• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خاموش پیغام

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
الٰہی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو دینداری دے
الٰہی پود کو اسلام کی فصل بہاری دے

بچا لے مومنہ کو اے خدا مغرب پرستی سے
بچا اس شمع کو بادِ فنا کی چیرہ دستی سے

یہ قندیل حیا یا رب! رہے فانوس کے اندر
یہ جسم پارسا یا رب! رہے ملبوس کے اندر

پتہ بجھنے کا دے جاتی ہے شعلہ کی پریشانی
کفن کی چادروں کا نام ہے ملبوس عریانی

الٰہ العالمین یہ وقت فتنوں کا زمانہ ہے
ہزاروں بجلیوں میں ایک اپنا آشیانہ ہے

سروں میں عقل دے یا رب دلوں میں نور ایمانی
کہ خیرہ ہوگئی ان تابشوں میں چشم نسوانی
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
سورج ہمیں ہر شام یہ پیغام دیتا ہے​
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے​
مظاہر فطرت سے اچھا سبق یاد دلایا آپ نے واقعی یہی بات ہے کہ اگر مغرب کی طرف جائیں گے تو ڈوپ جائیں گے کیونکہ مغرب کے پاس ایک ایسی تہذیب ہے جو ملحدانہ ہے جو خدا کو نہیں مانتی ،جس کا منشور مادیت پرستی ہے بلکہ خدا سے بغاوت پر مبنی ہے۔مغرب کے پاس ایک اسی تہذیب ہے جو بے حیائی کو فروغ دیتی ہے ۔ مغرب کے پاس ایک ایسی تہذیب ہے جو فطرت اور حقیقت کے خلاف ہے۔اس تہذیب سے انسانی زندگی میں انتشار، بے چینی و اضطراب آتا ہے۔ یہ تہذیب اپنے اندر بظاہر بہت چمک دمک رکھتی ہےاور مضبوط نظر آتی ہے لیکن بباطن تاریک تر اور کھوکھلی ہے۔ انسانی سماج رشتوں کے مضبوط بندھن سے بنتا ہے لیکن اس تہذیب نے رشتوں کی بنیادوں پر ہی تیشہ رکھ دیا ہے۔درست بیان کیاآپ نے کہ مظاہر فطرت کی دہائی یہی ہے کہ مغرب زوال کی اور مشرق عروج علامتیں ہیں
 
Top