب ارسال کرکے تشفی کرا دی جائے گی۔ ان شاءاللہ
ایک نصیحت بھی قبول فرمائیے آپ جس سیٹ پر اپنے آپ کو متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔ یہ ذمہ دارانہ سیٹ ہے۔ اس لیے اس سیٹ پر اگر اپنے آپ کو متعارف کروانا ہے تو پھر لولی اور بے بنیاد باتوں کےساتھ شوشے چھوڑنا دار افتاء کو بدنام کرنے کے مقابل ہے۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
انفارمیشن

السلام علیکم

جب کوئی ممبر موضوع سے ہٹ کر کسی کی ذاتی کے متعلق کوئی غلط بات کرتا ھے تو اس پر کوشش کریں کہ اسے بہتر طریقہ سے سمجھانے کی یا اگنور کر دیں اس کے باوجود اگر وہ پھر بھی نہ سمجھے تاور دوبارہ وہی حرکت کرے تو اسے اسی جیسا جواب دینے سے پرہیز کریں اور پھر ایک درست آپشن کا انتخاب کریں۔

جس مراسلہ میں ممبر نے ذاتی حملہ کیا ھے اسی پوسٹ میں آپ کو یہ آئیکون نظر آ رہا ہو گا اسے کلک کریں اور اچھے الفاظ میں بہودہ الفاظ کی نشاندہی کے ساتھ رپورٹ کریں۔ رپورٹ کرنے پر انتظامیہ اگر آپ کو جواب دے تو بہتر ورنہ اس پر ورڈ نہ ہو انتظامیہ پرائیویٹ کے ذریعے دوسرے ممبر کو نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔ یہی بہتر طریقہ ھے اس لئے اگر کوئی فارم کے اصول توڑتا ھے تو آپ اس سے پرہیز کریں اور فارم کے قانون کے مطابق بہتر راستہ تلاش کریں رپورٹ کا۔

والسلام
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86

آپ کی اس طرح کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگیں ۔ مہربانی فر ما کر اس طرح کی باتوں سے پرہیز کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
طاہر اعوان

مبتدی
شمولیت
اپریل 10، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0

اوکے سر آپ کی باتوں پر عمل ہوگا۔ لیکن اپنے رفقاء کو بھی سمجھاتے رہا کریں کہ موضوع سے ہٹ کر باتیں نہ کیا کریں۔ تاکہ پھر ہمیں بھی موضوع سے ہٹ سیم اسی انداز میں بات کرنے کا موقع نہ ملے۔ اور ساتھ اس بات کی بھی ایڈوانس نصحیت کرتے چلے جانا کہ کسی کے بارے کہہ دینا کہ فلاں جماعت تو سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی منکر ہے۔ اور پھر جب ثابت کرنے کا کہا جائے تو طرح طرح کی باتیں کرکے مطالبہ کرنے والے آدمی سے دوسرے قارئین کو متنفر کروانا بھی درست عمل نہیں۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آپ کی اس طرح کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگیں ۔ مہربانی فر ما کر اس طرح کی باتوں سے پرہیز کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
جزاکم اللہ خیرا
بھائی اس طرح کی باتیں کرنے کےلیے راستہ بھی تو ہمارے احباب ہی دکھاتے ہیں۔ چلیں آئندہ احتیاط کرونگا۔ ان شاءاللہ
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اوکے سر آپ کی باتوں پر عمل ہوگا۔ لیکن اپنے رفقاء کو بھی سمجھاتے رہا کریں کہ موضوع سے ہٹ کر باتیں نہ کیا کریں۔ تاکہ پھر ہمیں بھی موضوع سے ہٹ سیم اسی انداز میں بات کرنے کا موقع نہ ملے۔ اور ساتھ اس بات کی بھی ایڈوانس نصحیت کرتے چلے جانا کہ کسی کے بارے کہہ دینا کہ فلاں جماعت تو سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی منکر ہے۔ اور پھر جب ثابت کرنے کا کہا جائے تو طرح طرح کی باتیں کرکے مطالبہ کرنے والے آدمی سے دوسرے قارئین کو متنفر کروانا بھی درست عمل نہیں۔
السلام علیکم

آپ بھی میرے رفقاء میں سے ہیں بس فرق سوچ کا ھے، جیسے آپ کہہ رہے ہیں "اپنے رفقاء کو" اور دوسرں پر ذاتیات کا استعمال تو خود سمجھیں کہ سامنے والا نے اپنا بھی خیال رکھنا ھے اور فارم کا بھی،

میں نے جو لکھا یہ سب ممبران کے لئے ھے کسی خاص کے لئے نہیں اسے بھی سمجھیں کہ کسی کو مخاطب نہیں کیا اوپن میسج ھے۔

فارم کسی ایک ممبر سے نہیں چلتا اس میں ہر طرح کے ممبر کی ضرورت ہوتی ھے جسے ایک سے زیادہ سکلز میں مہارت ہو، اگر کوئی ممبر کسی بات پر جواب نہ دے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کچھ نہیں جانتا بلکہ اسے دوسرں کی عزت کے ساتھ خود کو بھی سیف کرنا ھے۔ وہ ایک کہاوت ھے کہ کسی کے گھر میں جاؤ تو پھر وہاں کے قوائد ضوابط کے مطابق چلو۔

والسلام
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اگر کوئی ممبر کسی بات پر جواب نہ دے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کچھ نہیں جانتا
ہم نے کب کہا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتا۔ جانتا ہے تو اس لیے ہی جواب نہیں دے رہا۔ کیونکہ اگر جواب دے دیا تو پھر پول کھل جائے گا۔
بلکہ اسے دوسرں کی عزت کے ساتھ خود کو بھی سیف کرنا ھے۔
گرافکس میں بیان قول سے تو امام صاحب کی برتری ہی ثابت ہورہی ہے۔ لیکن مقلدین جواب نہ دے کر کیسی عزت سیف کرنا چاہتے ہیں؟ یہ ہم نہیں جانتے۔۔ لیکن یہ ہم ضرور جانتے ہیں کہ جواب نہ دے کر کم از کم وہ اپنی عزت خود سیف کررہے ہیں۔ کیونکہ جس امام بارے یہ کہا جاتا ہے کہ لعنة ربنا أعداد رمل على من رد قول أبي حنيفة تو اس کے قول کو رد کرنا اسی ذمرے میں آتا ہے۔ اسی لیے تو عزت سیف کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت سامنے آرہی ہے۔
وہ ایک کہاوت ھے کہ کسی کے گھر میں جاؤ تو پھر وہاں کے قوائد ضوابط کے مطابق چلو۔
اس گھر (محدث فورم) میں ایساکوئی قاعدہ کم از کم مجھے نظر نہیں آیا کہ عزت سیف کرنے کی خاطر آپ حق بات کو بھی قبول نہ کریں۔
 
Top