• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حکیم اللہ محسود کی شہادت کا قصہ

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے ایک بیان کی وجہ سے میڈیا میں طوفان برپا ہو چکا ہے اور جماعت اسلامی پر چہار سو دباو اور پریشر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

جہاں تک فوج اور طالبان پاکستان کی لڑائی کا باہمی معاملہ ہے تو لوگ دو انتہاوں پر ہیں۔ ایک سیکورٹی فورسز کو مرتد اور مردار کہنے والے اور دوسرے انہیں مطلقا شہید کہنے والے۔

حکیم اللہ محسود کی جدوجہد کے دو پہلو ہیں۔ ایک پہلو تو حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ وجدال ہے اور دوسرا امریکہ سے جہاد وقتال ہے۔ جہاں تک پاکستان کے ساتھ طالبان کی جنگ کا معاملہ ہے تو اس بارے میں میری رائے تو یہی ہے کہ دونوں صحیح نہیں ہیں۔ نہ فوج صحیح ہے نہ طالبان۔ لہذا مسئلے کا حل مذاکرات اور صلح ہی ہے۔ اگر دونوں طرف سے کوئی ہلاک ہو جاتا ہے تو اس کے حساب کتاب کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ معاملات بہت الجھے ہوئے ہیں اور اب بات ڈبل گیم سے ٹرپل ایجنٹی تک جا پہنچی ہے۔

حالیہ واقعہ میں حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں مارا گیا۔ میری رائے میں تو اسے شہید کہنا چاہیے کیونکہ یہ جنگ کا دوسرا پہلو ہے۔ ایک جنگ وہ امریکہ سے بھی لڑ رہے ہیں۔ ہماری فوج نے اسے مارا ہوتا تو بات دوسری تھی۔ اسے مشتبہ کہہ دیا جاتا لیکن اسے امریکہ نے مارا ہے اور وہ بھی ڈرون حملے میں۔ پوری قوم کا اس پر اتفاق ہے کہ ڈرون اٹیک امریکہ کرتا ہے، اور یہ ظلم ہے۔ ایک شخص اگر امریکی ظلم کی وجہ سے مارا جائے تو ہم کیسے اسے شہید نہ کہیں؟ کیا حکیم اللہ محسود کافر تھا؟ میرے علم کے مطابق یہ تو کوئی نہیں کہتا۔ اگر وہ مسلمان تھا تو زیادہ سے زیادہ یہ فتوی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ گناہ گار ہے، اس نے بے گناہ مسلمانوں کو قتل کیا ہے، تو کیا گناہ گار ہونا شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے میں کوئی مانع ہے؟

بات اس وقت پاکستانی فوج کے ساتھ ان کی لڑائی کی نہیں ہے بلکہ امریکہ کے ساتھ ان کی لڑائی کی ہے۔ کیا وہ امریکہ کے ساتھ لڑائی میں حق بجانب ہیں یا نہیں؟ اگر وہ حق بجانب ہیں تو پھر وہ شہید بھی ہیں کیونکہ امریکہ کے ڈرون حملے ظلم ہیں اور اس ظلم کے نتیجے میں جو بھی مسلمان مارا جائے گا وہ شہید ہو گا۔ یہ ایک ظاہری حکم ہے۔

جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ حکیم اللہ محسود شہید ہے تو فوج کیا ہے؟ ہمارے خیال میں یہ خلط مبحث ہے کیونکہ ہماری فوج نے اسے نہیں مارا ہے۔ لہذا یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ایک باغی کو حکومت نے کچلا ہے لہذا وہ شہید کیسے ہو سکتا ہے؟ یا تو پاکستانی حکومت یہ کہے کہ ہم نے اسے مارا ہے کہ ڈرون اٹیک ہماری مرضی سے ہوا ہے تو پھر بحث کا رخ کچھ اور ہو گا۔ لیکن پاکستانی حکومت تو ڈرون روکنے کے لیے امریکہ کی منتیں کر رہی ہے۔

یہ اعتراض اس اعتبار سے بھی غلط ہے کہ فوج نے بھٹو کو مارا، اسے پیپلز پارٹی نے شہید کہا، بگٹی کو فوج نے مارا، اسے بلوچوں نے شہید کہا، لیکن کسی نے میڈیا پر یہ نہیں کہا کہ اگر بھٹو اور بگٹی شہید ہیں تو فوج کیا ہے؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب ایک شرارت تھی کہ اس مسئلے کو جان بوجھ کر میڈیا پر اچھالا گیا۔ یہ مذہب دشمنی ہے کہ کوئی ایسا نکتہ ہاتھ آ جائے کہ جس سے مذہب کو بدنام کرنے اور مذہبی طبقات کو آپس میں لڑانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ برادر!
ایک مناسب اور متوازن رائے ۔ دنیوی شرعی ضابطوں کے تحت حکیم اللہ کو ”شہید“ ہی قرار دیا جائے گا۔ باقی اللہ کے نزدیک اس کا کیا ”مقام“ ہے، یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔

حکیم اللہ محسود کی جدو جہد کی نیت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

