• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حکمت حسن و صحت اور فٹنس کیلئے

شمولیت
اپریل 19، 2014
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
17
میری ڈائری کے مفید نسخے صحت مند رہنے کا سنہری اصول: روزانہ صبح یا شام خوب پیدل چلیں، پیدل چلنے کے درمیان مسلسل اللہ کریم کا ذکر کرتے رہیں بیمار کیلئے بہترین ذکر یہ ہے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ حدیث نبوی ﷺ کے مطابق یہ ذکر 99 بیماریوں کاعلاج ہے جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔ (طبرانی) روزانہ کم از کم دس یا بارہ گلاس پانی پئیں ۔ گھی اور تیل میں تلی ہوئی چیزیں مثلاً پکوڑے‘ سموسے وغیرہ کم سے کم کھائیں۔ میدے کی روٹی کے بجائے چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھائیں۔ بناسپتی گھی کی جگہ کوئی آئل مثلاً زیتون کا تیل یا تل کا تیل استعمال کریں اگر سالن خالص دیسی گھی میں پکائیں تو بہترین ہے۔ انڈے، گوشت، نمک، گھی، چکنائی، چینی اور گرم مصالحے وغیرہ کا استعمال کم سے کم کریں‘ زیادہ نمک صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔ صحت کو بہتر بنانے کیلئے سبزیاں، پھل، فروٹ زیادہ استعمال کریں۔ سلاد، گاجر، مولی، کھیرا، سیب مالٹا وغیرہ جو پھل آپ چھلکے کے ساتھ کھاسکتے ہیں‘ وہ چھلکے کے ساتھ کھائیں کیونکہ چھلکوں میں قیمتی وٹامن ہوتے ہیں۔ خون میں کولیسٹرول (چربی) پچاس سال کی عمر کےبعد احتیاطً چیک کرواتے رہیں اگر یہ زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ چربی کی زیادتی دل کے دورہ کا باعث ہے۔ ہر شخص اپنا بلڈپریشر اور بلڈشوگر احتیاطاً چیک کرواتارہے‘ بڑھ جانے کی صورت میں علاوہ و احتیاط کرے۔ تمباکو، نسوار اور سگریٹ کا استعمال بند کردیں۔ تمباکو زہر ہے جو آہستہ آہستہ بیماری پیدا کرتا ہے اور پھر حرام موت مار دیتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے: اپنے آپ کو جان بوجھ کر ہلاکت میں مت ڈالو۔ (بقرہ، 195) موت کے سوا ہرمرض کا علاج: حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ذیشان ہے کہ کلونجی میںموت کے سوا ہر مرض سے شفا ہے۔ (بخاری و مسلم) آپ روزانہ صبح وشام ایک چٹکی کم از کم گیارہ دانے کلونجی پانی کے ساتھ نگل لیں۔ تلی کیلئے آزمودہ نسخہ: سبز کریلا کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ کر دو تولہ دن میں تین بار پئیں۔ آٹھ دس دن کے استعمال سے پرانےسے پرانا تلی کا مرض ختم ہوجاتی ہے۔ مولی کو پتوں سمیت کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ لیں اور دس تولے پانی میں نوشادر ایک ماشہ ملا کر پئیں آٹھ دس روز کے استعمال سے تلی کٹ جاتی ہے۔ بے خوابی کی شکایت کیلئے نسخہ: اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی بے خوابی کی شکایت رہتی ہے تو ایک چمچ زیرہ سیاہ لیکر پکے ہوئے کیلے کا گودا ملالیں اس کے کھانے سے رات کو گہری نیند آئے گی۔ مقابلے میں جیت کیلئے: اسم یَارَافِعُ امتحان میںنمایاں کامیابی اور دیگر قسم کے مقابلوں میں کامیابی کیلئے مجرب ہے۔ اسے مقابلے سے پہلے اور دوران مقابلہ کثرت سے پڑھیں۔ (روحانی وظائف) چوٹ کے درد کیلئے: ہلدی تین ماشہ باریک پیس کر دودھ کے ساتھ پھانکیں یا دودھ میں ملا کر پئیں یہ چوٹ کے درد کیلئے مفید ہے۔ ہلدی کو کسی بھی قسم کے تیل میں مکس کرکے درد والی جگہ پر مالش کریں۔ یرقان کیلئے مجرب علاج: مہندی کے پتے دو تولہ رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح کو چھان کر پئیں۔ چند روز کے استعمال سے یرقان دور ہوجاتاہے۔ آنکھوں کو بیماریوں سے پاک ‘پرکشش بنائیں دردچشم کیلئے: شہد خالص اور پیاز کا رس ہموزن ملا کر رکھیں اور تین مرتبہ دن میں دو ، دو قطرے آنکھ میں ڈالیں۔ آنکھوں کی تھکن کیلئے: چار چمچ لیموں کا رس لیں اور اسے ٹھنڈے پانی میں ملا لیں‘ کاٹن کے کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر اپنی بند آنکھوں پر دس منٹ تک رکھیں۔ آنکھوں کے امراض کیلئے: کھمبی کا پانی نکال کر آنکھوں میں چند قطرے روزانہ ڈالیں۔ انشاء اللہ آنکھوں کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنی اہلیہ سے فرمایا اگر آپ وہ کہتیں جو اللہ کے رسول ﷺ فرماتے تھے تو آپ کے لیے بہت بہتر ہوتا اور آنکھ کی بیماری سے شفاء یاب بھی ہوجاتیں اپنی آنکھ میں پانی کے چھینٹے مارتیں اور یہ دعا پڑھتیں۔ اَذْھِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشِفَاءَ اِلَّا شِفَائُکَ شِفَاءً لَّایُغَادِرُ سَقَمًا (اے) لوگوں کے رب تو تکلیف کو ختم کردے اور تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں جو کسی بیماری کو چھوڑے‘‘ (ابوداؤد) آنکھوں میں روزانہ رات کو سوتے وقت اچھا سُرمہ لگائیں‘ یہ سنت بھی ہے۔خالص شہد آنکھ میں لگائیں۔ آنکھ کی بہت سی بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سوتے وقت سلائی سے لگائیں۔خالص عرق گلاب آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھیں صحت مند رہیں گی۔ انشاء اللہ۔صبح اور شام ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دونوں آنکھوں پر ماریں انشاء اللہ آنکھوں میں تازگی آجائے گی۔آج کل گاجروں کا موسم ہے روزانہ ایک گاجر یا گاجر کے جوس کا گلاس پئیں۔ حافظہ اور آنکھوں کی بینائی کیلئے اکسیر ہے۔ روزانہ کے استعمال سے چشمہ کا نمبر کم ہوتا جاتا ہے۔ اپنی آنکھیں نامحرم کو دیکھنے سے بچائیے۔ بدنظری زنا کی پہلی سیڑھی ہے۔ بغیر ارادہ کے اگر کسی غیرمحرم پر نظرپڑجائے تو اپنی نگاہ اس کی طرف سے پھیرلینا واجب ہے۔فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿ق۲۲﴾ ترجمہ:’’بیشک تو اس سے غفلت میں تھاتو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ‘‘سات بار اوپر والی آیت پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی شہادت والی انگلی اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں۔ (مجرب قرآنی) روزانہ یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ آنکھیں صحت مند رہیں گی۔اگر کسی وجہ سے آنکھ میں زخم ہوگیا ہو تو اس کیلئے ہلدی کی گرہ کو پانی کے چند قطرے ڈال کر پتھر پر گھسائیں اور سرمہ دانی کی سلائی سے آنکھ میں لگائیں۔ چند بار لگانے سے زخم دور ہوجائے گا۔ موتیا بند کا پیاز اور شہد سے علاج:موتیا بند کی ابتدا میں پیاز کا رس ایک تولہ‘ شہد خالص ایک تولہ‘ بھیم سنی کافور تین تولہ ملا کر رات کو سوتےوقت دو، دو سلائی ڈالا کریں۔ اس سے اترتا ہوا موتیا رک جاتا ہے بلکہ اترا ہوا بھی صاف ہوجاتا ہے۔ سرمہ سیاہ ایک چھٹانک کو 24 گھنٹے تک پیاز کے رس میں کھرل کریں پھر خشک ہونے پر شیشی میں احتیاط سے رکھیں دو سلائی ڈالا کریں۔ آشوب چشم، دھند جالا، موتیا بند کیلئے مفید ہے۔اگر آنکھیں دکھتی ہوں تو پیاز کا رس ایک حصہ‘ شہد خالص ایک حصہ‘ عرق گلاب دو حصہ میں ملا کر اس میں ایک ایک قطرہ دونوں آنکھوں میں ڈالیں آرام ہوگا۔ نوٹ: اس دوا کو روزانہ تازہ بنا کر استعمال کریں۔ بینائی تیز کرنے کا راز:انار کے دانوں کا رس تین تولے لیکر اسے دھوپ میں رکھ دیں۔ (ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں) جب گاڑھا ہوجائے تو آنکھوں میں لگائیں‘ بینائی تیز ہوگی۔ انگور کے پانی سے خوبصورت آنکھیں:آنکھوں میں خارش ہو‘ پلکوں کے بال گرنا شروع ہوجائیں تو انگور کا پانی لے کر آگ پر پکائیں قوام گاڑھا ہوجائے تو شیشی میں سنبھال کر رکھ لیں رات کو سلائی سے آنکھوں میں لگائیں۔ انشاء اللہ آرام ہوگا اور آنکھیں انتہائی دلکش ہوجائیں گی۔ ککرے دور کرنے کا لاثانی ٹوٹکہ:سنگترہ کا رس‘ شہد خالص ہم وزن ملا کر محفوظ رکھیں۔ دو قطرے صبح اور دو قطرے رات کو سوتے وقت آنکھوں میں ڈالیں۔ فوائد: خارش، دھند، ککرے دور کرنے میں لاثانی ہے۔ خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز:ایام حمل میں سنگتروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے جس کا جی چاہے آزما کر دیکھ لے۔ خون صاف چہرہ شاداب خون صاف کرنے کا لاجواب نسخہ: ھوالشافی: چرائتہ 5 گرام،شاہترہ 5 گرام، سرپھوکہ 5 گرام، منڈی بوٹی 5 گرام، افستین 5 گرام، ہلیلہ سیاہ 5 گرام، برگ نیم 5 گرام، چاکسو 5 گرام، جل نیم 5 گرام، برگ بکائین 5 گرام، رسونت 5 گرام، عناب 70 گرام۔ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: آدھی چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ بہت اچھا نسخہ ہے۔ خون صاف کرتا ہے‘ چہرے اور بدن کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ کیل‘ مہاسے‘ چھائیوں اور چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ دائمی قبض کو ختم کرتا ہے‘ جلدی امراض پھوڑے‘ پھنسی‘ خارش، داد، چنبل وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔ چہرے کے امراض کیلئے مؤثر نسخہ: الائچی بڑی سو گرام‘ کلونجی سو گرام‘ پودینہ خشک سو گرام۔ ان تمام اجزاء کو کوٹ پیس کر تیار کریں۔ خوراک: آدھا چمچ پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ چہرہ چاند کی طرح روشن کرنے کا لوشن ھوالشافی: کلونجی پاؤڈر 40 گرام، گلیسرین خالص 100 گرام، عرق گلاب 100 گرام، لیموں کا رس 100 گرام۔ ان تمام اجزاء کو آپس میں ملا کر لوشن تیار کریں۔ ہلکے ہاتھوں کے ساتھ صرف رات سوتےوقت استعمال کریں۔ صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں۔ (بحوالہ:کلونجی کے کرشمات) خارش کیلئے نسخہ: ایک تولہ املی اور ایک چمچ گلقند رات کو ایک گلاس پانی میں ڈال دیں۔ صبح اس کو اس پانی میں مَل کر چھان لیں۔ پھر نہار منہ پی لیں۔ انشاء اللہ خارش ختم ہوجائیگی۔ خارش کیلئے تیل: ھوالشافی: گندھک آملہ سار 3 تولہ، نیلاتھوتھا ایک تولہ‘ کمیلا ایک تولہ‘ تیل اسوں ایک پاؤ۔ خشک دواؤں کو باریک پیس کر تیل میں ملالیں اور جسم پر مالش کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ خارشی کیپسول: اسوں (تارا میرا) دو تولہ‘ مغز نمولی دو تولہ‘ مرچ سیاہ دو تولہ۔ سب کو باریک کرکے بڑے کیپسول میں بھر کر دو کیپسول ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔ یہ خارش کو اندر سے ختم کردیتے ہیں۔ پانچ دن لگاتار لیں۔ حوروں جیسا حسن حاصل کرنے کیلئے نسخے اور وظائف موجودہ زندگی کی آلودگی نے جسم کو بدنما بنا کررکھ دیا ہے۔ آج کل خواتین و مرد اپنےچہرے کو دلکش بنانے کیلئے کیمیکل سے بھرپور لوشن استعمال کرتے ہیں۔ یہ کریمیں وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہیں لیکن بعد میں جلد کو خراب کردیتی ہیں۔ ہمیں انگریزی علاج کی بجائے دیسی علاج کی طرف متوجہ ہونا چاہیے کیونکہ دیسی علاج میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔ ہمیں ثقیل اور تلی ہوئی اشیاء کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ تازہ پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ ایسے پھلوں کا زیادہ استعمال کریں جن میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ پانی زیادہ پینا چاہیے۔ جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے کچھ ٹوٹکے حاضر خدمت ہیں:۔داغ دھبے‘ کیل مہاسوں کیلئے میٹھے کے چھلکے کو پانی میں پیس کر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مالٹے کے چھلکوں کو دودھ میں پیس کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ لیموں کا رس، کاشغری سفیدہ اور گلیسرین ہم وزن ملا کر لگانا مفید ہے۔ گل منڈی چھ گرام آدھے گلاس میں ابال چھان کر شہد ایک چمچ ملا کر پینا مفید ہے۔ مٹی کے پیالے میں زرد کوڈی اور سرکہ ڈال کر تین روز بھگو کر سائے میں خشک کرکے گھس کر کیلوں پر لگانا مفید ہے۔ گھیکوار (کنوارگندل) کے گودے کو خشک پھٹی ہوئی جلد اور جھلسی ہوئی جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ عرق گلاب سے تروتازہ چہرہ:کدوکش گاجر میں تھوڑا سا عرق گلاب اور شہد ملا کر چہرے پر لگائیں‘ آدھ گھنٹے بعد منہ دھولیں۔ آپ کا چہرہ تروتازہ اور دلکش ہوجائے گا۔ جلدی امراض کا لاجواب ٹوٹکہ:صبح نہار منہ ایلوویرا(گھیکوار‘ کنوارگندل) کا چھوٹا سا ٹکڑا کھانا معمول بنالیں‘ اگر چبا نہ پائیں تو پانی سے نگل لیں۔ ذائقے میں یہ بہت کڑوا ہوتا ہے لیکن جلدی امراض میں بہت زبردست چیز ہے۔ چکنی جلد کیلئے: انڈے کی سفیدی میں بغیر بالائی کا دہی‘ عرق گلاب، لیموں کا رس اور جو کا آٹا شامل کرکے اس آمیزے کو بطور ماسک چہرے پر لگائیں۔ تھوڑی دیر بعد منہ دھولیں۔ چہرے کی چکنائی زائل ہوجائیگی اور جلد شاداب نظر آئیگی۔ شہد‘ لیموں اور ادرک سے حسن کا نکھار:شہد اور لیموں یا ادرک کے رس کے چند قطرے کا آمیزہ استعمال کرنے سے بھی چکنائی کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔ چھائیاں ختم ‘ روشن چہرہ :ایک چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ بادام کا تیل ایک عدد وٹامن ای کا کیپسول۔ ان اشیاء کو ملائیں پھر اس مکسچر سے اپنے چہرے کی چھائیوں پر رات کے وقت مساج کریں اور صبح منہ دھولیں۔ یہ عمل باقاعدہ کرنے سے نہ صرف چھائیاں ختم ہوجائیں گی بلکہ اس سے آپ کا چہرہ دمکنے لگے گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آپ نے بہت ساری باتیں بے سند بیان کی ہیں، جس کا کوئی ثبوت نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بیمار کیلئے بہترین ذکر یہ ہے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ حدیث نبوی ﷺ کے مطابق یہ ذکر 99 بیماریوں کاعلاج ہے جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔ (طبرانی)
اس کی صحت؟
اسم یَارَافِعُ امتحان میںنمایاں کامیابی اور دیگر قسم کے مقابلوں میں کامیابی کیلئے مجرب ہے۔ اسے مقابلے سے پہلے اور دوران مقابلہ کثرت سے پڑھیں۔ (روحانی وظائف)
یہ کیا ہے؟
۔فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿ق۲۲﴾ ترجمہ:’’بیشک تو اس سے غفلت میں تھاتو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ‘‘سات بار اوپر والی آیت پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی شہادت والی انگلی اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں۔ (مجرب قرآنی)
یہ کیا ہے؟
 
Top