عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
اُخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پر عمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد و اعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے از ضروری ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں۔ عقیدۂ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نے بھی عوام الناس کو توحید اور شرک کی حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ خطبات توحید‘‘عظیم مذہبی سکالر مفسر قرآن مولانا میاں محمد جمیل حفظہ اللہ کی کاوش ہے جو کہ 104؍ خطبات پر مشتمل ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع میں قرآن مجید کے طرز بیان کے مطابق توحید کے مبارک اور معظم عنوان پر منفرد کتاب ہے جو توحید باری تعالیٰ پر ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔ (م۔ا)