لیکن ان کی موت "کفار" کے ہاتھوں ہوئی ہے۔۔۔یہ ایک اہم نقطہ ہے۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
حکیم اللہ محسود کا امریکہ کے خلاف جہاد کہاں ہے؟کوئی وضاحت کرسکتا ہے؟
1۔ پاکستان میں امریکی اور نیٹو سپلائی پر متعدد حملے ۔
( حافظ سعید کی طرح سلالہ حملے کے بعد آئی۔ ایس۔ آئی سے وفاداری نبھانے کے لئے ’ آؤ دھرنا دھرنا کھیلیں والی پالیسی نہیں اپنائی )
2۔ نیٹو ٹرمینل پر سب سے بڑا حملہ جس میں 250 سے زائد کنٹینر تباہ کئے گئے تھے براہِ راست حکیم اللہ محسود کی قیادت میں کیا گیا۔
3۔ افغانستان میں سی آئی اے کے خلاف فدائی حملہ جس میں سی آئی اے سٹیشن چیف سمیت 8 سے زائد سی آئی کے بڑے افسران جہنم واصل ہوئے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سی آئی اے کا سب سے بڑا نقصان تھا۔
(حملہ کرنے والے اردن کے ڈاکٹر ہمام : ابو دجانہ الخراسانی کی حکیم اللہ محسود کے ہمراہ حملہ پر جانے سے قبل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجو ہے جس میں حکیم اللہ محسود نے حملےکی ذمہ داری قبول کی )
4۔ افعانستان میں امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف متعدد حملے ۔
(ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجو ہیں )
5۔ امریکا کے اندر نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بارود سے بھری گاڑی سے حملے کی کوشش۔
(حملے کی کوشش کرنے والےفیصل شہزاد کی حکیم اللہ محسود کے ساتھ ویڈیو انٹرنیٹ پر موجو ہے جس میں حکیم اللہ محسود نے حملےکی ذمہ داری قبول کی )
6۔ امریکا اور اتحادی افواج پر حملوں کے لئے امارتِ اسلامی افغانستان کو 200 سے زائد فدائی مجاہدین مہیا کئے۔
ا7۔ امریکا نے ان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
8۔ متعدد مرتبہ امریکا نے ان پر ڈرون حملے کیئے بالآخر آخری ڈرون حملے میں ان کی شہادت ہوئی۔
9۔ پاکستانی افواج سے جنگ بھی دراصل امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ ہی کا حصہ ہے کیوں کہ پاکستانی فوجی خود کو بڑے فخر سے فرنٹ لائن اتحادی قرار دیتے ہیں۔
اگر آنکھوں سے حافظ سعید کی تقلید جو دراصل آئی ایس آئی کی تقلید ہے اس کی پٹی اترے تو شاید لوگوں کو حق تسلیم کرنا مشکل نہ لگے
آخری بات یہ جہاد اور مجاہدین میری اور آپ کی داد کے محتاج نہیں ۔۔ نجات اسلام کے ساتھ وفاداری میں ہیں اپنی جماعت کے لوگوں کی اندھی تقلید میں نہیں۔
والسلام علی من التبع الھدٰی
واضح تصویریں لگانا منع ہیں ۔ از انتظامیہ
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
حکیم اللہ محسود کا امریکہ کے خلاف جہاد کہاں ہے؟کوئی وضاحت کرسکتا ہے؟
اور سب سے بڑی بات یہ کہ امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی ملک کی ایمان سے پاک آرمی جو کہ روافض قادیانی بریلوی کے اچار سے مرکب ہے ، اور جس کے ہاتھ قبائیل کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، پر تابڑتوڑ حملے کرنا اور اس کے ناک میں دم کرنا ۔
 

لشکری سلفی

مبتدی
شمولیت
دسمبر 03، 2015
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
7
حکیم اللہ محسود خود امریکہ کا ایجنٹ تھا جس دن اس نے امریکا کی نا فرمانی کر کے مذاکرات پے آیا امریکہ نے اڑا دیا
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
توکیا یہ ایمان سے پاک آرمی ، امریکہ کی ایجنٹ آرمی نہیں ہے ؟
جو کہ ایک انچ برابر اپنے آقا اوباماکی نافرمانی نہیں کرسکتی ،
جو امریکہ کی خوشنودی کے لیے اپنی ہی عوام کا قتل عام کرتی ہے
جوکھلے عام امریکہ سے اس مد میں ڈالر وصول کرتی ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
حکیم اللہ محسود خود امریکہ کا ایجنٹ تھا جس دن اس نے امریکا کی نا فرمانی کر کے مذاکرات پے آیا امریکہ نے اڑا دیا
اس کا جواب یہ ہے :
توکیا یہ ایمان سے پاک آرمی ، امریکہ کی ایجنٹ آرمی نہیں ہے ؟
جو کہ ایک انچ برابر اپنے آقا اوباماکی نافرمانی نہیں کرسکتی ،
جو امریکہ کی خوشنودی کے لیے اپنی ہی عوام کا قتل عام کرتی ہے
جوکھلے عام امریکہ سے اس مد میں ڈالر وصول کرتی ہے ۔
؟
خیر جواب ہے یا نہیں ، میں آپ دونوں بھائیوں سے گزارش کروں گا ، کہ اس طرح کی گفتگو کا اہل اسلام یا اہل پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ۔
یار مل کر ان گماشتوں کا ناطقہ بند کریں ، جن کے ایجنٹ ہونے کا آپ ایک دوسرے کو طعنہ دے رہے ہیں ۔
 
Top