• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطبات حرمین حصہ اول تا دہم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
خطبات حرمین حصہ اول تا حصہ دہم
نام مصنف

ائمہ حرمین
ناشر
مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ
Title Page --- Khutbat-e-Harmain-10.jpg
تبصرہ

اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں ۔اور خطبات کے ذریعے عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں ۔ علمائے کرام کے مجموعہ خطبات کےحوالے سے کئی مجموعات شائع ہوچکے ہیں۔ان میں سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز ، خطاب سلفیہ ،خطبات آزاد ، خطبا ت بہاولپور ی خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب ،وغیرہ ، قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔زیر نظر کتاب خطبات حرمین ‘‘ دو جلدوں پر مشتمل خطباء حرمین شریفین کے خطبات کامجموعہ ہے۔جلد اول حرم مکی کے تین شیوخ اور جلد ثانی حرم مدنی کے پانچ شیوخ کے خطبات پر مشتمل ہے جلد اول کے شروع میں حرم مکی او رجلدثانی کے شروع میں حرم مدنی کے جن ائمہ خطبائے کرام کے خطبات ان میں شامل ہیں ان کا مختصر تعارف بھی پیش کردیا گیا ہے ان دونوں جلدوں میں صرف سال 1422ھ کے خطبات ہیں۔ خطبات میں مذکورہ احادیث وآثار کی تحقیق وتخریج کا کام محترم حافظ شاہد محمود ﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے انجام دیا ہے ۔اللہ تعالی’’خطبات حرمین‘‘ کو خطباء واعظین اورعوام الناس کے لیے باعث استفادہ بنائے (آمین) ( م ۔ا)
حصہ اول تا دہم
 
Top