• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خانہ کعبہ کی توہین

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
استغفراللہ
وحی تو رسولوں کی طرف کی جاتی ہے:
وَمَآ أَرْ‌سَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِ‌جَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ۔۔۔سورۃ الانبیاء
ترجمہ:تجھ سے پہلے جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے
اور کعبہ كے بارے میں اللہ نے فرمایا:
وَإِذْ جَعَلْنَا ٱلْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَٱتَّخِذُوا۟ مِن مَّقَامِ إِبْرَ‌ٰ‌هِـۧمَ مُصَلًّى۔۔۔سورۃ البقرۃ
ترجمہ: ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ﺛواب اور امن وامان کی جگہ بنائی، تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کرلو،
غور کریں! یہاں تو کربلا کا ذکر ہی نہیں ہے، اگر کربلا کو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے زیادہ فضیلت والا مقام گردانا جائے تو کیا پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے پہلے بدر و اُحد میں لڑنے والوں کے مقام زیادہ فضیلت والے نہ ہوتے؟ اور اگر کعبہ کو وحی ہونی ہوتی تو پھر ان مقامات کے بارے میں کیوں نہ ہوئی؟

شیعت کی کتابیں اسی طرح اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بھری پڑی ہیں۔ اہل تشیع اللہ سے ڈر جاؤ اور اللہ پر جھوٹ کا انجام پڑھو

اللہ پر جھوٹ بولنے والے سب سے بڑے ظالم ہیں
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَ‌ىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ:اور اس سے زیاده بےانصاف کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھے
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کے چہرے قیامت کے دن کالے ہوں گے
وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تَرَ‌ى ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِ‌ينَ ﴿٦٠﴾۔۔۔سورۃ الزمر
ترجمہ: اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاه ہوگئے ہوں گے کیا تکبر کرنے والوں کاٹھکانا جہنم میں نہیں؟
اللہ پر جھوٹ بولنے والوں کی روحیں کربناک حالت میں نکالی جائیں گی
وَلَوْ تَرَ‌ىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى غَمَرَ‌ٰ‌تِ ٱلْمَوْتِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ بَاسِطُوٓا۟ أَيْدِيهِمْ أَخْرِ‌جُوٓا۟ أَنفُسَكُمُ ۖ ٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ ٱلْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ غَيْرَ‌ ٱلْحَقِّ وَكُنتُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهِۦ تَسْتَكْبِرُ‌ونَ ﴿٩٣﴾۔۔۔سورۃ الانعام
ترجمہ: اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ﻇالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو۔ آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس سبب سے کہ تم اللہ تعالیٰ کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے، اور تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے
اللہ تعالیٰ اہل تشیع کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Top