• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ! انا لله وانا اليه راجعون

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

ویب ڈیسک 7 منٹ پہلے

کرائے میں رعایت کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد کے روٹ پر چلنے والی پروازوں میں ہوگی، ترجمان، فوٹو؛ فائل

ایبٹ آباد:

حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 116 جس میں 47 مسافر سوار تھے اب سے کچھ دیر پہلے ہی ریڈار سے لاپتہ ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے، نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پہاڑی علاقے میں طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ یہاں کوئی سڑک نہیں ہے۔

http://www.express.pk/story/673397/
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
چترال سے سوار مسافر آخرت کے سفر پر!


چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ طیارے میں سوار مشہور شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد کے لیے یہ سفر زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا .انا لله وانا اليه راجعون. اللہ تعالی تمام مسافروں کی اگلی منزلیں آسان کردے اور ان کی بشری لغزشیں معاف فرما دے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جنید جمشید نے چترال سے ٹویٹر پر آخری ٹویٹ کیا کیا

بدھ‬‮ 7 دسمبر‬‮ 2016 | 17:52

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے میں جنید جمشید اپنی فیملی کے ساتھ سوار تھے۔ جنید جمشید کے ساتھ انکی اہلیہ ، بھابی اور سسر سوار تھے۔چار دسمبر کو جنید جمشید نے چترال سے ٹویٹر پر اپنا آخری ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے چترال میں کچھ لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ” زمین پر جنت” ۔ چترال میں اپنے دوستوں کے ساتھ اللہ کی راہ پر ہوں ترچ میر چوٹی میرے پیچھے دیکھی جا سکتی ہے۔

http://javedch.com/pakistan/2016/12/07/213969
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون
یا اللہ! اس حادثے میں جو مسلمان فوت ہوئے ہیں..ان کی مغفرت فرما..اور اُن کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرما..آمین!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
انا للہ وانا الیہ راجعون
یا اللہ! اس حادثے میں جو مسلمان فوت ہوئے ہیں..ان کی مغفرت فرما..اور اُن کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرما..آمین!
آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
.
میں نے اسے ایک بار بھی نہیں سنا اور ہزارہا بار سنا ، کسی کو فون کرتے تو اس کی آواز گونجتی
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
سنا ہے اس کا جہاز بلندی پر گیا ، اور پہاڑ سے ٹکرا گیا ، نصیب بلندی پر چلا گیا .... انسان تھا ، بہت گناہ گار ہی رہا ہو گا ، لیکن سنا ہے کہتا تھا -

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

سنا ہے کہ شاہوں کے شاہ کو ، خالق کو عاجزی بہت پسند ہے ، سنا ہے اسے اپنے در کے " منگتے " بہت اچھے لگتے ہیں

ہمارے علامہ شہید کہا کرتے تھے :

اللہ تیرے در کے منگتے ہیں اللہ ..........

جنید جمشید دل بدلنے کی دعا سے خالق کی طرف گیا ، پھر اس کا دل بدل گیا -
انسان تھا ، خطا کا پتلا تھا ، بہت بری زندگی سے دین کی طرف آیا تھا ، کم علم تھا ، کچھ باتیں منہ سے نکل گئیں ....بجا کہ مناسب نہ تھیں ، لیکن میں نے تب بھی لکھا تھا جنید کے مخالف فتوے باز سیدہ کی محبت میں نہیں بول رہے بلکہ مسلکی نفرت کے سبب شور کیا جا رہا ہے

..وہ اب ان سب جھگڑوں سے آزاد ہو کر کے اپنے رب کے حضور چلا گیا - اس نے اپنا حساب خود دینا ہے ... ہم اس کے لیے دعا تو کر سکتے ہیں نا

.......ابوبکر قدوسی
 
Top