Muhammad Waqas
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 12، 2011
- پیغامات
- 356
- ری ایکشن اسکور
- 1,597
- پوائنٹ
- 139
السلام علیکم !
مندرجہ ذیل روایت کی سند کیسی ہے؟
مندرجہ ذیل روایت کی سند کیسی ہے؟
حصين بن محصن رضى اللہ تعالى عنہ اپنى پھوپھى سے بيان كرتے ہيں وہ بيان كرتى ہيں كہ:
" وہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس كسى كام كے ليے گئيں تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ان كى وہ ضرورت پورى كر دى اور فرمايا:
" كيا تمہارا خاوند ہے ؟
تو انہوں نے عرض كيا: جى ہاں.
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
تم اس كے ليے كيسى ہو ؟
تو وہ عرض كرنے لگيں: ميں اس كے حق ميں كوئى كوتاہى نہيں كرتى، الا يہ كہ جس سے ميں عاجز آ جاؤں .
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
تم يہ خيال ركھنا كہ تم اس كے ليے كيسى ہو، كيونكہ وہ ( يعنى تمہارا خاوند ) تمہارى جنت يا جہنم ہے "
مسند احمد ( 4 / 341 )