عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
خطبات حرمین
مصنف
ائمہ حرمین
مترجم
محمد منیر قمر
تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
تبصرہ
اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں ۔اور خطبات کے ذریعے عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں ۔ علمائے کرام کے مجموعہ خطبات کےحوالے سے کئی مجموعات شائع ہوچکے ہیں۔ان میں سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز ، خطاب سلفیہ ،خطبات آزاد ، خطبا ت بہاولپور ی خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب ،وغیرہ ، قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔زیر نظر کتاب خطبات حرمین ‘‘ دو جلدوں پر مشتمل خطباء حرمین شریفین کے خطبات کامجموعہ ہے۔جلد اول حرم مکی کے تین شیوخ اور جلد ثانی حرم مدنی کے پانچ شیوخ کے خطبات پر مشتمل ہے جلد اول کے شروع میں حرم مکی او رجلدثانی کے شروع میں حرم مدنی کے جن ائمہ خطبائے کرام کے خطبات ان میں شامل ہیں ان کا مختصر تعارف بھی پیش کردیا گیا ہے ان دونوں جلدوں میں صرف سال 1422ھ کے خطبات ہیں۔ خطبات میں مذکورہ احادیث وآثار کی تحقیق وتخریج کا کام محترم حافظ شاہد محمود (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے انجام دیا ہے ۔اللہ تعالی’’خطبات حرمین‘‘ کو خطباء واعظین اورعوام الناس کے لیے باعث استفادہ بنائے (آمین) ( م ۔ا)خطبات حرمین
مصنف
ائمہ حرمین
مترجم
محمد منیر قمر
تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
تبصرہ
Last edited: