• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ دیں !!!!

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ دیں کہ پاکستان خودمختار ریاست ہے،جو ڈرو ن یہاں آئے گا وہ واپس نہیں جائے گا : پروفیسر حافظ محمد سعید


لاہور( پاکستان اپ ڈیٹس )امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کی پلاننگ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں کرتی ہیں۔ بم دھماکوں اور دہشت گردی کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کرانہیں نشانہ بنانا کسی طور جائز نہیں ہے۔ حکمران امریکہ اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ بیرونی ایجنسیوں کے جال کاٹنے کیلئے قبائلی بھائیوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ ایئر چیف کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے ڈرون گرانے کا حکم دیا جائے۔امریکہ کے بعد بھارتی ڈرون طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بجلی چوری روکنا اچھی بات ہے لیکن قوم سوال کرتی ہے کہ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنے والے اصل ڈاکو بھارت کے خلاف حکمران بات کیوں نہیں کرتے ؟ بھارت کوواضح طور پر کہہ دیا جائے کہ ہم تم سے نہ تو بجلی خریدیں گے اور نہ ہی اس کی بھیک مانگیں گے۔ وہ قذافی سٹیڈیم میں نماز عید الفطراور جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ نماز عید کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ۔ مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ا ن کی امامت میں نماز عید ادا کی۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ ہم حکمرانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنے رویے بدلیں۔ مسئلہ کو حل کیجئے ۔قبائلی بھائیوں کو اعتماد میں لیں۔ ان کو سمجھائیں کہ ہم نے پرویز مشرف اور زرداری کی طرح امریکہ کی دوستی کے پردے میں پاکستان کی تباہی کے منصوبے اوران کے عوض ڈالروں کا سلسلہ چھوڑ کر پاکستان کی آزادی اور حفاظت کا عزم کیا ہے۔ آپ ان سے بات کریں ان شاءاللہ بیرونی ایجنسیوں کے یہ جال آپ کاٹ سکتے ہیں۔یہ کام آج نہیں تو کل بہرحال آپ کو کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ دیجئے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے۔ ہم اب مزید برداشت نہیں کر سکتے آئندہ جو ڈرو ن یہاں آئے گا وہ ان شا ءاللہ واپس نہیں جائے گا۔ حکومت ایئر چیف کو ڈرون گرانے کا حکم دے۔ پہلے صرف امریکہ ڈرون حملے کرتا تھا اب انڈیا کے ڈرون بھی چکر لگا کر جارہے ہیں۔ یہ حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران سمجھتے ہیں کہ امریکہ سے سٹریٹیجک پارٹنر شپ کی طرح انڈیا سے دوستی بہت ضروری ہے۔یہ سوچ درست نہیں ہے۔انڈیا پاکستانی دریاؤں پر تیزی سے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ہمارے پانیوں سے بجلی بناکر اپنے کارخانے و صنعتیں چلائی جارہی ہیں اور پاکستان کی انڈسٹری کی تباہی کے خوفناک منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ اسی طرح جب بارشوں کا سیزن ہوتا ہے توپھر پانی چھوڑ کر پاکستان کی آبادیاں اور فصلیں تباہ کی جاتی ہیں۔ کیا آپ اس سے دوستی کرنا چاہتے ہیں ۔ حکمران بھارت سے کھری بات کریں کہ نہ ہم نے تم سے بجلی خریدنی ہے اور نہ ہی اس کی بھیک مانگی ہے بلکہ اپنا حق مانگنا ہے۔ آپ یہ بات کریں قوم اکٹھی ہو گی اور ان شا ءاللہ پورے عالم اسلام میں پاکستان کا وقار بلندہو گا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ جس طرح اللہ کے نبی ﷺ کے دور میں مدینہ خطرہ میں تھا بار بار اللہ کے دشمن حملہ آور ہوتے تھے۔ آ ج اسی طرح پاکستان کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ امریکہ واضح طور پر کہتا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست اور ان کی یہاں سے واپسی کا اصل سبب پاکستان ہے۔اس لئے وہ پاکستان سے انتقام لینا چاہتے ہیں ۔حکمرانوں نے بہت منت سماجت کی کہ عوام نے ہمیں ڈرون حملے روکنے کا مینڈیٹ دیا ہے آپ یہ سلسلہ روک دیں لیکن جان کیری کہتا ہے کہ ہم یہ حملے نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈرون حملے اس لئے کئے جاتے ہیں کہ ان کے نتیجہ میں تخریب کاری اور خودکش حملے کروائے جائیں۔ ڈرون اور خودکش حملوں کی بنیاد ایک ہے۔بم دھماکے اور دہشت گردی اللہ کے دشمنوں کی سازشیں ہیں۔آج کے اس دور میں تکفیر کا بہت بڑا فتنہ بھی اس خطہ میں کھڑا کیا جارہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کرانہیں نشانہ بنانا کسی طور شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں ۔ دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
جناب انجینئر حافظ محمد سعید صاحب سے سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جو مسلمان مجاہدین کے خلاف قتال کرنے آئے گا تو آپ اس کو قتل کروگے یا نہیں؟؟؟
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
جناب انجینئر حافظ محمد سعید صاحب سے سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جو مسلمان مجاہدین کے خلاف قتال کرنے آئے گا تو آپ اس کو قتل کروگے یا نہیں؟؟؟
یہ فیصلہ حاکم وقت کرے گا اور حافظ سعید صاحب کا منہج آپ جیسے لوگوں سے بہت اعلی ہے۔۔۔۔پہلے اپنا عقیدہ اور منہج درست کر لو باقی باتیں بعد میں
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
جناب انجینئر حافظ محمد سعید صاحب سے سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جو مسلمان مجاہدین کے خلاف قتال کرنے آئے گا تو آپ اس کو قتل کروگے یا نہیں؟؟؟
 
Top