• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطبات قرآن پروفیسر حافظ عبد الستار حامد

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
نام کتاب
خطبات قرآن پروفیسر حافظ عبد الستار حامد
نام مصنف
حافظ عبد الستار حامد
نام ناشر
فہم دین ویلفیئر سوسائٹی وزیر آباد
Title Page --- Khutbat-e-Quran-Hafiz-Abdul-Sattar-Hamid-01.jpg

تبصرہ

سورۃ البقرہ ، مدنی سورت اور قرآن مجید کی سب سے طویل سورت ہے، یہ سورۃ پہلے پارے سے شروع ہو کر تیسرے پارے میں مکمل ہوتی ہے، اس سورت کے چالیس رکوع اور دو سو چھیاسی (286) آیات ہیں ،ترتیب نزولی کے اعتبار سے اس سورۃ کا نمبر 87 ہے اور ترتیب تلاوت کے لحاظ سے یہ سورت قرآن حکیم کی دوسری سورت ہے۔ قرآن کی مشہور آیت ’’ آیت الکرسی ‘‘اسی سورۃ کا حصہ ہے جو کہ تیسرے پارے میں ہے۔ اس سورت میں بہت سے اسلامی قوانین بیان کیے گئے ہیں۔ اس سورت کا نام ’’ بقرہ‘‘ اس لیے ہے کہ اس میں گائے کے واقعے کا ذکر ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ خطبات قرآن ‘‘پروفیسر حافظ عبد الستار حامد ﷾ کے سورۃ البقرہ کے تفسیری خطبات کا مجموعہ ہے۔ موصوف نے اس سورۂ مبارکہ کی تشریحات ، توضیحات و تفسیر کو خطبات جمعہ میں مکمل بیان کیا بعد ازاں افادۂ عام کے لیے اسے کتابی صورت میں مرتب کے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں ہر واقعہ، ہر حدیث اور ہر بات مستند اور باحوالہ تحریر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ سورۃ البقرہ کی آیت 257 تک 9جلدوں پر مشتمل خطیبانہ انداز میں منفرد تفسیر ہے ۔ (م۔ا)
لنک کتاب
جلد اول
جلد دوم
جلد سوم
جلد چہارم
جلد پنجم
جلد ششم
جلد ہفتم
جلد ہشتم
جلد نہم​
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 16
مقدمۃ المؤلف 19
سورۃ البقرہ تعارف و فضائل 23
تمہیدی کلمات 23
سورۃ البقرۃ کا تعارف 25
وجہ تسمیہ 27
سورۃ البقرۃ کے فضائل 29
رحمت کے فرشتوں کا نزول 32
دس آیات کی فضیلت 37
قرآن مجید کی فریاد 39
جس پر سورۃ البقرۃ نازل ہوئی 46
نماز عشاء میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت 50
سورۃ البقرۃ کے گستاخ کا عبرت ناک انجام 52
فضائل قرآن مجید 54
متقین کی صفات 95
کفار کے تعصبات 133
منافقین کی علامات 1 164
منافقین کی علامات 2 192
منافقین کی مثالیں 219
اللہ تعالیٰ کا پیغام انسانیت کے نام 246
اعجاز القرآن 280
جنت کی بشارت 311
امثال القرآن 344
فاسق کون 374
اللہ تعالیٰ کون ہے 405
تخلیق آدم اور فضیلت علم 436
قصہ آدم و ابلیس 463
آدم و حوا کی دعا اور توبہ 493
شکر ایفائے عہد اور خوف الٰہی 523
یہودیوں کو دعوت ایمان 558
نماز اور زکاۃ 586
قول و عمل استعانت اور ملاقات الٰہی 618
 
Top