• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلد کی راہ کے رہبر کو عمر ؓ کہتے ہیں(اہلِ باطل کے ایک اعتراض کا جواب)

شمولیت
دسمبر 26، 2025
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
سوال:آجکل بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ یکم محرم کو نہیں بلکہ چھبیس ذی الحجہ کو شہید ہوۓ تھے، اہل سنت نے تاریخ بدل دی ہے اور اسکا مقصد محرم الحرام میں ہونے والے سانحہ عظیم ،شہادتِ امام حُسین ؓ سے عوام الناس کی توجہ ہٹانا ہے. اور اس لیے کہ انہیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقابلہ کرنا ہے (أَسْتَغْفِرُ اللّٰه).الجواب: یہ بات "اہل باطل" کرتے ہیں....یہ خالص باطل نظریہ ہے.... چھبیس ذی الحج کو زخمی ہوئے تھے جب ابو لولؤ فیروز ملعون نے خنجر کا وار کیا تھا اور زخمی رہنے کے بعد یکم محرم کو شہید ہوۓ تھے،اہل سنت والجماعت کے نزدیک یکم محرم ہی ہے...اس سے معلوم ہوا اسلامی سال شروع بھی فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ہوتا ہے اور ختم بھی فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر ہوتا ہے ۔ اس لیے بہت سے مبغضین صحابہ کو تکلیفِ شدید ہوتی ہے ۔لہٰذا انکا اہل سنت والجماعت کو اس بات پر بُرا بھلا کہنا اِن کی اپنی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے............، دوسری بات کہ بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ یکم محرم کو شہید نہیں ہوۓ تھے،بالفرض کا لفظ یاد رکھیں،تب بھی یکم محرم کا دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام....وہ کیسے؟تو ایک بات غور سے سنیے،پہلے اسلامی تاریخ کا کوئی کانسپٹ نہیں تھا....حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں مشورہ ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ اسلامی تاریخ بنائی جائے....کسی نے کہا کہ ہجرت کے سال سے شروع کیا جائے،کسی نے مشورہ دیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت جب ہوئی اس تاریخ سے سال کا آغاز کیا جائے....مختلف آراء سامنے آئیں..... خیر اتفاق کے بعد یکم محرم کو اسلامی تاریخ کی بنیاد ڈالی گئی....اگر آج اہل باطل کہتے ہیں کہ یکم محرم کو کوئی شہید نہیں ہوۓ تھے تب بھی یکم محرم کو انکو خراج تحسین پیش کرنا تو بنتا ہی ہے،.......ایک دن انکے نام کرنے پر اہل باطل کو تکلیف ہوتی ہے جبکہ ایک دن کیا ہم تو کہتے ہیں کہ سال کے ٣٦٠ دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام!کیونکہ اس اسلامی سال/تاریخ کی بنیاد رکھنے والی شخصیت ہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ہے!!


️اور بھلا اہل سنت والجماعت معاذ اللہ کیوں چاہیں گے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے واقعے سے لوگوں کی توجہ ہٹانا.......؟..جبکہ اہل سنت والجماعت تو صحابہ کرام(حضور ﷺکا یارانہ) اور اہل بیت اطہار ر(حضورﷺ کا گھرانا) ضوان اللہ علیھم اجمعین ،دونوں کی محبت کو اپنا ایمان کا حصّہ سمجھتے ہیں.....انکے نزدیک اعتقاد اصحاب اور حب اہل بیت دونوں ،ایمان کے لئے بمنزلہ دو پر کے ہیں،دونوں سے ہی کام چلے جیسے پرندہ ایک پر کے بغیر نہیں اڑ سکتا......ہم اہل باطل کی طرح شتر بے مہار الحمدللہ کہ انکی ضد میں اہل بیت کو ہی معاذ اللہ معاذ اللہ برا بھلا کہنے لگیں.....دونوں فریق ہمرے لئے دو آنکھوں کی طرح ہیں...ایک آنکھ کا نور اہل بیت ہیں اور دوسری کا نور دوسرے اصحاب کرام............
 
Top